اتنی سی اک دعا ہے کہ آنے والا ہر لمحہ
حسین چاہتوں کے پھول بخشے، عروج بخشے
تمہاری دنیا میں روشنی ہو
تمہاری محفل میں خوشیاں ہوں
تمہارے ہونٹوں پہ مسکراہٹ
کبھی بھی تم تک دکھوں کی دستک نہ پہنچ پائے
تمہاری آنکھوں میں جو ستارے چمک رہے ہیں یونہی چمکتے رہیں ہمیشہ
تمہارے دل تک جدائیوں ، بے وفائیوں کی کوئی اندھیری کرن نہ پہنچے
خدا کرئے کہ ہر دل کا قرار لوٹو
مگر تمہاری ہر اک تمنا ہر اک خواہش
تمہارے ہونٹوں تک آتے آتے
تمہارے قدموں میں آن پہنچے
جو ہو سکے تو تمہارے حصے کے سب غموں کو میں اپنے اندر اتار لوں
یہ ممکن تو نہیں ، لیکن دعا تو میرا حق ہے
یہ مختصر سی دعا کا تحفہ سنبھال رکھنا
میرے اندھیروں کی فکر چھوڑو
تم بس اپنا خیال رکھنا ۔۔۔!!۔۔
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out

اتنی سی اک دعا ہے کہ آنے والا ہر لمحہ

Reply With Quote


Bookmarks