google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: آسٹریلیا کی حیرت ناک چَھٹر ی

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      آسٹریلیا کی حیرت ناک چَھٹر ی


      ومرینگ



      فرزانہ نگہت
      آسٹریلیا کی حیرت ناک چَھٹر ی جو خود ہی پھینکنے والے کے پاس آ جاتی ہے عرصہ دراز قبل جب برطانوی ملکہ الزبتھ اور ان کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا آسٹریلیا کے دورے پر گئے، تو انھیں ایک ایسے فن کا نظارہ کروایا گیا، جو فن شناسی کا ذوق رکھنے والوں کے لیے بالکل نیا اور منفرد قسم کا تھا۔ اس فن کا مظاہرہ کرنے والے کا نام جوٹمبری تھا۔ وہ آسٹریلیا کی قدیم نسل ایبو ریجن سے تعلق رکھنے والا سیاہ فام گٹھے جسم والا کو تاہ قامت شخص تھا۔ اس نے جس آلے سے اپنے فن کے مظاہرے سے ناظرین کو محظوظ کیا تھا وہ آسٹریلیا کا جانا پہچانا امتیازی نشان بومرینگ تھا۔ اس ڈھائی فٹ کے آلے کو ٹمبری نے اس طرح پھینکا تھا کہ یہ ایک آدمی کے سینے تک کی اونچائی جتنی بلندی پر ہوا کو چیرتا ہوا چالیس گز دور تک پہنچ کر ایک دم ہوا میں ایک سو فٹ تک بلند ہوگیا تھا پھر اس نے ایک لمبا چکر کاٹا تھا اور تیزی سے اپنے پھینکنے والے کی طرف نیچے آنے لگا تھا۔ اس کے پاس آتے آتے اس کی رفتار بے حد کم ہوگئی تھی۔ یہ اس کے سر پر منڈلانے لگا تھا۔ ٹمبری، جس نے اپنے آپ کو ایک دم ہی زمین پر گرا دیا تھا، نے تھوڑا سا اونچا ہو کر اسے اپنے ننگے پیروں سے پکڑ لیا تھا۔ ٹمبری کی انسانوں کے اس قدیم ترین ہتھیار بومرینگ (جسے قدیم مصر میں بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے) کے استعمال میں مہارت آسٹریلیا میں کوئی نئی یا نرالی بات نہیں۔ ملک کے دور دراز کے شمالی حصوں میں آباد ایبوریجنز آج کل بھی اسے اپنے روزمرّہ کے کاموںمیں استعمال کرتے ہیں۔ شکار کھیلنے کے ہتھیار کے طور پر بھی اور کھیلنے کی چیز کے طور پر بھی۔آسٹریلیا کی سیاحت کے لیے وہاں پہنچنے والے لوگ ان سیاہ فام نیم عریاں ماہرین فن کے مابین ہونے والے بڑے سنسنی خیز مقابلے دیکھتے ہیں۔ایک ماہرِ فن کے ہاتھ سے پھینکا گیا بومرینگ ڈیڑھ سو فٹ کی بلندی تک پہنچ جاتا ہے۔ پھر جب وہ واپس آنے لگتا ہے، تو اپنے پھینکنے والے کے سر پر پھول تا پھو ل منڈلانے والی عظیم الجثہ تتلی کی طرح آگے پیچھے اور دائیں بائیں جھپٹنے لگتا ہے۔ اکثر ماہرین فن اسے کسی باز کی طرح فضا میں پرواز کرتا ہوا بھی بنا سکتے ہیں۔ آدھے راستے واپسی پر بومرینگ تیزی سے گھومتے ہوئے اپنے آپ کو ہوا میں مضبوطی سے جماتا ہے، پھر آہستہ آہستہ نیچے آنے لگتا ہے حتیٰ کہ یہ زمین کے بالکل قریب پہنچ جاتا ہے، پھر یہ مڑتا ہے اور پوری رفتار سے اپنے پھینکنے والے کے پاس آجاتا ہے۔ اسے اچھال کر پھینکنے کا جو عمل ہوتا ہے اس میں بومرینگ پچاس گز کے فاصلے پر پہنچ کر زمین سے ٹکراتا ہے، ہوا میں اُچھلتا ہے، پھر دائروں میں چکر لگاتا ہوا واپسی کے لیے مُڑ جاتا ہے۔ اس فن کی ایک قسم اسے غوطہ دے کر پھینکنے کی ہے۔ بگلا نما بومرینگ جست لگا کر آسمان پر بڑی بلندی تک پہنچتا ہے ،پھر ایک پہلو سے پھسلتا ہوا زمین سے چند اِنچ اوپر تک آجا تا ہے، پھر اڑتا ہوا اپنے پھینکنے والے کے ہاتھ میں آجاتا ہے۔ اکثر مقابلوں میں ایبوریجنز اپنے بومرینگوں کو ایک سو تیس یا ایک سو پچاس گز دور واقع درختوں کی طرف پھینک کر ان کے گرد چکر دلوا دیتے ہیں۔ اس طرح پھینکے جانے والے عمل میں بومرینگ پچاس میل فی گھنٹہ یا اس سے بھی زیادہ رفتار سے اس تیزی سے گھومتا ہوا اڑتا ہے کہ یہ لکڑی کی تیز کناروں (بلیڈوں) والی تھالی معلوم ہوتا ہے۔ بیس فٹ کی بلندی پر پہنچ کر یہ ایک بڑے سے دائرے کی صورت میں درخت کے گِرد چکر لگاتا ہے پھر واپسی کے لیے مڑ جاتا ہے۔ رفتار پکڑتے پکڑتے اس میں بھنبھناہٹ جیسی آواز پیدا ہونے لگتی ہے۔ یہ اپنے پھینکنے والے قدموں میں اس زور سے جا کر گرتا ہے کہ اس کے کناروں کے سرے زمین میں چھے انچ تک دھنس جاتے ہیں۔ یہ نظارہ دیکھنے والوں کے لیے انتہائی سنسنی خیز ہوتا ہے۔ ایبوریجنز کے ہاتھوں ایسے کرتبوں کے لیے استعمال ہونے والے بومرینگ اٹھارہ انچ تا تین فٹ تک لمبے ہوتے ہیں۔ ان کے بازوئوں کے درمیانی زاویے نوے یا سو ڈگری کے ہوتے ہیں۔ اپنی صورت و ہیئت میں یہ قدیم ہتھیار ایک جیٹ طیارے کے پیچھے کی طرف مڑے ہوئے پروں سے مشابہ دکھائی دیتا ہے۔اگر آپ کسی بومرینگ کا معائنہ کریں، تو آپ دیکھیں گے کہ اس کا ایک بازو دوسرے بازو سے چند اِنچ زیادہ لمبا ہے (ہر چند کہ دونوں یکساں وزن کے ہوتے ہیں)اس کا ایک پہلو چپٹا اور دوسرا گول یا خمدار سا ہوتا ہے۔ اس کے بلیڈوں میں خفیف سا ترچھا پن ہوتا ہے، جس کی بدولت بومرینگ ہوا میں بلند ہوتا ہے۔ بازوئوں کی خم دار صورت ہوائی جہازوں کے پروں کی طرح ’’لِفٹ‘‘ تخلیق کرتی ہے، لیکن چونکہ بومرینگ اپنے پھینکنے والے کے ہاتھ سے عمودی صورت میں اوپر اْٹھتا ہے۔ اسی لیے ’’لفٹ‘‘ اسے ایک پہلو کی طرف کھینچتی ہے۔ خمدار راستے کی طرف جس پر اڑتا ہوا وہ اپنے پھینکنے والے کے پاس واپس آ جاتا ہے۔یہ قدیم ترین لوگ آخر ایسی ایجاد سے کیسے آگاہ ہوئے، جو مرکب ہوائی حرکیاتی اصولوں کی تجسیم ہے۔ تقریباً یقینی طور پر اس نے ایک ابتدائی ہتھیار سے ارتقائی منازل طے کی ہیں۔ ابتدا میں استعمال ہونے والی یہ پھینکی جانے والی چھڑی یا شکار کے لیے استعمال ہونے والا بومرینگ جو دونوں پہلوئوں سے چپٹا لمبا اور بھاری ہوتا تھا اْڑان میں ڈگمگا جاتا تھا اور اپنے پھینکنے والے کے پاس واپس نہیں آتا تھا، پھر اس کی بناوٹ میں تبدیلیاں کی گئیں۔ اس کی کارکردگی کو بہتر بنایا گیا۔ اس کے غیر ضروری بھاری پن کو ختم کیا گیا۔ بلیڈوں کو تیز کیا گیا۔اس طرح یہ ایک بہترین آلہ فن ہی نہیں بہترین شکاری ہتھیار بھی بن گیا۔ اس سے مچھلیوں کے شکار سے لے کر کنگروئوں کا شکار تک کیا جانے لگا۔ ایک ایبوریجن نے بہت سے لوگوں کے سامنے صرف ایک دفعہ بومرینگ پھینک کر تین کنگرو شکار کرنے کا مظاہرہ کیا تھا۔ ایک اور پھینکی جانے والی بھاری چھڑی ’’جنگی بومرینگ‘‘ ہے جو پانچ فٹ تک لمبی ہوتی ہے۔ اسے دونوں بازوئوں کی قوت سے پھینکا جاتا ہے۔ یہ جسم کے کئی حصے کاٹ دیتی اور کھوپڑیاں توڑ دیتی ہے۔ بومرینگ کے ساتھ دکھائے جانے والے کرتبوں کے لیے غیرمعمولی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کے لیے ایک ماہر فن اس طرح محنت کرتا ہے جیسا کہ ایک ماہر موسیقی۔ جس وقت سے ایک ایبوریجن لڑکا پائوں چلنا شروع کرتا ہے۔ اسے بومرینگ کے استعمال کی تربیت دی جانے لگتی ہے۔ اس کا باپ اسے ایک کھلونا بومرینگ بنا کر دیتا ہے، جسے وہ جلد ہی جنگلی گھاس پھونس سے بنے ہوئے سائبانوں والے پڑائو کی طرف پھینکنا سیکھ لیتا ہے۔ جب وہ کچھ مہارت حاصل کر لیتا ہے، تو وہ دوسرے لڑکوں کے ساتھ مل کر کھیلنے لگتا ہے۔ ان لڑکوں کے بڑے انھیں زیادہ سے زیادہ مہارت کے ساتھ بومرینگ پھینکناسکھاتے ہیں اور خود کو ان کا نشانہ قرار دیتے ہوئے ان کی زد سے بچنے، کترانے اور جھکائیاں دینے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس طرح انھیں ماہر شکاری بنانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔اس قسم کی مشقوں سے ہر ایبوریجن بچہ جلد ہی بومرینگ کے استعمال کا ماہر بن جاتا ہے۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ ایک آٹھ سالہ بچہ 30گز کے فاصلے پر واقع ایک درخت کی شاخ پر بیٹھے ہوئے پرندے کو بھی اس سے شکار کر لیتا ہے۔ نوجوان ایبوریجن اپنے بومرینگ سے زیادہ تر پرندے شکار کرتا ہے۔ اسے جنگلی مرغابیوں اور کبوتروں کے اڑتے ہوئے غول کی طرف اْچھالا جائے، تو وہ اس کی زد میں آنے سے بچنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔ بومرینگ کسی خون آشام بلا کی طرح ان کا تعاقب کرتی ہے۔بومرینگ پھینکنے کے فن نے دوسرے آسٹریلویوں کو بھی اس فن کا والہ و شیدا بنا دیا ہے۔ ان میں بہت سی نامور شخصیات بھی شامل ہیں۔ مثلاً سڈنی کے ٹراپیکل میڈیسن اینڈ پبلک ہیلتھ سکول کے پروفیسر ہاروے سٹین جن کی بومرینگ پھینکنے کی مہارت قابلِ رَشک ہے اور فرینک ڈونلسن سڈنی کے مشہور اشاعتی ادارے کے مالک، جنھیں ایبو ریجنز نے اس وقت بومرینگ پھینکنا سکھایا تھا جب وہ نو عمر لڑکے ہی تھے۔ ان کی پھینکی ہوئی بومرینگ ایک سو ساٹھ گز کی دوری پر واقع ایک کھمبے کے گرد چکر لگا کر ان کے پاس واپس آجاتی ہے۔ حال ہی میں اعلیٰ تعلیم ہافتہ ڈونلسن اور آسٹریلویوں کی ایک ٹیم نے ایبوریجنز کی ایک ٹیم سے بومرینگ پھینکنے کا مقابلہ کیا اور انھیں شکست دی ہے۔ڈونلسن نے مختلف مرکبات سے بومرینگ بنانے کے تجربات بھی کیے ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے پلاسٹک کے بومرینگ بھی بنائے ہیں جو جلد ہی مارکیٹ میں آجائیں گے۔ انھوں نے بہت سے ممالک میں بومرینگ فروخت بھی کیے ہیں۔ ان کا خواب ہے کہ بومرینگ پھینکنے کو بھی ایک باقاعدہ کھیل کی حیثیت سے دنیا بھر میں تسلیم کروا دیں۔ ایک عمدگی سے پھینکے گئے بومرینگ کی پرواز غیر معمولی طور پر دلکش ہوتی ہے۔ یہ فضا میں کسی باز کی طرح اڑتا اور غوطے لگاتا ہے۔ اس کا صرف نظارہ کر لینا ہی رگ و پے میں سنسنی دوڑا دینے کے لیے کافی ہے۔ ٭…٭…٭


      Similar Threads:
      Last edited by intelligent086; 03-31-2015 at 09:49 AM.

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-17-2016)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: آسٹریلیا کی حیرت ناک چَھٹر ی



      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (03-17-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: آسٹریلیا کی حیرت ناک چَھٹر ی

      Quote Originally Posted by Moona View Post


      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •