google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: پریشان نہ ہوں!

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      پریشان نہ ہوں!


      میرا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا جملہ یہ ہے کہ فکر مت کریں۔ میں ہمیشہ اپنے آپ سے اور دوسرے لوگوں سے یہی کہتا ہوں کہ فکر نہ کریں۔ فکر کرنے سے ہمارا کوئی کام نہیںہوتا۔ فکر ہمارے کاموںکو اور ان کے نتیجے کو بہتر نہیں کرتی۔فکر کرنا کسی حد تک قدرتی فعل ہے اور یہ تشویش کا ایک حصہ ہے۔ یہ ایک ایسا خیال ہے جوکہ ہمارے ذہن میں داخل ہوجائے تو ذہن کے اندر ہی گھومتا رہتا ہے اور ہم بار بار اس کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہماری طاقت ختم ہوجاتی ہے ہم کمزور پڑ جاتے ہیں اور مستقبل کے لیے فکر مند ہوجاتے ہیں۔ خوف اور فکر کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ اگر ہم کسی بات کے بارے میں بہت زیادہ فکرمند ہوجاتے ہیں تو ہمارا یہ فکر خوف میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ یہ ہماری صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے،اس کی وجہ سے ہماری قابلیت کم ہوجاتی ہے ہم اپنے اردگرد کے ماحول سے لطف اندوزنہیں ہوپاتے۔ چائے، کافی، الکوحل اور سگریٹ بدترین چیزیںہیں۔ ان چیزوں سے ہم کمزور پڑ جاتے ہیں اور بیمار ہوجاتے ہیں۔ ہم وقت سے پہلے بوڑھے ہوجاتے ہیں۔اس لیے فکر اچھی کیفیت نہیں ہے ہمیں اس سے بچنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔ ٭ہم جن باتوں سے خوفزدہ ہوتے ہیں ان میں سے 99فیصد واقع نہیں ہوتیں:وہ کیا باتیںہیں جن سے آپ خوفزدہ رہتے ہیں؟ شاید ہم سب کا یہ خیال ہے کہ ہم کسی نہ کسی چیز سے خوفزدہ رہتے ہیں یا تشویش میں مبتلا ہیں۔ اگر اس بات کا گہرائی سے مطالعہ کیا جائے تو میرا خیال ہے کہ ہم سب لوگوں کے بہت سارے خوف مشترک ہیں۔ ہمیں اس بات کا خوف ہوتاہے کہ ہمیں نظرانداز نہ کیاجائےہم اکیلے نہ رہ جائیں،ہم خوش نہ ہوں، ہم بیمار نہ ہوں،ہم غربت سے خوفزدہ رہتے ہیں،ذہنی بیماری سے خوفزدہ رہتے ہیں، مجرموں سے خوفزدہ رہتے ہیں، ہم ٹھکرائے جانے سے خوفزدہ رہتے ہیں، ملازمت کھو دینے سے خوفزدہ رہتے ہیں،اس بات سے خوفزدہ رہتے ہیں کہ کہیں ایسا نہ ہوکہ لوگ ہمارے ساتھ گرمجوشی سے پیش نہ آئیں، ہمیں خوش آمدید نہ کہیں اور سب سے بڑھ کر جو خوف ہم سب لوگوں پر سوار ہوتا ہے وہ موت کا خوف ہے۔ مجھے یقین ہے کہ بے شمار لوگ ان خوفوں کے علاوہ بھی کسی خوف میں مبتلا ہوںگے۔ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ ہم جن چیزوں سے خوفزدہ ہوتے ہیں، ان میں سے 99فیصد واقع نہیںہوتیں یہ خوف صرف خیالی ہوتے ہیں اور اس سے زیادہ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ ہم جن باتوں سے خوفزدہ ہوتے ہیں اگر ہم ان میں سے کسی صورتحال سے دوچار ہوں تو ہم باآسانی اس کا سامنا کر لیتے ہیں۔آپ جن چیزوں سے خوفزدہ ہوتے ہیں اگر آپ کو ان کا سامنا کرنا پڑے تو آپ اس بات سے واقف ہوتے ہیں کہ آپ اندرونی طور پر بہت طاقتور ہوجاتے ہیں اور ان چیزوں کا بہت آسانی سے سامنا کرلیتے ہیںاور کوئی نہ کوئی تدبیر کرلیتے ہیں۔آپ جن چیزوں سے خوفزدہ ہیں اگر ان میں سے کوئی چیز واقع ہو تو میرا آپ سے وعدہ ہے کہ آپ پر وہ ہرگز حاوی نہیں ہوگی اور آپ بہت ہمت سے اس کا سامنا کرلیں گے۔آپ کھڑے ہوکر اپنی بہترین قابلیت کے مطابق اس کا سامنا کریں گے۔ آپ مزید آگے بڑھیںگے۔ بہت سارے لوگ بہت ہمت سے اپنے خوفوں کا سامنا کرتے ہیںاور پھر انہیں حیرت ہوتی ہے کہ وہ بہت معمولی بات سے خوفزدہ ہیں جس پر انہوں نے بہت آسانی سے قابو پالیا ہے۔ (رابن سیجر کی کتاب دولت، صحت، خوشی،42 دنوں کا عملی کورس سے ماخوذ


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 zafar's Avatar
      Join Date
      Mar 2015
      Posts
      66
      Threads
      24
      Thanks
      0
      Thanked 0 Times in 0 Posts
      Mentioned
      7 Post(s)
      Tagged
      982 Thread(s)
      Rep Power
      20

      Re: پریشان نہ ہوں!

      Great sharing thanks


    3. #3
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: پریشان نہ ہوں!

      Great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    4. #4
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      965
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      244

      Re: پریشان نہ ہوں!

      bilkul


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •