google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: تہرےقتل کے مجرم صولت مرزا کو مچھ جیل میں پھ

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      تہرےقتل کے مجرم صولت مرزا کو مچھ جیل میں پھ

      تہرےقتل کے مجرم صولت مرزا کو مچھ جیل میں پھانسی ، کراچی میں تدفین


      18رشتہ داروں کی آخری ملاقات،ڈاکٹرزنے طبی معائنہ کیااورپھرصبح ساڑھے 4بجے تختہ دارپرچڑھادیاگیا
      تحریری وصیت نامہ نہ دیا،تین چارساتھی قیدیوں سے بھی آخری ملاقات اورجیل اہلکاروں سے معذرت کی کوئٹہ،کراچی(دنیا نیوز،سٹاف رپورٹر) تہرے قتل کیس میں سزائے موت پانیوالے ایم کیوایم کے سابق کارکن صولت مرزا کو 16 سال بعدپھانسی دیدی گئی، سزا پر عملدرآمد سے پہلے مجرم کی اہلخانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی،سنٹرل جیل مچھ میں مجرم صولت مرزا کے بھائی،بہنوں ، بھا بی، بھتیجے اور بھانجیو ں سمیت 18رشتہ داروں نے آخری ملاقات کی جبکہ جیل ڈاکٹرزنے 47سالہ صولت مرزا کا طبی معائنہ کیااورصبح ساڑھے 4بجے تختہ دارپرلٹکادیاگیا،سزا پر عملدرآمد سے پہلے جیل کی سکیورٹی انتہائی سخت رہی،پھانسی پر ضروری کارروائی کے بعد میت کو ایمبولینس میں ایدھی سنٹرکوئٹہ اورپھر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے کراچی منتقل کردیاگیاجہاں گلشن معمارمیں تدفین کردی گئی،معلوم ہواکہ صولت نے ملاقات کے دوران اپنے بھائی سے آخری گفتگو میں کہا کہمیرا نوجوانوں تک یہ پیغام پہنچا دیں کہ وہ کسی بھی جماعت یا تنظیم کا حصہ نہ بنیں ،بلکہ اپنی توجہ تعلیم پر دیں اور غیر قانونی سرگرمیوں سے دوررہیں۔ذرائع کے مطابق صولت مرزا نے آخری خواہش میں مقتولین کے ورثاسے معافی مانگنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت مانگی تھی تاہم مجسٹریٹ مچھ جیل ہدایت اللہ نے جواب دیا کہمہلت دینامیرے اختیار میں نہیں۔جیل ا نتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ صولت مرزا نے کوئی تحریری وصیت نامہ نہیں دیا تاہم اس نے آخری دنوں میں جو دو تین خطوط لکھے تھے وہ لواحقین کے حوالے کردئیے ۔اہلکارکے مطابقصولت مرزاعمومی طور پر جیل میں خطوط لکھا کرتاتھاجبکہ پھانسی سے قبل کوئی خاص بات نہیں کی بلکہ جیل کے اہلکاروں سے معذرت کی،صولت مرزا نے پھانسی سے پہلے ان تین چار قیدیوں سے بھی آخری ملاقات کی جنہیں اسکے ساتھ گزشتہ سال کے اوائل میں کراچی سے مچھ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ صولت مرزا کو 1997میں کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامدکو انکے ڈرائیور اور محافظ سمیت قتل کرنے کے جرم میں 1999میں پھانسی کی سزاسنائی گئی تھی،صولت مرزا1998میں تھائی لینڈ فرار ہوگیا تاہم والدہ کی برسی میں شرکت کیلئے آنے کے 2ہفتے بعد شہیدایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے گرفتارکرلیااوراپریل2014 میں سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پراسے مچھ جیل منتقل کیا گیا،صولت مرزا نے رواں برس 18 مارچ کو اپنی سزا ئے موت پر عملدرآمد سے چندگھنٹے قبل ایک ویڈیو بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سمیت جماعت کی اہم قیادت پر سنگین الزامات عائد کئے ،یہ انٹرویوسامنے آنے کے بعدپھانسی پرعملدرآمد 30 اپریل تک روک دیا گیا اور وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی،گزشتہ ہفتے مجرم کی اہلیہ نگہت مرزا نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی کہ انکے شوہر کے حالیہ بیان کی روشنی میں شاہد حامد قتل کیس کی دوبارہ تحقیقات کی جا رہی ہے اسلئے جب تک یہ تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتی، پھانسی پر عملدرآمد روکا جائے تاہم اپیل مستردکردی گئی،قبل ازیں صولت کی پھانسی 2بار19مارچ اوریکم اپریل کوملتوی ہوئی تاہم اس ماہ کے اوائل میں تیسری دفعہ ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے جن پر12مئی کوعملدرآمدکردیا گیا۔



      Similar Threads:

    2. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Miss You's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Rahim Yar Khan
      Posts
      2,914
      Threads
      379
      Thanks
      242
      Thanked 420 Times in 329 Posts
      Mentioned
      259 Post(s)
      Tagged
      6841 Thread(s)
      Rep Power
      188

      Re: تہرےقتل کے مجرم صولت مرزا کو مچھ جیل میں پھ

      Hhhhmmm


    3. #3
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: تہرےقتل کے مجرم صولت مرزا کو مچھ جیل میں پھ

      Bore kaam ka bora anjam
      Thanks for sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •