Quote Originally Posted by Daniel-7 View Post
Assalam O Alaykum




وعلیکم السلام


نام آوروں کے شہر میں گمنام گھومنا
اپنا تو اک شعار ہے ناکام گھومنا


ہاتھوں میں خالی جام لئے مے کدے کے پاس
معمول بن گیا ہے سر ِشام گھومنا


دامن میں سنگ ہائے ملامت جمع کئے
شانوں پہ ڈالے پوشش ِالزام گھومنا


ترک ِتعلقات چھپانے سے فائدہ
لے کر کے تیرا نام سر ِعام گھومنا


بے رحم دھوپ تند ہوا سنگلاخ راہ
ان سب سے پڑ گیا ہے ہمیں کام گھومنا


شاعری کا انتخاب اور ڈیزائیننگ بہت عمدہ