google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: خوشبوؤں کی دنیا...!

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      خوشبوؤں کی دنیا...!

      خوشبوؤں کی دنیا...!



      زرتاشہ میر
      کیا آپ کو کبھی اس بات کا تجربہ ہوا ہے کہ کسی خوشبو کو سونگھ کر اچانک آپ کے ذہن میں کوئی خوشگوار یاد تازہ ہوگئی؟ اگر ہاں تو سائنس بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ مخصوص مہک انسان کو اس کے سنہرے دور میں واپس لے جاتی ہے،مگر بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی بلکہ کچھ خاص خوشبوئیں ہمارے ذہن اور جسم پر بھی حیرت انگیز اثرات مرتب کرتی ہیں۔تناؤ سے لیکر سر درد، خوشی، نیند غرض متعدد مثبت بہتری کیلئے یہ خاص خوشبوئیں ہمارے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ درج ذیل میں ایسی ہی دس خوشبوؤں کا ذکر ہے، جو ماحول مہکانے کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم و ذہن کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ لیونڈر کی مہک نیند کیلئے فائدہ مند!:لیونڈر نامی پھول کی مہک ذہن اور جسم کو فوری طور پر سکون کا احساس پہنچاتی ہے، خاص طور پر بے خوابی کے افراد کیلئے تو یہ بہت فائدہ مند ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جامنی رنگ کے ان پھولوں کی خوشبو نیند کے مسائل کیلئے انتہائی موثر ثابت ہوتی ہے۔ دارچینی کی مہک ذہن تیز کرتی ہے:یہ میٹھی مہک والی بوٹی آپ کی دماغی طاقت کو بڑھاتی ہے۔ ایک امریکی یونیورسٹی ویلنگ جسیوٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دارچینی کی خوشبو سونگھنے سے دماغی افعال جیسے یادداشت، توجہ اور دیکھ کر ردعمل جیسی صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں۔ صنوبر کی خوشبو تناؤ کم کرتی ہے:پائن یا صنوبر کی مہک ہماری تشویش یا فکر کو کم کرتی ہے۔ ایک جاپانی تحقیق کے مطابق صنوبر کے درختوں کے آس پاس گھومنے سے تناؤ اور مایوسی کی شرح کم ہوتی ہے اور اعصاب کو سکون محسوس ہوتا ہے، اس کے علاوہ تحقیق میں مزید یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس مہک کے اثر سے فوری طور پر ذہنی سکون کا احساس ہوتا ہے۔ گھاس کی خوشبو بنائے خوش باش! تازہ گھاس کی مہک آپ کو خوشی کا احساس دیتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق اس مہک سے ایسا کیمیکل خارج ہوتا ہے جس سے لوگوں کو خوشی اور سکون کا احساس ہوتا ہے۔یہ خوشبو عمر بڑھنے کے ساتھ ذہنی تنزلی کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ترش پھلوں کی مہک دلائے توانائی کا احساس ! اگر آپ ذہنی طور پر زیادہ بہتر کارکردگی کے خواہش مند ہیں تو کافی یا چائے کی بجائے ترش پھلوں کا انتخاب کریں۔ لیموں اور مالٹے صرف وٹامن سی کی وجہ سے ہی جانے نہیں جاتے بلکہ ان دونوں کی مہک کو سونگھنے سے بھی توانائی اور چوکسی کا احساس بڑھتا ہے۔ ونیلا کی خوشبو مزاج کو بہتر بناتی ہے: ونیلا کی خوشبو خوشی کا احساس بڑھاتی ہے، اس کو سونگھنے سے خوشی اور سکون کا احساس ہوتا ہے اور مزاج خوشگوار ہوتا ہے۔ پودینہ کی مہک ارتکاز بڑھاتی ہے:سانسوں کی تازگی کے ساتھ ساتھ پودینے کی خوشبو دماغ کیلئے فائدہ مند ہے، ایک تحقیق کے مطابق پودینے کی مہک کا دماغی اسٹیمنا، عزم اور مجموعی کارکردگی سے تعلق ہے، جو ارتکاز کی صلاحیت بڑھاتی ہے۔ چنبیلی کی خوشبو ڈپریشن یا مایوسی کم کرنے میں مددگار:چنبیلی کے پھول کی مہک ذہن کو ہوشیار تو کرتی ہے، مگر یہ مایوس کن خیالات کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چنبیلی کے تیل کی مہک سے ڈپریشن سے ریلیف ملتا ہے اور مزاج خوشگوار ہوتا ہے۔ سیب کی خوشبو آدھے سر کے درد کیلئے موثر!کہا جاتا ہے کہ ایک سیب کا روزانہ استعمال دور رکھے ڈاکٹروں سے اور یہ بات کم از کم سردرد کی حد تک تو بالکل درست ہے کیونکہ سیب کی خوشبو سر درد کی روک تھام کیلئے بہت مفید ہے۔ تحقیق کے مطابق اس پھل کی خوشبو سے مائیگرین یا آدھے سر کے درد کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ زیتون کا تیل کی مہک بھوک روکنے میں مددگار! زیتون کے تیل کی مہک سے پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے یا جنک فوڈ کی خواہش کم ہوجاتی ہے۔ کھانے کے بعد اسے سونگھنے سے پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے، جبکہ یہ خوشبو بلڈ شوگر کا لیول کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ٭…٭…٭






      Similar Threads:

    2. #2
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      965
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      244

      Re: خوشبوؤں کی دنیا...!

      G !! guyton sensory physiology kafi descriptive hai


    3. #3
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: خوشبوؤں کی دنیا...!

      ویری نائس شیئرنگ بہت ہے زبردست






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    4. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: خوشبوؤں کی دنیا...!

      Quote Originally Posted by Arosa Hya View Post
      G !! guyton sensory physiology kafi descriptive hai
      Quote Originally Posted by Rania View Post
      ویری نائس شیئرنگ بہت ہے زبردست
      پسند اور خوب صورت آراء کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •