google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 7 of 7

    Thread: والدین کے فرائض

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      والدین کے فرائض



      انعم اقبال
      آج ہمارے معاشرے میں اپنی ثقافت کی پیروی کم اور غیر ملکی ثقافتی یلغار زیادہ ہے۔ ہماری آج کی نوجوان نسل اور ہمارا کل کا مستقبل بے راہ روی کا شکار ہو رہا ہے ان کی بے راہ روی کی مختلف وجوہات ہیں سب سے پہلی وجہ یہ ہے کہ بعض والدین اپنی ثقافت کی پہچان بننے کی بجائے ثقافت کا داغ بن رہے ہیں کیونکہ جس طرح بچے کے لیے پہلی درس گاہ ماں کی گود ہے بالکل اسی طرح بچے کو اچھا یا برا بنانے کے لیے اس کے والدین کا سب سے پہلا اور بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ جس طرح ماں اپنے بچے کو انگلی پکڑ کر چلنا سکھاتی ہے بالکل اسی طرح ماں اپنے بچے کو اسلام کی پہچان اور زندگی کی رعنائیوں سے واقف کرواتی ہے۔ آج کل کی ماں بچے کو اسلام علیکم نہیں بلکہ ہیلو کرنا سکھاتی ہے۔ ایک سال کے بچے کو اسلام علیکم کی جگہ ہیلو بابا کرنا سکھاتی ہے۔ آج کی لڑکی کو یہ نہیں پتہ کہ بڑوں کے آگے پیار لینے کے لیے سر جھکانا پڑتا ہے۔ فیشن کرنااس کا حق ہے مگر اپنی اقدار سے بھی تو اُسے واقفیت ہونی چاہیے ۔اگر آج کی لڑکیا ں اور مائیں اپنی روایت اور اقدار کاخیال نہیں رکھیںگی تو سماجی مسائل پیدا ہو جائیں گے ۔مائیں اپنی بچیوں کو فیشن کا تو بتاتی ہیں مگر اُن کو یہ نہیں بتاتی کہ اسلامی فرائض کو پورا کیسے کرنا ہے ۔آج کی مائوں کے منہ سے یہ سننے کو نہیں ملتا کہ بیٹی!نماز پڑھو البتہ یہ سننے کو ضرور ملتا ہے کہ ہماری بیٹی بہت خوبصورت ہے یہ فلاں رنگ کا کپڑا پہنے تو پری لگتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ فضول خرچی بڑھ گئی ہے کیونکہ ہر موقع پر سکول اور کالج کے ہر فنکشن پر نئے ملبوسات کا ہونا ضروری ہے ۔پہلے مائیں نئے کپڑے شوق سے بنا کر دیتی ہیں اور بعد میں مجبوری ان کے دامن سے وابستہ ہو جاتی ہے ۔ میںنے تقریباً10 مائوں کے انٹرویو کئے ان سے پوچھا کہ آپ اپنی بیٹی کو اتنا فیشن کیوں کرواتی ہیں یہ چمک دمک والے کپڑے یہ پینٹ شرٹ میک اپ کا استعمال کیوں؟ تو انہوں نے ایک ہی جواب دیا کہ آج کل سب ہی لڑکیاں کرتی ہیں اگر انہوں نے کر لیا تو کیا ہوا۔ اس سے اب کیا اندازہ لگایا جائے کہ ماں باپ اپنی مرضی سے اپنی ثقافت سے بچوں کو دور لیے جا رہے ہیں۔ اکثر لوگ یہ کہہ کر اپنی جان بچا لیتے ہیں کہ نیکوں کے بد اوربدوں کی اولاد نیک ہوتی ہے۔ لیکن میں نے حقیقت میں ایک بھی کیس ایسا نہیں دیکھا ،یہ کیا بات ہوئی کہ اپنے مَن میں ہو تو فرض کو پورا کر لیا اور جب دل میں آیا فرض کو چھوڑ دیا۔ فرض وہ نہیں ہے جو ہم نے اپنی مرضی سے پورا کر دیا اور بس ۔فرض وہ ہے جو خداوند قدوس نے ہم پر فرض کیا اگر ہم اسے سچے دل سے پورا کرتے ہیں تو ہم مومن ہیں۔ آج کے دور میں اسلامی تعلیمات حاصل کرنے والے کو وہ اہمیت کیوں نہیں ملتی جو انگریزی علم حاصل کرنے والے کو ملتی ہے؟ آپ کسی بھی کالج کو دیکھیے آپ کو وہاں پر جو رتبہ ایم اے انگلش والوں کا نظر آئے گا وہ کسی اور ایم اے کا نہیں۔ چاہے وہ اساتذہ کو دیا جا رہا ہو یا پھر طالب علموں کو۔ آج سے کئی سالوں پہلے عربی کی تعلیم قرآن کا درس اورفارسی کے علم کو فوقیت دی جاتی تھی۔ لیکن آج جس کو انگلش آتی ہے وہ فنکارہے اور جس کو نہیں آتی وہ بے کار ہے۔ آج کل کے لوگ ڈھائی سال کے بچے کو انگلش میڈیم سکول میں فخر سے داخل کرواتے ہیں ۔ماں باپ شاید یہ بھول چکے ہیں کہ چار سال چار ماہ اور چار دن کے بچے کو قرآنی تعلیم دلوانا سنت رسول مقبولؐ ہے ۔ اگر گھر میں کوئی مہمان آئے تو اس کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے جس نے اپنے ایک یا دوسال کے بچے کو ون ٹو سکھائی ہو۔ مہمان یہ فخر سے پوچھتا ہے بیٹا ون ٹو آتی ہےABCسنائو گے۔ کتنا ذہین بچہ ہے بڑا ہوکر ضرور کچھ بنے گا لیکن اسے یہ نہیں پوچھتے بیٹا پاکستان کا مطلب کیا ہے؟ تو پھر کس کام کی پڑھائی اور کس کام کی تربیت؟ ماں باپ خود یہ بھول چکے ہیں کہ ہم نے اپنا پیارا وطن اتنی قربانیاں دے کر صرف اسلام کا پرچم لہرانے کے لیے حاصل کیا تھا۔ ماں باپ یہ کہہ کر جان چھڑا لیتے ہیں کہ آج کل کی نسل نہیں مانتی۔ اگر ماں باپ خودہی بچے کے لیے مشعل راہ نہیں بنیں گے تو پھر کس طرح وہ یہ سوچ سکتے ہیں کہ بچہ خود بہ خود صحیح راہ تلاش کرے گا۔مثلاً اگر ایک باپ خود گھر میں بیٹھا ہے اور بچے کو یہ تربیت دے رہا ہے کہ جا بیٹا باہر جا کر کہہ دو کہ ابو گھر نہیں۔ یہ باتیں آج باپ نے خود سکھائی اورکل بیٹا خود اس پر عمل پیرا ہو گا۔اگر یہ سب کچھ ہمارے اردگرد ہے تو پھر ہمیں اپنی ثقافت کو ڈھونڈنا پڑے گا ۔ کیا والدین کا فرض پیدائش کے بعد ختم ہو گیا؟ ان کا فرض تو اس وقت پورا ہوتا ہے جب وہ اپنے بچوں کو اسلام کے بتائے اصولوں کے مطابق ان کی تربیت کریں گے۔ ٭٭٭


      Similar Threads:

    2. #2
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      965
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      244

      Re: والدین کے فرائض

      bilkul


    3. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Miss You's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Rahim Yar Khan
      Posts
      2,914
      Threads
      379
      Thanks
      242
      Thanked 420 Times in 329 Posts
      Mentioned
      259 Post(s)
      Tagged
      6841 Thread(s)
      Rep Power
      188

      Re: والدین کے فرائض

      JazakAllah


    4. #4
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: والدین کے فرائض

      Great sharing
      JazakAllah






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    5. #5
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 PRINCE SHAAN's Avatar
      Join Date
      Apr 2015
      Posts
      765
      Threads
      100
      Thanks
      0
      Thanked 5 Times in 5 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      1569 Thread(s)
      Rep Power
      40

      Re: والدین کے فرائض

      جزاک اللہ خیر
      خوبصورت شیئرنگ کے لئے شکریہ





    6. #6
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      511

      Re: والدین کے فرائض

      Subhan Allah
      jazak Allah Khair



    7. #7
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: والدین کے فرائض









    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •