آپ کی پیدائش آپ کی آزادی کا زندہ ثبوت ہے۔ ایک انسان آزادانہ رائے دہی کا مالک ہوتا ہے۔ آپ کے پاس اپنی ذات سے متعلق اہم فیصلے کرنے کا موقع ہے جس کی مدد سے آپ اپنی زندگی کا رخ بدل سکتے ہیں۔ آپ کا آخری فیصلہ آپ کے ذہن کے عروج کو ظاہر کرتا ہے۔ اب یہ وقت بتائے گا کہ آپ کامیاب ہوں گے یا ناکامی کا سامنا کریں گے۔ کوئی انسان آپ کے لیے کامیابی حاصل کرنے میں اپنا کردار ادا نہیں کر سکتا ہے یہ ایک سست عمل ہوتا ہے جو آپ کو خود کرنا ہے جب آپ دوسروں کی کوششوں اور نظریات کے سہارے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس وقت آپ اپنی شخصی صلاحیتوں کی نفی کرتے ہیں اور آپ کا منزل کو پانے کا یہ انداز ایک سطحی کوشش ہے جس کی بنیادیں کھوکھلی ہوں گی۔ یہ سچ ہے کہ ہر انسان دوسروں پر رعب جمانے کا خواہشمند ہوتا ہے ہر کوئی سب کا منظورِ نظر بننا چاہتا ہے۔ درحقیقت دوسروں میں نمایاں ہونے سے آپ بہت جلد سب کی نظروں میں اہم بن جاتے ہیں۔ شاید اسی طرح آپ اپنی شخصیت پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ سب کے سامنے اپنی شخصیت کا رعب و دبدبہ کسی طرح قائم کیا جائے اس سلسلے میں ضروری ہے کہ آپ اپنی ذات پر پورا یقین رکھیں اور اپنی قابلیت پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے اپنی راہنمائی کریں ایک بات ذہن میں بٹھا لیجئے کہ صرف آپ کی قوتِ ارادی اور بلند حوصلہ آپ کے دماغ کے صحیح استعمال میں مددگار ثابت ہوں گے۔ جس کی بدولت آپ اپنی قسمت کو بدل سکتے ہیں۔ آپ کی کامیابی کی مثال اس کھیتی کی ہے جس کی سنہری فصل کو آپ اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور مداومت عمل سے کاٹ سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے شعور اور لاشعور کی طاقت کو استعمال کرنا ہے۔ ہر انسان ایک صحتمند، خوشحال اور مستحکم زندگی کا خواہشمند ہوتا ہے جس کے لیے اسے صحیح انداز اپنانا ہوگا۔ یہ ممکن ہے کہ کچھ لوگ اپنی غلط سوچ اور دماغی صلاحیتوں کے غلط استعمال کے ذریعے کامیاب ہو جاتے ہیں۔ (برین ایڈمز کی کتاب کامیابی کیسے ؟ سے مقتبس) ٭٭٭
Similar Threads:
Bookmarks