عوامی مقامات پر خفیہ کیمروں سے کیسے محفوظ رہا جاسکتاہے؟خواتین کیلئے انتہائی ضروری معلومات
لاہور (نیوز ڈیسک) لیڈیز گارمنٹس کی بڑی دکانوں میں اکثر ٹرائی روم کی سہولت فراہم کی جاتی ہے جہاں خواتین لباس پہن کر دیکھ سکتی ہیں لیکن بدقسمتی سے بعض بدکردار لوگ ٹرائی رومز میں کیمروں یا شفاف شیشوں کا استعمال کرتے ہیں اور لباس تبدیل کرتی خواتین کی تصاویر بنالیتے ہیں۔
خواتین کے لئے ضروری ہے کہ ان جنسی مجرموں کے شیطانی منصوبوں سے بچنے کے لئے ٹرائی روم میں جاتے ہی کچھ احتیاطی اقدامات ضرور کریں۔ پہلے تو ٹرائی روم کے ہر کونے کا اچھی طرح معائنہ کریں کہ اس میں کوئی کیمرہ یا دیگر ڈیوائس تو نہیں لگایا گیا۔ اپنے موبائل فون سے کال کرنے کی کوشش کریں، اگر خفیہ کیمرہ لگایا گیا ہے تو آپ کے فون سے کال کرنا ممکن نہ ہوگا یا اس میں مسائل کا سامنا ہوگا کیونکہ فائبر آپٹکس اور سگنلز کی انٹرفیئرنس کی وجہ سے کالز عموماً بلاک ہوجاتی ہیں۔

ایک اور عام مسئلہ ایسے شیشے کا استعمال ہے کہ جس میں آپ کو اپنا عکس تو نظر آتا ہے لیکن دوسری طرف سے بھی آپ کو صاف دیکھا جاسکتا ہے۔ شیشے پر انگلی رکھ کر دیکھیں، اگر اس کا عکس نارمل سے زیادہ قریب نظر آتا ہے تو یقیناً شیشے میں گڑ بڑ ہے۔ آپ کو یہی احتیاطیں کسی ہوٹل کے کمرے میں داخل ہونے پر بھی کرنی چاہئیں۔


Similar Threads: