بارش جب رم جھم رم جھم، ہلکی نرم پھوار کی مانند ہو تو زمین میں جذب ہوتی ہے۔ ہریالی آتی ہے، سبزہ اگتا ہے، کونپلیں کھلتی ہیں۔ یہی بارش جب موسلا دھار ہو جائے تو سیلاب آتے ہیں، سب کچھ گندے پانیوں میں بہہ جاتا ہے، بیماریاں پھوٹ پڑتی ہیں۔
بالکل ایسے ہی اچھی بات جب نرمی سے، تھوڑی تھوڑی کر کے کہی جائے تو قطرہ قطرہ دل میں جذب ہوتی رہتی ہے۔ اگر ایک دم سے دل نیکی پر مائل نہیں بھی ہوتا تو بھی کوشش کر کے نیک لوگوں کی صحبت نہ چھوڑیں، کچھ نہ کچھ اچھا پڑھتے رہیں، سنتے رہیں۔ آہستہ آہستہ دل خود بخود خیر کے کاموں میں لگنے لگے گا
ان شاء اللّٰہ
Similar Threads:
Bookmarks