google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: فلسفہ محبت

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      فلسفہ محبت



      فلسفہ محبت


      از خلیل جبران


      محبت کیا ہے؟




      '' جب محبت تمہیں اشارہ کرے اس کے پچھے جاؤ باوجود اس کے کہ اس کے راستے مشکل اور دشوارگزار ہیں
      اور جب وہ تمہیں اپنے پروں میں لپیٹ لے تو برضا لپٹ جاؤ

      اور جب وہ تم سے بات کرے تو اس کا یقین کرو

      خواہ اس کی آواز تمہارے تمام مرغوب خوابوں کو منتشر کردے ۔ ۔ ۔ جس طرح نسیم شمالی باغیچہ کو ویران کر ڈالتی ہے

      یاد رکھو کہ محبت تمہارے سر پر تاج رکھتی ہےتو ساتھ ہی تمہیں سولی پر بھی چڑھا دیتی ہے-

      جس طرح وہ تمہاری روح کے سبزہ زار کو شاداب رکھتی ہے اس طرح وقتا ً فوقتا ً اس سبزہ زار کی بہت سی بے کار اور خودرو گھاسکو تراشتی اور چھانٹتی بھی رہتی ہے-

      محبت تم کو کچھ نہیں دیتی سوائے اپنے !

      اور محبت تم سے کچھ نہیں لیتی سوائے اپنے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سوائے اس جوہر لطیف کے جو اسی کا ہے


      محبت قبضہ نہیں کرتی ، نہ اس پر قبضہ کیا جا سکتا ہے
      اورجب تم محبت کرو تو اس سے یہ نہ کہنا کہ

      وہ میرے دل میں ہے

      بلکہ کہو تو یہ کہ کہ

      میں اس کے دل میں ہوں

      اور کبھی یہ نہ سمجھو کہ تم محبت کو راستہ بتا سکتے ہو

      وہ تم کو راستہ بتاتی ہے، بشرطیکہ تم کو اس قابل پائے
      پھر اگر تم محبت کرو، اور خوائشیں اور تمنائیں بھی رکھو تو گھل کر پانی ہوجاؤ۔ ۔ ۔ ۔ بہتے چشمے کی طرح جو شب کی ظلمت کو اپنا نغمہ سنا تا ہے

      پھر اس درد کو پہچانو جو اس چشمے کے اندر سے ذوق پیدا کرتا ہے

      اور محبت کے متعلق جو کچھ علم تم کو حاصل ہوجائے اسی سے مجروح ہوجاؤ

      طلوع آفتاب کے وقت اس طرح بیدار ہوجاؤ کہ گویا دل ایک پرند ہے

      جو اپنے پر کھولے ہوئے آمادہ پرواز ہے

      اورشکر کرو کہ محبت کرنے کا ایک اور دن نصیب ہوا ہے
      دوپیر کو جب تم آرام کرو تو اس آسائش کی ساعت میں بھی محبت کے کیف بے نہایت سے لطف اندوز ہو

      دن بھر کی محبت کے بعد شام کو گھر آؤ ۔ ۔ ۔ محبت کے احسان مند اور شکر گزار ہوکر-

      پھر شب کو اس طرح اپنی آنکھیں بند کرو کہ دل محبوب کے لئے دعاؤں سے معمور ہو

      اور تہارے لبوں پر مدح توصیف کی ایک راگنی رقص کر رہی ہو


      خلیل جبران



      Similar Threads:

    2. #2
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      965
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      244

      Re: فلسفہ محبت

      itniiiiii mushkil.........................


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: فلسفہ محبت

      Quote Originally Posted by Arosa Hya View Post
      itniiiiii mushkil.........................

      اوکھی اے ناں
      توں اجے پڑھائی ول دھیان رکھ




    4. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Miss You's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Rahim Yar Khan
      Posts
      2,914
      Threads
      379
      Thanks
      242
      Thanked 420 Times in 329 Posts
      Mentioned
      259 Post(s)
      Tagged
      6841 Thread(s)
      Rep Power
      188

      Re: فلسفہ محبت

      wah Wah Wah
      behad khoobsurat


    5. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: فلسفہ محبت

      Quote Originally Posted by Killer Attitude View Post
      wah Wah Wah
      behad khoobsurat



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •