google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: آنکھوں کے سیاہ حلقے دور کرنے اور چہرے کو خ

    1. #1
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      200

      new آنکھوں کے سیاہ حلقے دور کرنے اور چہرے کو خ



      ڈینور ( قدر ت نیوز)عام طور پر نہ صرف خواتین بلکہ مرد بھی آنکھوں کے نیچے پڑنے والے سیاہ نشانات سے پریشان رہتے ہیں اور اگر انہیں فوری دور نہ کیا جائے تو یہ ایک طرف تو چہرے کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں اور دوسری طرف صحت کے مسائل بھی پیدا کرتے ہیں تاہم چند گھریلو سادہ اور آسان نسخے استعمال کرکے ان سے نجات پائی جاسکتی ہے۔ ٹماٹر کا استعمال : ٹماٹر ایک ایسی سبزی ہے جو ہر گھر میں نہ صرف موجود ہوتی ہے بلکہ اکثر کھانوں کی زینت بنتی ہے لیکن یہ اس کے علاوہ بھی اپنے اندر بے پناہ خوبیاں رکھتا ہے جس میں بالخصوص آنکھوں کے گرد پڑ جانے والے سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لیے ٹماٹر ایک طرح کا جادوئی اثر دکھاتا ہے۔ ایک چمچہ ٹماٹر کا جوس کو ایک چمچہ لیموں کے جوس میں ملا کر اسے سیاہ حلقوں پر لگائیں اور 10 منٹ بعد چہرے کو پانی سے دھو لیں جب کہ اس عمل کو دن میں 2 مرتبہ دہرائیں اس عمل سے آپ آنکھوں کے گرد حلقوں سے نجات پاسکتے ہیں اس کے علاوہ روزانہ لیموں اور پودینہ کے رس کو ٹماٹر کے جوس میں ملا کر پینے سے بھی چہرے کی شادابی برقرار رہتی ہے۔ آلوؤں کا استعمال: چند آلوؤں کو چھیل کر اس کا جوس نکال لیں اور پھر روئی کے چھوٹے سے گولے کو اس جوس سے بھریں اور آنکھیں بند کر کے جوس سے بھرے روئی کےگولے کو سیاہ حلقوں پر لگائیں، 10 منٹ تک اسے لگا رہنے دیں پھر سادھے پانی سے دھو لیں چند دن تک یہ عمل کرنے سے آپ بہتر نتائج دیکھ سکیں گے۔ ٹھنڈے ٹی بیگ: ٹی بیگ نہ صرف آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو ختم کرتا ہے بلکہ چہرے کی جلد کو بھی نرم و ملائم بنا دیتا ہے۔ گرین ٹی بیگ کو پانی میں بھگولیں اوراسے ٹھنڈا کرنے کے لیے کچھ دیر فریزر میں رکھ دیں اور پھر اسے آنکھیں بند کر کے سیاہ حلقوں پر رکھ دیں آپ چند دنوں میں ہی فرق محسوس کریں گے۔ ٹھنڈے دودھ کا استعمال: ٹھنڈے دودھ کا مسلسل استعمال نہ صرف سیاہ حلقوں کو ختم کرتا ہے بلکہ چہرے کی جلد کوبھی نرم و ملائم بنا دیتا ہے، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کے لیے روئی کا گولہ بنا کر اسے ٹھنڈے دودھ میں بھگوئیں اور آنکھوں پر اس طرح رکھیں کہ متاثرہ جگہ بھی ڈھک جائے۔


      Similar Threads:





      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    2. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Miss You's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Rahim Yar Khan
      Posts
      2,914
      Threads
      379
      Thanks
      242
      Thanked 420 Times in 329 Posts
      Mentioned
      259 Post(s)
      Tagged
      6841 Thread(s)
      Rep Power
      188

      Re: آنکھوں کے سیاہ حلقے دور کرنے اور چہرے کو خ

      Useful


    3. #3
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: آنکھوں کے سیاہ حلقے دور کرنے اور چہرے کو خ

      KHoob


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •