موبائل فون صارفین کو بیٹری کے متعلق سب سے زیادہ شکایت کرتے پایا گیا ہے اور سام سنگ بیٹری کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اہم اقدامات کرتی رہی ہے۔ اس کمپنی نے الٹرا پاور سیونگ کا فیچر بھی متعارف کروایا جس کی وجہ سے S5 کو بیٹری کے لحاظ سے بہترین فون سمجھا جاتا ہے مگر ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سمارٹ فون گلیکسی S6 کی بیٹری مناسب نہیں ہوگی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے فون کی بیٹری S5کی نسبت بہت کم توانائی فراہم کرسکے گی اور اس بات کا خدشہ ہے کہ صارفین کو بار بار چارجنگ کرنا پڑے گی۔ماہرین کا خیال ہے کہ سام سنگ کوال کوم پروسیسر کی بجائے Exynos پروسیسر استعمال کررہا ہے جس کی کارکردگی نسبتاً کم ہوگی جبکہ اس کے علاوہ اپ گریڈڈ ایچ ڈی سکرین کی وجہ سے بھی بیٹری کی توانائی زیادہ خرچ ہوگی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نئے فون کی بیٹری کا سائز نسبتاً چھوٹا ہوگا تاکہ یہ S6 کے ڈیزائن سے مطابقت اختیار کرسکے۔
Similar Threads:
Bookmarks