google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: خوبانی کھائیں ، عمر بڑھائیں

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      خوبانی کھائیں ، عمر بڑھائیں


      محمود الحسن
      انگریزی نام:Apricot اس کا رنگ زرد اور سرخی مائل ہو تا ہے۔ اس کا مزاج سرد تر اور اس کے مغز گرم و تر ہو تے ہیں۔ اس کا ذائقہ شیریں ہوتا ہے اور مقدار خورا ک دس عدد تک ہے۔ اس کے حسبِ ذیل فوائد ہیں: خوبانی کے فوائد (1) خوبانی باعث اخراج صفرا ہے۔ (2 ) ڈکا ریں آنے کو روکتی ہے۔ (3 ) جملہ اعضا ء کو طاقت دیتی ہے۔ (4) خوبانی خون اور جو ش خون کو فائدہ دیتی ہے۔ (5) خوبانی کے درخت کے پتے اگر دو تولہ رگڑ کر پلائے جائیں تو پیٹ کے کیڑے اس سے مر جا تے ہیں۔ (6) سوزش معدہ اور بوا سیر کے لیے مفید ہے۔ (7) سرد مزاج والے ضعیف اشخاص اور کمزور معدہ والوں کے لیے خوبانی کا استعمال منا سب نہیں۔ (8) جگر کی سختی کو دور کر تی ہے۔ (9) تپ حار میں خوبانی کھلا نے کے بعد گرم پانی شہد ملا کر پلانا قے لا تا ہے اور بخار اتر جا تا ہے۔ (10) اس کے رس کے چند قطرے کانوں میں ڈالنے سے بہرہ پن دور ہو تا ہے اور کان کے درد سے افا قہ ہو تا ہے۔ (11) خو بانی پیا س کو روکتی ہے۔ (12)دس دانہ خوبانی اگر ہمراہ لسی استعمال کیے جائیں تو غذا کی نالی کی جلن دور ہو تی ہے۔ (13) نزلہ، زکام، گلے کی خراش اور منہ کی بد بو دور کرنے کے لیے روزانہ دس دانہ خوبانی ہمراہ گرم پانی استعمال کر نا مفید ہو تا ہے۔ (14)اگر کسی کی بھوک بند ہو جائے ، معدہ بو جھل، اپھارہ ہو تو رات سو تے وقت دو تولہ خشک خو بانی، سونف اور کالی ہڑڑ ہم وزن ہمراہ کھا نا، بے حد مفید ہو تا ہے۔ (15) سر چکرانے اور صبح اٹھنے کو اگر دل نہ چاہتا ہو تو پندرہ دانے خو بانی ایک پا ؤ دودھ میں رات کو اْبال کر اور مزید اس میں سو نف ایک تولہ، دانہ بڑی الائچی تین ما شہ ملا کر ابال کر رکھیں اور صبح نہار منہ استعمال کریں بے حد مفید ہے۔ (16) جسم میں توانائی پیدا کر تی ہے۔ (17) کھٹی خو بانی استعمال نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس سے پیٹ میں اپھارہ پیدا ہو تا ہے۔ (18) ہا ئی بلڈ پریشر میں خو بانی کا استعمال بالکل نہیں کرنا چاہیے۔ (19) خوبانی کے استعمال سے خون میں حرارت اور حدت پیدا ہو تی ہے۔ (20) خونی و با دی بوا سیر میں خو بانی کا استعمال مفید ہے اس سے مسوں کی جلن اور چبھن نہیں ہو تی۔ (21) خوبانی قبض کشا ہو تی ہے اور خورا ک کو جلد ہضم کر تی ہے۔ (22) خوبانی کا مر بہ بنا یا جاتا ہے جو مقوی دل، مقوی معدہ اور مقوی جگر ہو تا ہے۔ (23) خوبانی کے مغز کے فوائد مغز بادام کے برا بر ہو تے ہیں۔ (24) خوبانی میں بہترین غذائیت ہو تی ہے۔ جو انسانی جسم کے لیے بہت مفید ہے۔ (25) اگر خون میں تیزابیت ہو جائے تو روزانہ خشک خو بانی ایک چھٹانک، اور دو تولے عناب رات کو بھگو کر صبح نہار منہ ایک گلا س پانی چند روز تک متواتر پینے سے فائدہ ہو تا ہے۔ (26) بعض اطباء نے لکھا ہے کہ خوبانی کھا نے سے عمر بڑھتی ہے۔ ٭…٭…٭


      Similar Threads:

    2. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      200

      Re: خوبانی کھائیں ، عمر بڑھائیں

      Thanks for great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    3. #3
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: خوبانی کھائیں ، عمر بڑھائیں

      KHoob.........


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •