google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: کامیاب ہونے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      کامیاب ہونے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

      کامیاب ہونے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟



      ماہرین کہتے ہیں کہ کامیابی کا راز صرف محنت میں نہیں بلکہ عقل مندی سے کام کرنے میں پوشیدہ ہے اور یہی راز کامیاب لوگوں کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔لوگ ایک دوسرے سے دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرنے کی نیک خواہشات کا رسمی اظہار تو کرتے ہیں، لیکن یہ نہیں بتاتے کہ اتنی ساری کامیابی حاصل کیسے کی جائے؟ اوراگر کامیابی کا راز بتاتے بھی ہیں تو سارے کا سارا زور محنت پہ ہی دیتے ہیں۔ ایک خاتون امریکی ماہر نفسیات کے مطابق کامیابی کا راز صرف محنت میں نہیں، بلکہ عقلمندی سے کام کرنے میں پوشیدہ ہے اور یہی راز کامیاب لوگوں کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔اُس کے مطابق آج کی مصروف زندگی میں لوگوں کو محدود وقت میں بہت سے کام کرنے پڑتے ہیں اور روز مرہ کے کاموں میں وہ دور رس کامیابی کے لئے ضروری کام نہیں کر پاتے، جبکہ کامیاب لوگوں کو پتا ہوتا ہے کہ کون سا کام کتنا ضروری ہے اور وہ اپنے بہتر مستقبل کے لئے نئی نوکری، کاروبار یا کسی بھی اور مقصد کے لئے تحقیق، لوگوں سے رابطے اور تیاری کے لئے ضرور وقت نکالتے ہیں۔ واضح رہے کہ کامیاب لوگ صرف خواب ہی نہیں دیکھتے، بلکہ ان کو حقیقت میں بدلنے کے لئے اپنی پیشرفت پر بھی نظر رکھتے ہیں اور ایک بڑے اور طویل کام کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر لیتے ہیں تاکہ ہر چھوٹی کامیابی سے ان کا حوصلہ بڑھتا رہے۔ہمیشہ اپنی ترجیحات کو یاد رکھنے اور اپنی سکت سے زیادہ ذمہ داری قبول نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے،ماہرینِ نفسیات کا کہنا ہے کہ انسان کو سارا کام اکیلے ہی کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے، بلکہ دوسروں کی مدد حاصل کرنی چاہئے۔ دوسروں سے مشورہ کرنا چاہئے اور دوسروں کے تجربات سے سیکھنا چاہئے۔ کامیابی کے سفر میں اپنے آپ کو تازہ دم رکھنے کے لئے نیند پوری کرنا، ورزش کرنا، اپنے من پسند مشاغل کو جاری رکھنا اور اپنی کامیابی کا جشن مناتے رہنا نہایت ضروری ہے۔لیکن واضح رہے کہ سب سے پہلے تو کامیابی کی تعریف کر لینی چاہئے کہ ہم کامیابی سمجھتے کس بات کو ہیں؟اور اس کے ساتھ ساتھ یہ ادراک رکھنا ضروری ہے کہ کامیاب زندگی کے لئے ذہنی صحت کا فروغ لازمی ہے۔ اس مقصد کے لئے انفرادی طور پر اپنے احساسات کا شائستہ اظہار، متوازن غذا، ورزش، اپنے کام، آرام اور خاندان کو دیے جانے والے وقت میں توازن اور مثبت سوچ ضروری ہیں، جبکہ اجتماعی سطح پر باہمی تعلقات اور رابطوں کو بہتر بنانا شامل ہے۔ علاوہ ازیں کامیابی کا راز اس بات میں پوشیدہ ہے کہ انسان یہ سیکھ لے کہ اسے اپنی ناکامی سے کس طرح نمٹنا ہے۔ہمیشہ یہ ہوتا ہے کہ انسان اپنے خواہش کردہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے۔ کسی بھی فرد کے لیے اور کسی بھی کام میں کامیابی کی کنجی یہ ہے کہ انسان یہ سیکھ لے کہ اسے اپنی ناکامی سے کس طرح نمٹنا ہے یا ناکامی کی صورت میں اس کا رویہ کیسا ہونا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی کام کو اس کے مطلوبہ نتائج تک پہنچانے کے لیے صرف یہی ضروری نہیں کہ انسان میں شوق اور ہمت ہو ، ایک بہت ضروری چیز تسلسل کے ساتھ محنت کرنا بھی ضروری ہے جو لوگ کسی کام کو تسلسل کے ساتھ کرتے رہتے ہیں وہ اپنی کشتی کو ایک دن ضرور ساحل تک پہنچا کر رہتے ہیں۔مثال کے طور پر بہت سے بچے اپنی تعلیم کے لیے ضروری سامان مہیا کرتے ہیں ، چند دن تک شوق سے پڑھتے ہیں لیکن چند دن بعد ہی ان کا شوق کسی اور میدان کو طلب کرتا ہے اپنی تعلیم سے اْکتا کر کسی اور وادی میں اترجاتے ہیں اور انجام کار امتحان میں ناکامی کا داغ لگ جاتا ہے۔اس کے برعکس کتنے ہی طالب علم ایسے ہوتے ہیں جنہیں اگرچہ تعلیم کا شوق کچھ زیادہ نہیں ہوتا لیکن چونکہ ان کی محنت میں تسلسل ہوتا ہے اور وہ تمام سال پڑھتے رہتے ہیں اس لیے کامیابی بھی ان کے قدم چومتی ہے کامیابی کا راز ہمت اور شوق کے علاوہ اس محنت میں پوشیدہ ہے جس محنت میں تسلسل پایاجائے۔یعنی کامیابی کے لیے محنت کے ساتھ ساتھ عقل مندی اور مستقل مزاجی بھی بہت ضروری ہے ۔ ٭٭٭


      Similar Threads:

    2. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      200

      Re: کامیاب ہونے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

      بہت اچھی شیئرنگ کی ہے آپ نے
      اپنی شیئرنگ جاری رکھیں۔شکریہ






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کامیاب ہونے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

      Quote Originally Posted by Rania View Post
      بہت اچھی شیئرنگ کی ہے آپ نے
      اپنی شیئرنگ جاری رکھیں۔شکریہ
      آپ کی قیمتی آراء کا انتظار رہتا ہے


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •