google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: (حکایاتِ فارسی)

    Hybrid View

    1. #1
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,203
      Threads
      2235
      Thanks
      931
      Thanked 1,366 Times in 867 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7965 Thread(s)
      Rep Power
      10

      new (حکایاتِ فارسی)

      کہتے ھیں کہ اصفہان میں ایک لوھار تھا جس نے اپنی ساری جوانی اِس کام میں گزار دی اور آخر ارادہ کیا کہ اب اُس کے پاس اِتنے پیسے ھیں کہ اپنی باقی ماندہ زندگی اللہ کی یاد میں گزار دے۔
      اُس نے اپنی دکان بیچ دی اور خانہ نشین ھو کر اپنا بیشتر وقت عبادات میں گزارنے لگا۔ ضرورت مندوں کی حتی لامکان مدد کرتا تھا اور لوگوں کے ساتھ رواداری سے پیش آتا تھا۔ یہ سب کرنے کے باوجود اُس کی مصیبتیں روز بروز بڑھتی جا رھی تھیں اور صحت بھی خراب رھنے لگی تھی۔
      اُس کے ایک دوست کو جب اُس کے حال کی خبر ھوئی تو وہ اُسے ملنے آیا اور کہنے لگا؛ تعجب ھے کہ جب سے تم نے نیک اور خداترس انسان بننے کی کوشش شروع کی ھے تمہاری صحت اور تمہارے حالات روز بروز ابتر ھوتے جا رھے ھیں۔ میں تمہارے ایمان کو کمزور نہیں کرنا چاھتا لیکن راہِ خدا میں اِتنی سختیاں جھیلنے کے بعد بھی تمہاری حالت بہتر ھونے کی بجائے بدتر کیوں ھوتی جا رھی ھے؟
      لوھار نے کچھ دیر سوچنے کے بعد جواب دیا؛ جب میں لوھار کا کام کرتا تھا تو خام فولاد کو آگ میں جلا کر نرم کرتا تھا اور پھر ھتوڑے کی پے در پے اور مضبوط ضربات لگاتا تھا۔ پھر سرخ فولاد کو پانی میں ڈال کر ٹھنڈا کرتا تھا اور یہ عمل بار بار دھراتا تھا۔ میرا واحد مقصد یہ ھوتا کہ فولاد کو تلوار یا خنجر کی شکل میں ڈھال لوں۔ کبھی کبھی فولاد ناقص معیار کا ھوتا تھا اور باوجود انتہائی کے میں اُسے اپنی مرضی کی شکل میں نہیں ڈھال سکتا تھا اور آخر اُسے کچرے میں پھینک دیا کرتا تھا۔
      کچھ دیر خاموش رھنے کے بعد پھر گویا ھُوا؛
      میں سمجھتا ھوں کہ میں بھی خام فولاد کی طرح کسی لوھار کے ھاتھ میں ھوں کبھی مجھے آگ میں تپا کر گرم کیا جاتا ھے، تکلیف و مشکلات کے ھتوڑے سے مجھ پر ضرباب لگا کر مجھے سرد پانی میں ٹھنڈا کیا جاتا ھے اور پھر آگ میں ڈالا جاتا ھے۔ یہ سب میں دل سے قبول کر چکا ھوں۔ اللہ سے بس یہ دعا ھے کہ مجھے ناقص معیار کا فولاد نہ سمجھے ۔ تلوار اور خنجر اگر نہ بن سکوں تو جتنی دیر مرضی لگے اور جس رنگ میں چاھے مجھے ڈھال دے جتنی مرتبہ چاھے مجھے آگ اور پانی سے گزار کر مجھ پر شدید ضربیں لگائیں لیکن کبھی مایوس ھو کر مجھے کچرے میں نہ ڈالے۔



      Similar Threads:





    2. The Following User Says Thank You to CaLmInG MeLoDy For This Useful Post:

      KhUsHi (11-24-2015)

    3. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: (حکایاتِ فارسی)

      بہت عمدہ اور لاجواب شیئرنگ کا شکریہ






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: (حکایاتِ فارسی)




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •