
منہ کی بو کوئی بری بات نہیں۔یہ صحت کے مسائل کی ایک علامت ہوسکتی ہے۔ آپ کی ناخوشگوار سانس یا بو آپ کے طرز زندگی کو مزید ناخوشگوار بنا سکتی ہے۔ آپ کے کھانے کا انتخاب نظامِ انہضام کے لیے پہلا قدم ہے۔ آپ جہاں کہیں بھی کھاتے ہیں آپ کے تھوک میں موجودپروٹین فوری طور پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ آپ کھانے میں جو بھی پسند کرتے ہیں اس کو دیر تک سانس میں برقرار رکھتے ہیں۔ اگر آپ کو بھی منہ کی بدبو کا مسئلہ ہے تو یہ مسوڑوں کی بیماری کی طرف اشارہ ہے۔ یا جسے دندان ساز مسوڑھوں کی سوزش کہتے ہیں۔ دیگر بیماریوں کے مسائل اس میں شامل ہوسکتے ہیں جیسا کہ بدن کی سوزش ، گلے کی سوزش ، نمونیا، جگر یا گردے سے متعلق بیماریاں شامل ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ منہ خشک ہونا بھی اس کی وجہ بن سکتی ہے جس کی ایک وجہ منہ کی بدبو بھی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کا مناسب طریقے سے برتن صاف نہ کرنا خوراک کے ذرات کو مزید بیکٹیریا پیدا کرنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ منہ کی بدبو کا علاج کسی بھی چیز کا علاج کرنے کے لیے آپ کو سب سے پہلے اس کی وجہ کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے۔ جب آپ کو اس کی وجہ معلوم ہوجائے تو پھر اس کا علاج کریں۔ زیادہ تر لوگوں کے جو مسائل سامنے آئیں ہیں ان میں منہ کی بد بو کا کامیاب علاج موجود ہے۔ آپ کو مندرجہ ذیل کی پیروی کرکے کافی مدد حاصل ہوسکتی ہے: ٭ ہر کھانے کے بعد برش کریں، قابل اعتماد ادارے کا ماؤتھ واش استعمال کریں۔ ٭ منہ کو خشک رکھیں، چیونگم اور منٹس (شوگر فری) استعمال کریں ۔ ٭روزانہ ایک سیب کھائیں، بظاہر، دن میں ایک سیب منہ کی بو کو دور رکھتا ہے۔ ٭ کبھی کبھار بیکنگ سوڈا کے ساتھ دانت صاف کریں۔ ٭قہوہ اور گرین ٹی کے اندر کیمیائی اجزاء منہ کے بیکٹیریا کو کم کرتے ہیں۔ ٭اس کے علاوہ آپ اس بارے میں اپنے ڈاکٹر یا دندان ساز سے مشورہ ضرور کریں۔ ٭٭٭
Similar Threads:
Bookmarks