google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: اللہ کے سپاہی . . . تاریخ اسلام کا دلچسپ واقعہ

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      اللہ کے سپاہی . . . تاریخ اسلام کا دلچسپ واقعہ


      تاریخ اسلام یوں تو جنگ کی سختیوں، فتح کی بشارتوں اور ایسی مثالوں پر مبنی ہے کہ دل میں خود بخود خوشی پھوٹ اٹھتی ہے کہ چلو ہماری بہار تو ایسی تھی کہ سن کر اور پڑھ کر انسان خوش ہو سکتا ہے۔انہیں واقعات میں ہمیں ایسے واقعات کی شبیہہ بھی نظر آتی ہے ۔ ان میں سے ایک واقعہ حاضر خدمت ہے۔ پہلے کا تعلق فتح ایران کی سب سے بڑی جنگ یعنی جنگِ قادسیہ سے ہے۔ رستم کا نام سب نے ہی سن رکھا ہے۔ قادسیہ کی جنگ میں ایرانی فوج کا سپہ سالار یہی رستم تھا۔ یہ جنگ مدائن کے باہر قادسیہ کے میدانوں میں لڑی گئی تھی۔ بعض مورخین کا کہنا ہے کہ اس نے کوئی خواب دیکھا تھا جس کے بعد وہ تذبذب کا شکار ہو چکا تھا اور اسی لئے اس جنگ کو ٹالنا چاہ رہا تھا۔ خیر پہلے دن ساٹھ ہزار کا لشکرلے کر رستم قادسیہ کے میدان میں مسلمانوں کی فوج کے سامنے ڈیرے ڈالے ہوئے تھا۔ اس نے اپنا ایک ایلچی حضرت سعد کے پاس یہ کہہ کر بھیجا کہ آپ اپنا کوئی معتمد بھیجیں ،میں مصالحانہ گفتگو کرنا چاہتا ہوں۔ حضرت سعد نے ربعی بن عامر کو مسلمانوں کی جانب سے بھیجا۔ ربعی بن عامر گھوڑا دوڑاتے ہوئے ایرانیوں کے لشکر میں داخل ہوئے، اس سے قبل رستم اپنے لشکر کو قوت اور شان و شوکت کا مظاہرہ کرنے کا حکم دے چکا تھا چنانچہ ربعی کے راستے میں ایرانی فوج کے ہاتھی اور پیادہ فوج کھڑی تھی۔ پڑاؤ کے درمیان ایک شامیانے کو حریر اور اطلس کے پردوں اور موتیوں سے سجایا گیا تھا۔ شامیانے کے درمیان رستم کا سنہری تخت تھا جس کے اوپر چھت کو سونے اور ہیرے کی جھالروں سے سجایا گیا تھا۔ فرش پر بیش قیمت قالین تھے اور ان پر گاؤ تکیے موجود تھے جن پر زربفت کے غلاف چڑھائے گئے تھے۔ یہ ایک عظیم سلطنت کے ظاہری ساز و سامان کی نمائش تھی لیکن ربعی جس شان سے آئے انہیں دیکھنے والے دم بخود رہ گئے۔ ان کا لباس موٹا اور کھردرا تھا۔ ان کی زرہ ایران کے ایک ادنیٰ سپاہی کے قابل بھی نہ تھی۔ ان کی تلوار کی نیام پر چیتھڑے بندھے ہوئے تھے۔ وہ گھوڑا دوڑاتے ہوئے شامیانے تک پہنچ کر اترے پھر اپنے نیزے سے قالین کے کونے میں سوراخ کیا۔ پھر اپنے گھوڑے کی لگام اس میں اٹکانے کے بعد تخت کے قریب پہنچ کر اس کے سامنے نیزہ گاڑا اور تخت پر رستم کے برابر آکر بیٹھ گئے۔رستم کے آدمیوں نے ان کو تخت سے اتارنے اور ان کے ہتھیار چھیننے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا میں تمہاری دعوت پر یہاں آیا ہوں۔ ہمارے مذہب میں اس بات کی اجازت نہیں کہ کوئی تخت پر خدا بن کے بیٹھے اور دوسرے بندے اس کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہو جائیں۔ اگر تم کو میرا یہاں بیٹھنا گوارا نہیں تو میں جاتا ہوں۔ رستم نے اپنے آدمیوں کو منع کیا اور وہ دور ہٹ گئے۔ پھر ربعی کے دل میں کوئی خیال آیا اور وہ تخت سے اترے اور اپنے خنجر سے قالین کا ایک ٹکرا کاٹا اور زمین پر بیٹھتے ہوئے کہا میں اللہ کی قدرتی زمین کو اس مصنوعی زمین پر ترجیح دیتا ہوں۔ اس کے بعد ان کے اور رستم کے درمیان نوک جھونک جاری رہی جب وہ باہر نکلے تو ایک افسر نے کہا تم ان تلواروں کے ساتھ ایران فتح کرو گے؟ ربعی نے جواب دیا تم نے صرف نیام دیکھی ہے تلوار نہیں اور یہ کہہ کر انہوں نے تلوار باہر نکال لی اور دیکھنے والوں کی آنکھوں میں بجلی کوند گئی۔اس کے بعد ایک سپاہی نے اپنی ڈھال پیش کی اور کہا کیا تم اس کو کاٹ سکتے ہو؟ اس کے بعد ربعی کی تلوار میں جنبش ہوئی اور سپاہی کی ڈھال کے پرخچے اڑ گئے۔ ربعی گھوڑے پر سوار ہو گئے اور یہ کہہ کر اسلامی لشکر کی جانب پلٹ گئے کہ میں میدانِ جنگ میں تمہیں مایوس نہیں کروں گا۔ (نیٹ سے ماخوذ) ٭٭٭


      Similar Threads:

    2. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: اللہ کے سپاہی . . . تاریخ اسلام کا دلچسپ واقعہ

      Great sharing
      JazakAllah






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 PRINCE SHAAN's Avatar
      Join Date
      Apr 2015
      Posts
      765
      Threads
      100
      Thanks
      0
      Thanked 5 Times in 5 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      1569 Thread(s)
      Rep Power
      40

      Re: اللہ کے سپاہی . . . تاریخ اسلام کا دلچسپ واقعہ

      جزاک اللہ خیر
      خوبصورت شیئرنگ کے لئے شکریہ





    4. #4
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      511

      Re: اللہ کے سپاہی . . . تاریخ اسلام کا دلچسپ واقعہ

      Subhan Allah
      jazak Allah Khair



    5. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: اللہ کے سپاہی . . . تاریخ اسلام کا دلچسپ واقعہ









    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •