google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: ایک سیب روزانہ کا استعمال، رکھے ڈاکٹر سے د

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ایک سیب روزانہ کا استعمال، رکھے ڈاکٹر سے د


      زرتاشہ میر
      سیب سال بھر دستیاب پھلوں میں سے ایک ہے اور اس کے بارے میں ایک مشہور کہاوت ہے ایک سیب روزانہ کا استعمال، رکھے ڈاکٹر سے دُور یعنی: daily one apple keeps the doctor away اس مشہور کہاوت کا آغاز بنیادی طور پر 1800ء سے ہوا تھا،لیکن ایک تازہ تحقیق نے مذکورکہاوت کو غلط ثابت کردیا ہے، جس کے مطابق ایسے لوگ جو روزانہ سیب کھاتے ہیں، اسی طرح ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں، جس طرح کہ کبھی کبھار سیب کھانے یا کبھی نہ کھانے والے ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ سیب آپ کی صحت کے لیے مفید نہیں، لیکن اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اپنی غذا کو صحت بخش بنانے اور بیماری سے بچنے کے لیے ایک سے زیادہ اقسام کی خوراک کا استعمال زیادہ مفید ہے۔ایسے لوگوں کی ایک تہائی تعداد نے ایک مطالعے کے دوران بتایا کہ وہ پچھلے سال ایک مرتبہ سے زیادہ ڈاکٹر کے پاس نہیں گئے۔ایک ابتدائی تجزیے سے تو یہ معلوم ہوا تھا کہ سیب کا روزانہ استعمال کرنے والے افرادنے ان لوگوں کے مقابلے میں ڈاکٹر سے کم رجوع کیا، جو یا تو کبھی کبھار سیب استعمال کرتے ہیں یا پھر بالکل نہیں کرتے،تاہم یہ فرق اس وقت ختم ہوگیا ،جب محققین نے وزن، نسل، تعلیم، صحت کی انشورنس اور دیگر عوامل پر بھی غور کیا، جو ان کے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی تعداد پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ اس مطالعے کی تفصیلات گذشتہ دنوں جاما انٹرنیشنل میڈیسن میں شائع ہوئی ہیں۔محققین نے تقریباً 8 ہزار چار سو امریکی بالغان کے اعدادوشمار کا مطالعہ کیا، جنہوں نے 2007 ء اور 2009ء کے دوران صحت کے سرکاری سروے میں حصہ لیا تھا۔ان لوگوں نے جن سوالات کا جواب دیا، ان میں ان کی روزانہ استعمال کی خوراک اور پچھلے سال علاج معالجے کے بارے میں سوالات شامل تھے۔قریباً نو فیصد افراد نے کہا کہ وہ کم از کم ایک چھوٹا سیب روزانہ استعمال کرتے ہیں۔یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا کے غذائی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اسٹیون زیسل کہتے ہیں کہ ایک سیب روزانہ کا استعمال اس وقت تک صحت مند زندگی کے لیے کافی نہیں ہوسکتا، جب تک کہ غذائی عادات مجموعی طور پر صحت بخش نہ ہوں۔ ایسے لوگ جو سیب کا کم استعمال کرتے ہیں، انہیں سیب سے پرہیز کرنے والوں کے زمرے میں رکھا گیا۔ سیب کھانے والے، سیب سے پرہیز کرنے والے افراد کے مقابلے میں زیادہ تعلیم یافتہ اور ان سے کم سگریٹ نوشی کرتے تھے۔سیب وٹامن سی کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ ایک درمیانے سائز کے سیب میںقریباً 100 کیلوریز ہوتی ہیں، اور روزانہ درکار ریشے کی مقدار کا بیس فیصد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن اے، کیلشیم اور آئرن کی تھوڑی مقدار بھی سیب میں موجود ہوتی ہے۔ ٭٭٭


      Similar Threads:

    2. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: ایک سیب روزانہ کا استعمال، رکھے ڈاکٹر سے د

      Great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: ایک سیب روزانہ کا استعمال، رکھے ڈاکٹر سے د

      Nice Sharing


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •