لفظیات ِغالب کا ساختیاتی مطالعہ



غالب کے کچھ الفاظ کے ناصرف لغوی مفاہیم درج کئے گئے ہیں بلکہ ان سے متعلق مختلف کرّوں میں مستعمل مفاہیم جمع کرنے کی ناتمام سی سعی کی گئی ہے۔ اس کوشش کے دروان بعض امکانی مفاہیم بھی اندراج میں آگئے ہیں یہ مفاہیم حرف ِ آخر کا قطعاً درجہ نہیں رکھتے۔ ان کے ردّ ہونے کے امکانات بہرطور موجود ہیں اور موجود رہیں گے۔ ان مفاہیم کے حوالہ سے یا پھر بہت سے نامعلوم اور ان ڈسکورڈ کرّوں اور بعض زمانی ومکانی تغیرات کے حوالہ سے یہ مفاہیم ردّ ہوکر نئی تشریحات سامنے لاتے رہیں گے۔ چلو جو بھی سہی ، موجودہ صورتحال برقرار رہنے کی صورت میں' فکرِغالب کے کچھ تو پوشیدہ اور گم گشتہ گوشے سامنے آ سکیں گے۔ پیش کئے گئے مفاہیم، کسی حد تک سہی' قاری کے سوچ کو ضرور متحرک کریں گے۔




آبگینہ


شیشہ ، کانچ ، بلور، آئینہ ، الماس ، انگوری شراب


دل شیشے کا پیالہ شیشے کی صراحی


گینہ کو آبگینہ کا اختصار بھی کہا جاتاہے


گینہ کو ظرف اور آب کوسیال شے مراد لیں توظرف میں ڈالی ہوئی کوئی بھی سیال شے معنی لئے جا سکتے ہیں۔


ینہ بطور لاحقہ استعمال ہوتاہے۔ مثلاً


خاگینہ
خاگ (انڈا)+ ینہ انڈے سے بنا ہوا سالن وغیرہ


خزینہ : خز (ریشم کا کچادھاگہ )+ ینہ:خزانہ، مخزن جسے استعمال کی صورت نہیں ملی ہوتی


دیرینہ: دیر (عرصہ ، مدت)+ ینہ :قدیم ، پرانا


سفینہ :سف+ ینہ :نائو ،کشتی ،بیڑا، جہاز بحری


شبینہ :شب (رات)+ ینہ :رات کا، باسی


ہر چیزکی ایک حد مقرر ہے۔ اس سے تجاوزنہیں کیاجا سکتا۔ اس کے خلاف کرنا بھی ممکن نہیں ہوتامثلاً


الف :کلوکے ظرف میں ڈیڑھ کلو نہیں ڈالا جاسکتا۔ آدھ کلو ضائع ہوجائے گا۔


ب:کانچ کے برتن میں جو حدّت برداشت نہ کرسکتاہو، میں ابلتا پانی یا کوئی گرم سیال شسے ڈالنے سے


١۔برتن ٹوٹ جائے گا


٢۔ڈالی گئی شے بھی گر جائے گی


ج: مقررہ برتن میں شے ڈالنے سے قابل ِ استعمال ہوتی ہے۔مٹی کے تیل کے برتن میں دودھ نہیں ڈالا جا سکتا


د:پہلے یخ پھر گرم سیال شے ڈالنے سے برتن ٹوٹ جاتاہے


قانون ِ قدرت ہے کہ کسی پر اس کی برداشت (مقررہ استعداد) سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالا جاتا۔ طور پر تجلی کہے سے ہوئی، جس کے نتیجہ میں نقصان ہوا۔ غالب نے اس بات کا یوں اظہارکیاہے۔


گرنی تھی ہم پہ برقِ تجلی نہ طور پر
دیتے ہیں بادہ ظرف ِقدح خوار دیکھ کر


ایسی ہی صورت کا اظہار غالب کے اس شعرمیں ملتاہے۔


ہاتھ دھو دل سے، یہی گرمی گراندیشہ میں ہے\
آبگینہ ، تندہی ِصہبا سے پگھلاجائے ہے


ظر ف میں اتنی برداشت نہیں کہ وہ صہبا کی تندی سہہ پائے، آبگینہ کے مفاہیم دریافت کرتے جائیں اوراس کے لئے پہلے مفاہیم کو رد کرتے جائیں توصورتحال کچھ یوں ہوگی:


ظرف ، برتن ، مے ڈالنے والا پیالہ ، سیال مادہ ڈالنے والا برتن ، گنج بھرا


قوت ، طاقت، شکتی ، توانائی ، تاب


ہمت ، جرات جن کی (برادشت ، سہن اور جذب کی) مخصوص حدود ہیں
ناپیداری کی علامت


آتما، باطن ،ضمیر ، دل،روح


مے عشق کی علامت


پانی کی وہ تھیلی جس میں بچہ ہوتاہے۔ دردوں کی شدت سے پھٹ جاتی ہے اور بچہ ڈیلور ہوجاتاہے


ایٹم بم ، کارتوس ، بندوق کی گولی وغیرہ ، آتشیں گولہ جس کے فتیے کو آگ دکھا دی گئی ہو


جس میں خیال، سوچ ، فکر سمائی ہوئی ہو۔ دماغ


بلیک باکس، سی ایل آئی، سی ڈی، آڈیوکیسٹ، ویڈیوکیسٹ، فلوپی، توا جس میں گانے وغیرہ محفوظ ہوتے ہیں


آتش فشاں پہاڑ


دریا، سمندر


رحمت ، احسان


درگزر، برداشت ، صبر


بندسےپ


آگ پر رکھا پانیجوایک حدتک آگ کی حدّت برداشت کرتاہے


سمجھ بوجھ


آدمی


آدمی کے خمیر میں متضاد عناصر پائے جاتے ہیں اس لئے اچھے اور برے دونوں طرح کے کاموں کی توقع اس سے کی جاتی ہے۔ اس تناظر میں اس نشان کے مفاہیم دریافت کرناہوں گے۔ مثلاً


چور، بدمعاش ، ٹھگ


عاشق ، یار


دکاندار


ملازم پیشہ ، مزدر ، جومعاوضے پر کام کرتاہو


کمی کمین ، فقیر ، بےکس، لاچار، مجبور ، حاجت مند


عادل ، بے انصاف


نوکر، آقا، بادشاہ ، غلام ، خادم ، مخدوم ، صاحب ، مصاحب ،حاکم، محکوم


کنجر ، بھانڈ ، ناچا، گائیکا ، بےغیر ت ،غیرت مند


امیر،گریب


مقامی، غریب


شرابی


عابد ، زاہد ، شیخ ، صالح، پیر ، فقیر، ولی ، درویش، مولوی


بزدل ، بہادر، جنگجو


عالم ،فاضل ، جاہل


سائنس دان ، حکیم ، ڈاکٹر ، پروفیسر ، معلم ،متعلم


نکما، لاپرواہ ، سست ، غافل ،چوکنا


کالا ، گورا، عربی، عجمی


رحمدل، ظالم ،ضدی، شفیق، بے رحم


اپنا، پرایا ، مشرقی ، مغربی


مصور ، شاعر ، ادیب


باخبر، بےخبر


ہمسایہ، ساتھی، دوست، دشمن
خاوند


اس نشان پر سے بے خبری کے پردے اتارتے جائیے مفاہیم کا ایک جنگل نظر آئے گا جو مختلف کائناتوں اور کرّوں سے منسلک ہوگا۔




آرزو




باجے میں کتنی آوازیں اورکتنی سریں ہوتی ہیں ۔ ٹھیک سے کوئی جان نہیں سکتا۔ باجے کو ذرا ارتعاش دیں ، آوازوں کا سلسلہ شروع ہوجاتاہے۔باجے کو جس انداز ، جس مقصد ، جس طور اور جس حوالہ سے چلائیں، آوازیں دے گا۔ لفظ بھی باجے کی مثل ہوتے ہیں ۔باجے کی طرح اس کے اندر بے شمار مفاہیم ہوتے ہیں ۔ ان تہ در تہ معنوں کے جنگل میں اس دال کے متعلق حقیقی مفہوم پنہاں ہوتاہے۔


فریڈرک چیمبر سن کا کہناہے


افراد یا اشیاء کو دئیے گئے نام محض
Signs
ہیں جبکہ ان کے جلومیں معنی کی تہ درتہ کیفیات ملتی ہیں اور جب ہم تمام معنی کاتجزیہ کرتے ہیںتو بالآخر حقیقی معنی تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔


نشان آرزو کا تعلق انسان کے اندرسے ہے بلکہ دورتک لفظ کی باطنی ثقافت کو ٹٹولنا پڑے گا۔انسان کا اندر (باطن )بہت سے خارجی و داخلی کرّوں سے پیوست ہوتا ہے ۔ یہ منفی ومثبت، دونوں حالتوں میں متوازی متحرک ہیں۔ جہاں لفظ کی باطنی ثقافت اور لفظ سے متعلق درکار کرّہ متوازن ہوں گے، وہی مدلول کا مسکن کہا جائے گا۔ تاہم وہ آخری مفہوم نہیں ہوگا۔


شولز کہتاہے


ہم کوئی بھی معنی متن سے اخذ نہیں کرسکتے لیکن ان تمام معنی کا احاطہ کرسکتے ہیں معنیاتی کوڈ کے مطالب


متن سے معنی منسلک کئے جاسکتے ہیں


معروضات ِ بالا کے تناظر میں چند مفاہیم ملاحظہ ہوں


خواہش ، تمنا، چاہ ، مراد، مقصد ، مطلب


طلب، حاجت ، ضرورت (جسم، روح) ،مانگ


ابال


مراجعت کی خواہش


خودفریبی


چاہت، محبت کا جذبہ


باطنی سپنے، خواب


حصول، (کسی شے) کی تمنا


ایک یاکئی منفی و مثبت لفظوں کے گرد سوچ کی حرکت


پالےنے (کسی شخص کو) کی خواہش


انتقامی جذبہ، حسد، رشک


شہوت ، ہم بستری کی تمنا


ویسا ہی حاصل کرنے مل جانے کی خواہش


قرض سے مکتی کاخواب ، حصولِ دولت کی تمنا


سرخروہونے کا سپنا ، آزادی کی چاہت






آزمائش






جانچ پڑتال ، امتحان ، تجربہ


تکیف ، دکھ، پریشانی ،رنج ،بُراوقت


تذبذب


پرکھ ، ذہنی وفکری وسعت کی پرکھ ،کھٹالی ، کسوٹی ، کھوٹا کھرا الگ کرنا،معلوم کرنا، جاننا


مشکل وقت، بوجھ ، دباؤ


معیار دریافت کرنے کا ذریعہ ، صبر کی حددریافت کرنے کا طریقہ ،کسی کے متعلق یہ معلوم کرنا کہ وقت پڑے پر کام آتا ہے یا نہیں


دوا وغیرہ کی کارگزاری معلوم کرنا


کسی تبدیلی کی صورت میں کیا حالت ہوگی


اثرمعلوم کرنا




گربت میں کون ساتھ دیتا ہے، دریافت کرنا


موقع سے ناجائز فائدہ اٹھا تا ہے


پہلے مفاہیم ردّ کرتے جائیے اِس نشان کے نئے مفاہیم دریافت ہوتے جائیں گے۔
یہ نشان بہت سے کرّوں سے جڑا ہوا ہے۔ بنیادی طور پر ےہ دریافت کے عمل سے وابستہ ہے۔ تجرہ گاہ سے جڑا ہوا ہے۔ منفی اور مثبت دونوں طرح کے مدلول اس سے وابستہ ہیں ۔ اطراف کو کسی موڑ پر نظر انداز نہیں کرتا ۔




آغوش




گود ، بغل، کنار


پناہ گاہ ،کسی کازیردست ٹھکانہ،جہاں سکون میسر آتا ہو


شہہ ، ہلہ شیری، سہارا، کسی کی زبان بولنا


دامن، درمیان


پہاڑکا دامن


جس میں سب کچھ (منفی و مثبت )سما سکتاہو


جہاں سے معاونت میسر آتی ہو


ساتھ ، ہمراہ ، نزدیک ، قریب ، پاس ہی


ڈیرہ ، بڑے آدمی کی اقامت گاہ


والدین


مفرور کو جہاں پناہ ملتی ہو


حوالات ، جیل


آزادی کی صورت میں انتقام کا شکا ر ہونے کا خدشہ امکان ہو


عدالت ، قانون


وائٹ ہاوس ، امریکی صدر اور ان سے قربت رکھنے والے


جی ایچ کیو،پی ایم سی، ایم ہاوسز اور رہائش گاہیں، حکومتی بااختیار عہدے داروں کے دفاتر اورگھر ، وزراکے


دفاتر اور گھر ، فوجی جرنیلوں، افسروں، حکومتی عہدید اروں اور وزرا کے چیلے چمٹوں کا دست ِ شفقت


مذاہب




آگ




آگ سے پانچ عناصر وابستہ ہیں


١۔جلانا
٢۔راکھ کرنا
٣۔معدومی
٤۔تبدیلی ہیت
٥۔آلائشوں سے پاک کرنا


ان عناصر کے حوالہ سے اس نشان کے مفاہیم سامنے آتے ہیں ۔ ان مفاہیم کی بھی دو صورتیں رہتی ہیں :


الف۔پہلے مفاہیم رد ہوکر نئے مفاہیم دریافت کئے گئے ہیں


ب ۔ پہلے مفاہیم کے حوالہ سے نئے مفاہیم تلاش کئے گئے ہیں


بعض مفاہیم وحدت سے اکائی کی طرف اور کچھ اکائی سے وحدت کی طرف بڑھتے ہیں۔ یہ مفاہیم مختلف کرّوں اور کائناتوں کی عادات اور اطوار اپنے دامن میں سمیٹے نظر آتے ہیں ۔ بطور نمونہ چندمثالیں ملاحظہ ہوں


آتش، جلن ، تاب ، گرمی ، شوق یا جذبہ ، پریم ، محبت ، دشمنی ، شہوت ، آتشک ،پیاس ، دھن ، شوق، اشتیاق ، آفت ،


مصیبت ، خفگی ،کھولتاہوا، گرم ، جلتاہوا، مزا حاً گرم ، سرخ ، دہکتاہواانگارا ، نہایت گرم ، تیز مزاج ، نہایت گراں، چٹرا


ہوا، حسد، عدوات


آتش عشق


غیض وغضب ، غصہ ، مزاج کی تلخی ، برہمی ،موڈ کی خرابی


لڑائی جھگڑا ، فساد، قتل وغارت


جبرو استبداد ،حقوق کا غصب ہونا کرنا ، معاشرتی اقدار کی پامالی


ناپسندیدہ (مزاج ، طبعیت، عادت ، ضرورت) کے خلاف ردعمل


توقع کے برعکس فعل کے خلاف ردعمل، بیماری ، زحمت ، عارضہ


معذوری وغیرہ کے باعث جو تکلیف در پیش ہو


اختلاف


ناپسندیدہ فعل یا کار گزاری کے خلاف ابھرنے والا احساس


پیشانی ، چِنتا ، دکھ، رنج ، الم


خدشہ، خوف ، ڈر


قہر ، غضب


سازش، شرینتر ، فتنہ ، بیر


بھوک ، پیاس


خودغرضی، مفاد


غرض ، حاجت ، ضرورت


بھیک کا نوالہ


خرابی پیداکرنا ہونا


افواہ


مہنگائی ، بھاؤ بڑھنا، اشیا کی قلت بہتات، قوت ِ خرید گرنا


شہرت کی بھوک


بغاوت ، انقلاب


رزق ِ حلال ، حرام کی کمائی


وہ تقریرجو جوش پید اکرے اورہلچل مچادے


چغلی، مخبری


غیر عورت، غیر عورت پر نظر بد ڈالنا


اشتعال دینا


نظر بد، نظر لگنا


تلخ گفتگو ، تلخ کلامی، کڑوی بات ، طنزیہ اسلوب تکلم ، نوکدار گفتگو


ایسے مناظر یا گفتگو جس سے جذبات بھڑک اٹھیں


انتقام ، بدلہ ، بھاونا


جوابی حملہ جس میں شدت ہو


باہمی چپقلس


اوقات سے باہر نکلنا ، حد میں نہ رہنا ، ضرورت سے زیادہ خرچہ ، جیب کو مد نظر نہ رکھ کر خرچ کرنا


آلہء قتل


دومخالف صنف کے جسموں کی انتہائی قربت


شک، شبہ


ٍڈی میرٹ


طوفان ، سیلاب


اعمال بد، بُرے کرم


بے صبری ، بے چینی، بے سکونی ، بے قراری


بے زاری ، نفرت ، حقارت، کراہت


سامانِ تفتیش


ناز ،نخرے ، ادائیں، آنکھوں کے اشارے، صنفِ نازک کے وہ پو ز جو جذبات کو بھڑکائیں


بھڑکیلا لباس


خود فراموشی


وہ عنصر جس کسے گرد سات پھیرے مکمل کرکے ازواجی رشتہ طے پاتا ہو


بےعزتی


بنی بنائی بگڑنا


ہٹ ، ضد، اڑیل پنا


شراب وغیرہ کی تیزی ، تلوار وغیرہ کی دھار کی چمک اور کاٹ


ہوس ، لالچ ، طمع


آلائشوں سے پاک کرنے والا عنصر ، کندن بنانے والا


جو ہیت تبدیل کردے


عشق ، جنون ، سودا


طوائف کدہ، طوائف کدے جانے کی علت


کوچہءجاناں


مصبیت، بلا


زنداں ، قید وبند ، گرفتاری


ذہنی اذیت


خوفِ خدا


سچائی کا راستہ ، جابر اور ظالم حاکم کے سامنے کلمہءحق کہنا


اسمگلنگ ، بلیک مارکیٹنگ


عیش وعشرت


نشہ آور اشیا


گھر داری ، معاملات ِ حیات


کپتی رَن


کاروبار میں گھاٹا،نقصان ، زیاں


برُا بھلا کہنا ، طعنے مِنے


رزق چھین لینا ، قرض ، بنیا ، پرائیویٹائزیشن


عارضی عہدہ ملنا


طاقت، اقتدار (حسن ، اقتدار، طاقت وغیرہ ) کا نشہ


طلب بڑھنا ، مزید کی خواہش پیداہونا


بے رحمی ، بے دردی


بے روزگاری


بظاہر خوشامد مگر دل میں نفرت


بُر ے حالات میں گزری ہوئی زندگی


نالائق اولاد کا دکھ


طلاق ، بیوگی


کسی اپنے کی موت ، اپنے کی موت کا صدمہ


کھوجانے یا ہاتھ سے نکل جانے کاغم


ہجر ، فراق، مل کر بچھڑنا ، انتظار، آزمائش


وصال، ملاقات


شیطانی حرکات ، شیطانی ارادے


پہلے مفاہیم ردّ کرتے جائیے نئے کرّوں میں نئے معنی دریافت ہوتے جائیں گے






آوارہ




یہ نشان لایعنیت اور بے معنویت سے منسلک ہے ۔ اس کا (مثبت) حاصل صفر رہتاہے۔ اس کا آغاز ہمیشہ معدوم رہتا ہے۔ مختلف کرّوں میں مختلف حوالوں سے اس نشان کی سروائیول برقرار رہتی ہے ۔ بکھراؤ اور انتشاراس کی فطرت کا حصہ رہتے ہیں۔ ان عناصر کے زیر اثر مفاہیم متعین ہوتے رہتے ہیں ۔ مثلاً


بے ہودہ، پریشان ،خراب ، وخستہ ، اوباش ، بدچلن ، شہدا


بے گھر ، بے ٹھکانہ، جپسی


بے مقصد گھومنے پھرنے والا


جو ایک مقام پر اقامت اختیار نہ کرے


باربار کرایہ کا مکان بدلنے والا،ٹپری وانس،ایک جگہ پر نہ ٹکنے والا


سیر سپاٹے کا شوقین


کنورا، شادی شدہ لیکن عورتوں سے تعلقات استوار کرتارہتا ہو، ٹَھرکی، جس کا کردار اچھا نہ ہو


لڑکیوں کے پیچھے پھرنے والا، عورتوں کا شوقین، عاشق، عاشق طبع


جس کا کوئی کھسم سائیں نہ ہو


بے کار، نکما، جسے کام کاج کرنے کی عادت نہ ہو


بے روز گار


گشتی ،فاحشہ ، پیشہ ورعورت، عورتوں سے دھندا کروانے والی، خاوند کے علاوہ مردوں سے تعلق رکھنے والی


بے ترتیب ، بکھراؤ


لا پروا، جو اپنی سیٹ پر نہ ملتا ہو


بدمعاش، غنڈا ، جرم پیشہ ، چوراچکا


محور سے دور باہر ہوجانے والا ، جس کا کوئی مبداء نہ ہو، کنٹرول سے باہر ، جو دسترس میں نہ رہاہو


رات کو بلا وجہ دیر سے گھر آنا


جس کی ضرورت رہتی ہو لیکن دستیاب نہ رہتا ہو


جو کنبے کی کفالت نہ کرے جو کمائے کھا پی جائے


جواری ، شرابی ، زانی


ہمدردیاں بدلنے والا ، استوار نہ رہتاہو ، نہ معلوم کب مکر جائے


جس کے نظر یات تبدیل ہوتے رہتے ہوں


پارٹیاں تبدیل کرتا رہتاہو، عرف عام میں لُوٹا کہلاتا ہے۔


جہاں زیادہ چُوری کی آفر ہو،ادھر پھر جانے والا




آئینہ




بڑا عام اور کثرت سے استعمال ہونے والا لفظ ہے ۔زیادہ ترغیر حقیقی معنوں میں استعمال میں ہوتا آیا ہے۔ اس کی (مادی) خوبی یہ ہے کہ ہرکسی کا ہوجاتاہے ، استوار نہیں رہتا ، جوسامنے آتا ہے اسی کا ہوجاتاہے ۔ مادی اور غیر مادی کو ایک نظر سے دیکھتا ہے ۔ نظر آئے کے مطابق نتیجہ پیش کرتاہے ۔ چند مفاہیم ملاحظہ ہوں


منہ دیکھنے کا، شیشہ درپن،
حیران،ششدر
روشن، ظاہر، صاف، اجلا


دل


عیاں واضح


عیاں اورواضح کرنے والا


کھولنے والا، صاف صاف کہہ دینے والا


عیاں اور واضح کرنے والا


ضم


باطن


نقل مطابق اصل


فوٹو سٹیٹ مشین ، سٹنشل مشین


کاربن پیپر


جو عکس کو منعکس کرتا ہو


آنکھ


ہوبہو ویسا ہی (جیساوہ ہے ) پیش کرنے والا


کیمرہ ، فلوپی ، ٹی وی ، ڈش ، کیبل


اصل حقیقت کے اظہار کاذریعہ


جو اصل ظاہر کردیتا ہو، بے باک ، نڈر ، کھر ا،سچااور سُچا






اثر




اس نشان کے دونوں سرے عمل اور ردعمل سے جڑے ہوئے ہیں۔ عمل کسی فرد واحد کی منشا اور ضرورت کا غماز نہیں ہوتا کیونکہ ہر عمل ان گنت کرّوں سے وابستہ ہوتاہے۔ یہی صورتحال ردِّعمل کے ساتھ درپیش ہوتی ہے۔ اس بات کی سوسئیر کی زبان میں یوں کہا جاسکتا


دال اورمدلول مل کر ایک نشان بناتے ہیں۔بولے ہوئے الفاظ کی روایت لکھے ہوئے لفظ سے بہت پہلے کی ہے


نشان اثر کو ڈی کوڈ کرنے کے لئے عمل اور ردِّعمل کے متوازی چلنا ضروری ہے۔ چند مثالیں ملاحظہ ہوں


سنتِ نبوی، حدیث کی قسموں میں سے ایک قسم تاثیر
، نشان ، زخم کا نشان ، کھنڈر، کھوج ، نتیجہ ، فائدہ




حالات




متوقع ، ہنگامی (زمینی وسمادی ) حوادث، معاشی ، سماجی و معاشرتی ، اشیا، دوا، خوراک، نشہ آور، مختلف


امرجہ کا پانی ، ، سیم تھور، بادل ، بارش، زمین ، آسمانی بجلی ، بندوق ، تلوار، زرہ، ڈھال ، بارود، دھات وغیرہ ۔


بول


آواز، تقریر، خطاب، گفتگو(تلخ ہو کر شریں ) گالیاں، دعائیں ، بددعائیں، جادو،منتر، آسمانی کتابوں کی تلاوت وغیرہ


جذبے


محبت ، نفرت ، حسد، رشک، غم وغصہ ، خوشی ، غمی ،خدشہ ، شبہ ، تذبذب ، حیرانی وغیرہ


موسم


بہار، خزا ں ، گرما، سرماوغیرہ


ماوائی قوتیں


جن ، بھوت، پری وغیرہ


کارگزاری


آس ، امید ، توقع ، نتیجہ ، فائدہ ، نقصان، بے ثمر، لایعنی، یقینی، ادھورا، خوشبو ، بدبو


عناصر اربعہ


ٹھوس، مائع، گیس ، پارہ


ارزاں


سستا، کم قیمت


بےقدر قدروقیمت میں بےحقیقت بے وزن


بلامزاحمت ، بلا حیل وحجت ، بلا دلیل، کہے بغیر ، اپنا موقف پیش کئے بغیر، محنت زیادہ فائدہ کم ، فائدہ زیادہ محنت کم


فوری ، کم قیمت، بلا ضرورت، بے قیمت


کمینا، گھٹیا، کمزور، بے وقعت، بے حیثیت


غیر مشروط


جو آسانی سے میسّرآجائے ، جس کے لئے محنت اور تگ و دو نہ کرنی پڑے


بدنامی کا باعث ، جس کی وجہ سے عزت میں کمی واقع ہو


وافر ، کافی ،زیادہ ، جس کی قلت ہو


جس کی مانگ نہ ہو، طلب گرنا




استوار




مضبوط


محکم، پائیدار، مستحکم


جو الگ نہ ہوسکے، جڑا ہوا، نتھی ،پیوست، الحاق شدہ ، اٹوٹ انگ ، جزولاینفک، جومتعلق ہوچکاہو


ہمراہ، ساتھ


مستقل ، رجسٹر ڈ ، تسلیم شدہ ، مسلمہ ، مستند، کنفرم


جو الگ نہ کیا جاسکے ، ذاتی شناخت سے محروم ، مرہون ِمنت


نکاح ، عقد، منکوحہ ، شریک حیات ، لنگوٹیا


پختہ، اٹل


باقاعدہ، باضابطہ، واقعی، بے لاگ


پارٹی ممبر، ممبر اسمبلی


جس کو چیلنج نہ کیا جاسکے


سانجھ جو بخوشی یا مجبوراً نبھانا پڑے


مکان کی دیوار جسے دونوں پڑسیوں نے مل کر تعمیر کیا ہو


جو الگ سے ہوکر بھی جزوِ لازم ہو جسے چھری کادستہ




التفات




متوجہ ہونا، توجہ، مہربان، رغبت، خیال، دھیان


رحم وکرم


نظرِ عنایت


لطف وکرم


توجہ کرنا ، رجوع


احسان ، نوازش ، مہر بانی ، کِرپا ، فضل


دیا ، عطانا ، عنایت ، نوازنا


بندہ نوازی


تعلق ، واسطہ


امیر کی گریب سے دوستی، مقامی کی غریب سے تعلق داری


ملازمت ، مزدوری وغیرہ مہیا کرنا


خطا معاف کرنا ، درگذر سے کام لینا


رحم کھا کر بلامعاوضہ دے دینا


محبت ، الفت ، چاہت


ربط برقرار رکھنا


میل جول


نقصان پہنچنے کے باوجو د تعلق ختم نہ کرنا


کسی کو قسم کا فائدہ پہچانا


احوال دریافت کرنا ، مبارکباد دینا ، تعزیت کے لئے چل کر آنا، غیریب کے دکھ سکھ میں خوشدلی سے شرکت کرنا


جنازے میں شامل ہونا


کسی قسم کا کوئی بھی فائدہ پہچانا


ضرورت کے وقت کام آنا ساتھ دینا


حدسے باہر اور میرٹ سے بالا تر ہوکر فائدہ دینا کام کرنا


ذمہ داری لینا ، ضمانت دینا ، نجات دلانا


رہا کرنا، رہائی دلانا


معاف کرنا، درگذرسے کام لینا


معانت ، تعاون ، امداد


اعتماد کرنا، یقین کرنا، بھروسہ کرنا


کسی کے لئے سبب پیداکرنا، وسائل مہیا کرنا


کسی دوسرے کے لئے تگ ودو کرنا


اپنا حصہ کسی کے لئے چھوڑ دینا، اپناحصہ کسی کو زیادہ مستحق سمجھ کر دے دینا ، ملنے کے لئے آنا


نزدیکی ، قربت


بلامعاوضہ دے دینا


دیدار دینا


تمام ترخوبیوں اورخامیوں کے ساتھ اپنا لینا


تمام شرائط اور رول ریگولیشن سے بالا تر قرار دینا






انجمن






مجلس ، محفل، سبھا، کمیٹی


بزم،کونسل ، سوسائٹی


ہجوم ، اجتماع


اکٹھ ، پنچایت


ساتھ، ہمراہ


معاشرہ


تصورات ، خیالات


ستاروں کاجھرمٹ




الفاظ کامجموعہ، لغت


ایک ہی معاملے کے متعلق بے شمار مشہورے


بہت سارے مہمان


بہت سارے آپشن


باجماعت نماز، مسجد کمیٹی


جمعیت ، امت




ایجاد




نئی چیز بنانا ، نئی بات پیداکرنا، اختراع


وجود میں لانا


جھوٹ ، پاس سے بنائی ہوئی بات، گھڑی گئی بات


الزام، تہمت ، بہتان


تدبیر ، حل ، چارہ ، رستہ نکالنا، ترکیب


بہتر استعداد کے لئے پہلے سے موجود میں اضافہ


محبت و چاہت میں کہی گئی باتیں


حاضر جوابی


ڈائزین ، تعمیر کا نیا نقشہ


نئے طور ، نئے انداز، نئے طریقے


بدعت


نیا رویہ نیا سلیقہ، نیا چلن


نیا استعمال ، نئے معنی ، نئے الفاظ بنانا، نیا رخ ، نیا زاویہ ، نیا پہلو، نئی تشریح


دریافت


قراردینا، ثابت کرنا


رائج کو نقصان دہ ثابت کرنا


تبدیلی لانا




بادہ




شراب، مدھ


مے، خمر


محبت، الفت، چاہت


مستی، سرشاری، نشہ


سکون، آرام


عنایت ، دیا، مہربانی ، عطا ، فضل ،رحم ، کرم


اچھائی، خوبی


اچھی گفتگو، میٹھے بول


خوشی، راحت، مسرت


ماں کی دعائیں ، ماں کی محبت ، ماں کا پیار


نصحتیں ، ہدایت ، صراطِ مستقیم


مرشد کے منہ سے نکلے کلمات


تلاوتِ کلام پاک


محبوب کی ادائیں، ناز ونخرا، محبوب کی پیاری پیاری گفتگو


جوانی، شباب


کرسی، اقتدار


فتح، جیت


شکتی، طاقت، توانائی، قوت


بھید، راز، سرِ، معرفت


شہادت


حُسن


امید، آس


بیٹوں کی ماں ہونے کااحساس


مال، دولت، خزانہ، زیور، مادی اسباب


تحفظ کا احساس


طاقتور ، صاحب اقتدار، اہلِ ثروت وغیرہ سے دوستی


اکثریت کی حمایت


نجات ، رہائی ، خلاصی ، آزادی


خونی تعلق داروں کی حمایت ، بہتات


یقین ، اعتماد ، اعتبار ، بھروسہ


انعام ،صلہ، اجر


پوزیشن حاصل کرنا


مایوسی ، بے یقینی کا ختم ہونا


صحت یابی


سفارش


اولاد


سخاوت ، دینے کے لئے پاس کچھ ہونے کا احساس


نیکی ، بھلائی


بچت


سرداری ، نمبرداری ، چودھراہٹ ، رعب ، دبدبہ


رسائی، پہنچ ، دسترس


کمانڈ اینڈ کنڑول


کسی کی منت سماجت پر (بدذات اورکہمنڈھی) سردار کو حاصل ہونے والاسکون


برابر مسیرآنے کا احساس




بارش




رحمت، فضل، دیا، کرپا


نوازشیں ، مہربانیاں، عنایات


چرچا، شہرہ


عطائیں، سخاوت


ہر جگہ سے آفرملنا


توقع سے زیادہ بکری ، بےحد سیل، گاہکوں کاٹوٹ پڑنا


اولا د کی فروانی، جہاں آل اولاد کی کمی نہ ہو


بہت ، بے حد، کافی زیادہ ، وافر، فروانی


بہت زیادہ رشوت کی دستیابی، مالِ حرام میسر آنا، رزق میں فراخی


ضرورت سے زیادہ طرف داری


چمچوں کڑچھوں کی بہتات


بوسے، مسکراہٹیں، محبوب کا حددرجہ راضی ہونا


پے درپے انعامات ملنا


مرشد کی خصوصی توجہ






باغ






گلزار، چمن ، پھلواڑی ،جہاں بہت سے درخت لگائے جائیں ، آل اولاد، بال بچے ، دنیا، روضہ ، گلستان


خواہشیں ، امنگیں ، آرزوئیں ، تمنائیں، احساسات ، حسین جذبے


خاندان ، کنبہ ، قبیلہ


ملک ، علاقہ ، رہائش ، جنم بھومی


دل ، دماغ


جہاں خوبصورت جوان عورتیں جمع ہوں، جہاں خوبصورت اور جوان عورتیں اقامت پذیر ہوں


اشعار، شعری مجموعہ، کلیات، دیوان


روانی ِطبع، مختلف قسم کے خیالات کی آمد


نصیحتیں، اچھی باتیں، اولیااللہ کی کہی ہوئی باتیں


قرآن و حدیث


جہاں زندگی کی ہر سہولت مہیا کر دی گئی ہو


جہاں پیار ا ور محبتیں ہوں


خوشیاں، مسرتیں


حسین وجمیل جگہیں


آتش بازی کا سماں






بُرا






زنا، ریپ، زانی، اپنے مرد کے سوا جس سے جنسی تعلقات ہوں


قاتل ، ظالم ، مجرم


چور، یار،ٹھگ، دھوکہ باز، وعدہ خلاف ، جھوٹا، لٹیرا، چھین لینے والا


بدقماس، بدمعاش، اسمگلر، حرام کی کمائی کرنے کھانے والا


فلرٹ کرنے والا ، عشق کی راہ میں چھوڑ دینے والا ، فریب کرنے والا


پریشان کرنے والا


آمر، ڈیکٹیٹر ، خودسر


زبردستی قبضہ کرلینے والا


جوکسی قانون قاعدہ کی پرواہ نہ کرتاہو


جوعورتوں سے پیشہ کرواتا ہو، جس نے عورتوں کا اڈا کھول رکھا ہو


خاوند، پتی ، میاں ، دیسر


گھر خرچہ وغیرہ نہ دینے والا


بچوں کی اچھی تربیت نہ کرنے والا، بچوں کی بری تربیت کرنے والا


آسمان، فلک ، آکاش ، چرخ


کسی معاملے یا چیز میں سانجھ رکھنے والا


جو جنسی تسکین نہ کرسکے، نامرد


بدنما، بدزیب ، بدصورت، بدوضع


اچھائی کرنے والا، برے وقت میں کام آنے والا ، مدد کرنے والا، عزت کرنے والا


خراب ، بگڑاہوا، خرابی پیداکرنے والا


نشئی


میدان سے بھاگ نکلنے والا ،بزدل، بھگوڑا


نکما ، کوئی کام دھندانہ کرنے والا


بھلا مانس ، شریف


جو آقا کا نا پسندیدہ ہو، مغضوب


بدتمیز


نافرمان


مخبر، غدار، منافق، راز کھولنے والا


بے ضمیر ، بک جانے والا


غریب ، کمزور ، لاچار، بےبس ، ناچار، بےکس ، مجبور


لاوارث، تنہا


منہ پر سچ کہہ دینے والا' سچا' کھرا


ادھاردے کر واپس مانگنے والا


احسان کرکے جتاتا رہتاہو


غیر مہذب ، غیر شائستہ


بے انصاف، جانبدار


سچ کہہ دینے والا، منہ پر بات کہہ دینے والا


آقا ، افسر ، مالک


آقا کے غلط کام میں ساتھ دینے والا ، حکومت کے غلط معاملات کو غلط کہنے والا، ہاں میں ہاں نہ ملانے


پٹھو ، چمچہ کڑچھا


جھوٹی تحسین نہ کرنے والا


جس پر بھروسہ نہ کیاجاسکتا ہو


جس میں کوئی مزا نہ ہو، بدذائقہ


بے ترتیب ، نظم و ضبط سے تہی


تول میں ہیرا پھیری کرنے والا


سچ کا ساتھ نہ دینے ، جابر کے سامنے کلمہء حق نہ کہنے والا


لالچی ، رشوت خور


محبوب یا بےگم کی فرمائش پوری نہ کرنے والا


سالا، بہنوئی ، خاوند ہر رشتہ دار


سسرالی رشتہ داروں کی تابعداری نہ کرنے والا


سسرال کی جیب کا دشمن، سسرال پر کمائی نہ لوٹانے والا


بیغم کے بدذائقہ پکوان کی تعریف نہ کرنے والا


حساب کتاب طلب کرنے والا


ادھار دے کر یادرکھنے والا


جس کا لین دین اچھانہ ہو ، وقت پر ادائیگی نہ کرتاہو


ادھور دینے سے جو صاف انکار کر دیتاہو


جس فعل میں فریق ثانی کی رضا شامل نہ ہو، زبردستی کرنے والا


بدکلام ، فحش گو






برق






آسمانی بجلی ، صاعقہ،دامنی ، گاج ، تیز ، چالاک،مشتاق ، مُجلاّ


مصیب ، بلا، پریشانی ، آفت ، جنجھٹ ، خرابی


توانائی ، شکتی ، تیزی، فوری ، طاقت، قوت ، تیز رفتار


لڑاکی، خوبصورت عورت، ادائوں سے پھانس لینے والی، عورت


ناز ، نخرے ، ادائیں


طنز، طنزیہ گفتگو


کسی دوسرے کی طرف داری


شراب ، نشہ


چستی ، ہوشیاری ، چالاکی


اناّ ، ضد، اڑیل پنا


بغض ، حسد، دشمنی


منفی رویہ


زبان درازی ، دشنام طرازی


جو جلا کر راکھ کر دے ، الیکٹرک سٹی


جوروشنی دے


دودھاتوں یا اشیا کے ٹکرانے سے پیدا ہونے والی چیز






پابند




عادی، خوگر، گرفتار ، رکا ہوا، قیدی ، قائم ، ٹھہرا ہوا، مستقل ، مضبوط ، بیڑی ، پچھاڑی ، نوکر، ملازم ، غلام ، کنیز،


ماتحت، زبردست ، محکوم ، رعایا، مطیع


باشرع ، مقلد ، قانون پر چلنے والا، بااصول ، ایماندار ، حلال خور، قائم رہنے والا


منکوحہ


کسی ایک محور اور مرکزے میں رہنے والا


ضامن، ضمانت پر رہا ہونے والا


پالتوجانور، خریداہوا جانور


اجرامِ فلکی، ملا لک ِ فلکی


فطرت ، اصول ، ضابطہ ، قانون ، پیمانہ


روح ، سانس


شریک کار، سانجھ


سائنس


عشق ،عقل


اجزائے جسم




پنہاں




پوشیدہ، مخفی


ماورائی مخلوق فرشتے جن وغیرہ


عقب، در پردہ


ماضی ، مستقبل


قسمت ، نصیب ، مقدر ، نتیجہ


استعداد ، اشیا کے جواہر، انرجی، فوائد ، نقصان


بند، پردہ میں، اندر ،مقفل


بھید ، راز، سِرّ، چھپا ہو


مرضی ، منشا، ارادہ ، دل کی بات


انہونی ، اچانک ، ناگہاں


وجوہ ، محرک، عوامل


بھرم


ذائقہ چھکنے سے پہلے


آرزو ، تمنا ، خواہش




تپ




رنج، غصہ ،تلخی، رنجش ، گرمی


فکر مندی، اندیشہ، خدشہ


بخار، حرارت


دشمنی


تیزی، چڑھاؤمزاج میں


ناخوشگواری


انتہائی صورت ، نقطہءعروج


برداشت کا جواب دے جانا


احتجاج


بغاوت ، سرکشی


عبادت ، ریاضت ، تپسیا




تپش




حرارت ، گرمی ، جوش ، بخار، بدن میں حرارت کا معمول سے زیادہ ہونا ، سخت گرمی


تمازت ، سوزش ، جلن ، اضطراب ، بےقراری ، بے چینی، حدت ، کھولن ، بے تابی،اضطرار


بظاہر اچھے تعلقات لیکن باطن میں شدید غصہ و نفرت


سردجنگ


برہمی ، مزاج میں تلخی وکرواہٹ


جوش، جنوں، وجدانی صورت، جولانی


ارادے میں پختگی، کر گزرنے کا جذبہ


جوانی، طاقت ، سرمستی


لڑائی کے قریب قریب صورتحال، تو تو میں میں کی صورت


شہوت، جنسی ملاپ کی خواہش


بھاؤ میں تیزی آنا، نرخ بڑھنا


بدی زیادہ ہونا


جھگڑا، تنازعہ


بیان بازی


شعر کہنے کی کیفیت ، کہہ گزرنے کی حالت ، مزید ضبط نہ ہوپانا ، حالت وحی


شرم و حیا کے باعث پیدا ہونے والی حالت


جنس مخالف کے بعض اعضاکو چھونے سے فریقین کی کیفیت


بادلوں کی گرج چمک


ماحول میں کسی بات پر پیدا ہونے والی بدمزگی، تلخی


بحث وتکرار کا عروج پر آنا


آسودگی اور سکون کا احساس


نشہ کے استعمال سے پیدا ہونے والی حالت ، خمار


توانائی ،انرجی


شک کا بڑھتا ہوا احساس


میاں بیوی کے مابین پیداہونے والی کشیدگی


مراسم میں پیداہونے والی سرگرمی


محبت ، چاہت ، الفت ، انتہائی خوشگوارتعلقات


اقتدار، مال ومنال ملنے کی صورت پیدا ہونا، صلح کے حوالہ سے تیزی پیدا ہونا


یکسر لاتعلق ہوجانے سے فریقین ثانی کی ذہنی حالت


ٹکا سا جواب


بے مروتی




تدبیر




ابتدا و انتہا،سوچنا، علاج ، چارہ، سوچ وبچار، کوشش، تجویز ، بندوبست ، حکمت


کام کے پیچھے پڑنا، انجام ، سوچنا، علاج ، کوشش ، تجویز ، بندوبست


چالاکی ، فطرت


دل کی معلوم کرنا ، جواز نکالنا


استری سے کپڑوں کے سلو ٹ دورکر نا


جواب دعوی


ابتدا و انتہا


تاابد انتظار کرنا


خلاصی نجات کے لئے کوشش کرنا


تلاشنا، دریافتنا، معلومنا ، ڈھونڈنا ، طریقہ نکالنا، رستہ نکالنا ، راہ پیدا کرنا


وسائل
پیدا کرنے کا پربند کرنا


تدبر کرنا، غور وفکر کرنا، صلاح، مشورے


واپس لانے کے لئے کوشش کرنا


حیلہ ، بہانہ ، مکر ، فریب سے


پھانسی موت سے بچانے کے لئے معاملہ کرنا


جھوٹ بولنا ، راہ لینا


قتل کر دینا ، جان لے لینا




ترک




چھوڑنا ، درگزر ، بھول چوک ، دست برداری


وہ عبارت جولکھنے سے رہ جائے اور حاشیہ میں لکھ دی جائے


تائب ہونا، چھوڑ دینا (نشہ وغیرہ) ، بازآنا ، توبہ کرنا


لاتعلق ، تعلق ختم کرنا


بازآنا،ٹھہر جانا، رک جانا


ارادہ بدل دینا ، ارادہ نہ رہنا


کسی کی زندگی سے نکل جانا


لایعنی اور بے معنی ہونا


جانا، موقوف کر دینا


ختم ہونا کرنا


توڑ دینا


نفرت، حقارت


واپس نہ لوٹنا


وہاں سے دوبارہ خرید وفروخت نہ کرنا، بند کردینا


حساب بےباک کردینا


منع ہوجانا


ہاتھ کھینچ لینا


نکال لینا
شیئر ، سرمایہ وغیرہ


اٹھ جانا ، مزید نہ ٹھہرنا






تکلیف






دکھ ، رنج ، درد ، مصیبت ، تنگی ، ایذا ، دشواری ،دین دقت


مجبور کرنا


دعوت دینا


بلا، رنج وغم، ضرر، مشکل کام


زحمت ، بیماری ، عارضہ ، معذوری


افلاس، بپتا، فلاکت، تہی دستی، ضیق، اندوہ، ملال، مضرت، کشٹ


پریشانی، تردد، کرب


اذیت ، ظلم، زیادتی، جبر، زبردستی


نہ چاہتے ہوئے کسی کام کے کرنے پر مجبور ہونا


حیثیت سے زیادہ بوجھ آپڑنا ، بسات سے باہر


چھن جانا، گم ہوجانا ، کھو جانا


ہاتھ سے نکل جانے کے بعد کی کیفیت


جنگ ، لڑائی ، جھگڑا، فساد ، گولہ باری


کورٹ کچہری پڑنا


زخم آنا


مہاجرت ، غربت


مفلسی، گریبی


معاوضہ نہ ملنا


ضرورت پوری نہ ہونا


گالی گلوچ


مصیبت، بلا، آفت، صعوبت


رنج ، فکرمندی


صدمہ ، موت ، حادثہ


سامان عیش چھن جانا






مشقت ، جس میں بہت زیادہ انرجی صرف ہو


بھوک ، پیاس


امید ٹوٹنا


مستر دہونا


بات مانی نہ جانا


روزگار کے لئے در بدرپھرنا


کھٹن گزار سفر


اکلاپا


جہاں مزاج برعکس ہوں لیکن وہاں مجبوراً رکنا پڑے


ڈر، خوف


جہاں دل نہ چاہتاہولیکن جانے کے لئے مجبور ہونا


ڈر اورخوف سے بھاگنا


مجبوری ، بےکسی ، بےچارگی


شرمندگی، خفت


محتاجی ، زیر بارہونا ، منت کھینچنا


دھوکہ ہونا، اپنوں کا منہ پھیر لینا، دھوکے میں آنا


بُرا نتیجہ، ناکامی


خرابی کی راہ نکلنا


اپنا نہ رہنا




طوفان ، سیلابی کیفیت


زور دار ، منہ زور، زبردست ، بھر پور، پوری قوت سے


محبت میں بے چینی وبےقراری


جنونی کیفیت


پختہ ارادہ


دھاو ا بولنا ، چڑھائی کرنا ، جم کر مقابلہ کرنا


ہمت


نفع ونقصان سے بالا ہوکر ڈٹ جانا ، ڈٹ جانا


شدید غم وغصہ کی حالت ، پریشانی


گریہ زاری ، نالہ کرنا ، آہ وزاری


بھر پور حصہ لینا ، لٹا دینا


دھڑا دھڑ فروخت ہونا، خوب بکری ہونا ، گاہکوں کی بھرمار


جلوس یا جلسہ میں شامل ہونا


تقریر کی اٹھان ، ذاکر کاروانی میں آنا، خطیب کی اٹھان ، خطابت کا اثر


خوش دلی سے تیمارداری کرنا، خدمت گزاری


ڈسپرین ، سی۔ اے۔سی وغیرہ کے پانی میں ڈالنے سے ہونے والا عمل


شدید بارش


انٹر کورس کے دوران فریقین کی حالت کیفیت






جوہر




قیمتی پتھر، خلاصہ، لب لباب، عطر ، ست ، وہ چیز جو بذات خود قائم ہو، تلواریا فولادکے نقوش جن سے ان کی خوبی یا


عمدگی ظاہر ہوتی ہے۔ خاصیت ، گن ، خوبی، ہنر ، کمال ، لیاقت ، استعداد، بھید، راز ، اصل حقیقت ، چالاکی ، چترائی ،


آئینے کی آب وتاب ، نفیس لکڑی کی رگیں ، خودکشی، لڑتے لڑتے مارے جانا ، راجپوت جب دشمن سے مغلوب

jari hai


Similar Threads: