google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: شیشے میں اپنا آپ اکثر برا لگنا بھی بیماری ہ

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      شیشے میں اپنا آپ اکثر برا لگنا بھی بیماری ہ


      صحت

      شیشے میں اپنا آپ اکثر برا لگنا بھی بیماری ہے


      دن میں کسی بھی وقت شیشہ دیکھنا، اپنی شخصیت کا جائزہ لینا قطعی معمول کی بات ہے۔ لیکن اگر آپ شیشے کے سامنے خود کو اکثر برا اور بدصورت محسوس کریں، اپنی شخصیت سے غیر مطمئن ہوں تو یہ ایک نفسیاتی بیماری بھی ہو سکتی ہے۔
      اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ بہت سے لوگ خود کو شیشے میں دیکھ کر پریشان ہو جاتے ہیں، وہ پوری طرح اس تصور کے قائل ہو جاتے ہیں کہ وہ بہت برے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایسی صورت میں خرابی آپ کی شخصیت یا چہرے کی جاذبیت میں نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک ایسی نفسیاتی بیماری یا سنڈروم کا نتیجہ ہوتا ہے، جو آپ کو یہ یقین دلا دیتا ہے کہ آپ بدصورت نظر آ رہے ہیں اور اس کے خلاف آپ کو کچھ نہ کچھ کرنا ہی چاہیے۔
      نفسیاتی ماہرین اس بیماری کو باڈی ڈِسمورفِک ڈِس آرڈر یا اپنے جسم کے بے ڈھنگا ہونے سے متعلق نفسیاتی خلل کا نام دیتے ہیں جو کسی بھی انسان کے ذہن میں اپنی ذات میں نقص یا عدم تحفظ کے بہت چھوٹے سے احساس کو بھی غیر معمولی حد تک شدید بنا سکتا ہے۔ اس سنڈروم کے شکار افراد میں اپنے ظاہر کو بدلنے کی ایک ایسی قابو میں نہ آنے والی خواہش پیدا ہو جاتی ہے، جس کا نتیجہ بہت سے ذہنی اور جسمانی نقصانات حتیٰ کہ موت کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے۔
      جرمن شہر فرینکفرٹ کی یونیورسٹی کی معروف ماہر نفسیات وکٹوریہ رِٹّر کہتی ہیں کہ اسی احساس کے نتیجے میں بہت سے لوگ مسلسل تشویش کا شکار ہو جاتے ہیں، جس کے بعد وہ نہ صرف خود سے ہمیشہ ناخوش رہتے ہیں بلکہ ایسے مرد اور خواتین ہر دم یہی سوچنے میں لگے رہتے ہیں کہ وہ اپنی شخصیت کو ظاہری طور پر زیادہ جاذبِ نظر اور پرکشش کیسے بنا سکتے ہیں۔
      ماہر نفسیات وکٹوریہ رِٹّر کے مطابق ایسے اکثر متاثرہ افراد اس سے کہیں زیادہ پرکشش شخصیات کے مالک ہوتے ہیں، جتنا کہ وہ خود کو سمجھتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ایسے افراد شیشے میں اپنا جو عکس دیکھتے ہیں، اس کا اس شخصیت سے حقیقی تعلق نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، جس کے وہ دراصل مالک ہوتے ہیں۔
      فرینکفرٹ یونیورسٹی کی یہ معروف سائیکالوجسٹ نہ صرف Body Dysmorphic Disorder کے مریضوں کا مطالعہ کرتی ہیں بلکہ ان کا ممکنہ تھیراپی کے ذریعے علاج بھی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سنڈروم کے شکار افراد تقریباﹰ ہمیشہ ہی اپنی شخصیت کے جمالیاتی پہلوؤں اور اعضاء کے متناسب ہونے کے حوالے سے بہت گہرے لیکن تنقیدی رویوں کے مالک ہوتے ہیں اور اسی لیے انہیں انتہائی معمولی سا فرق بھی بہت بڑا اور بدنما بنا دینے والا نظر آتا ہے۔
      فرینکفرٹ ہی کے ایک سائیکو تھیراپسٹ شٹیفان برُن ہوئبر کے مطابق اس بیماری کے مریض جب کسی ماہر معالج سے مدد لینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو تب تک وہ اپنی شخصیت کے نقص کا شکار ہونے سے متعلق انتہائی منفی سوچ کے راستے پر بہت آگے تک جا چکے ہوتے ہیں۔
      شٹیفان برُن ہوئبر کہتے ہیں کہ Body Dysmorphic Disorder ایک ایسا سنڈروم ہے جو اکثر انسانوں کو ان کے بچپن اور جوانی کے درمیانی سالوں میں متاثر کرتا ہے، جب وہ جسمانی طور پر بلوغت کے مرحلے سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ ایسے مریض اپنی بدصورتی کے احساس پر قابو پانے کے لیے بیوٹی کلینکس، فٹنس سینٹرز یا پھر پلاسٹک سرجری کرنے والے ڈاکٹروں تک کا رخ کرتے ہیں، حالانکہ انہیں ضرورت صرف نفسیاتی رہنمائی اور سوچ کی اصلاح کی ہوتی ہے۔
      ڈاکٹر وکٹوریہ رِٹّر کا کہنا ہے، اگر کوئی محض اپنے آپ کو زیادہ خوبصورت بنانے کے لیے روزانہ ایک گھنٹے سے بھی زائد کا وقت صرف کرے، بار بار اپنے آپ کو شیشے میں، کسی شیشے کی کھڑکی میں یا اپنے موبائل کی اسکرین پر دیکھے، یا دوسروں سے اکثر یہ پوچھتا پھرے کہ وہ کیسا نظر آ رہا ہے تو یہ رویہ خطرے کی گھنٹی ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر رِٹّر کے بقول ایسے افراد کو یا ان کے اہل خانہ کو فوری طور پر کسی نفسیاتی معالج سے رابطہ کرنا چاہیے۔
      سائیکو تھیراپسٹ برُن ہوئبر کا کہنا ہے کہ اس مرض کی پہلی مرتبہ تشخیص سو سال پہلے ہو گئی تھی۔ تبھی اسے اس کا موجودہ نام دیا گیا تھا۔ اصل بات کسی بھی متاثرہ لڑکے، لڑکی، مرد یا عورت کو اس کے جسمانی ظاہر کے حوالے سے سچ تک لے کر جانا ہوتی ہے۔ اسی لیے ایسے کسی ذہنی رویے کا علم ہو جانے کے بعد نفسیاتی ماہرین سے مشاورت میں تاخیر نہیں کی جانی چاہیے۔





      Similar Threads:

    2. #2
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      965
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      244

      Re: شیشے میں اپنا آپ اکثر برا لگنا بھی بیماری ہ

      lolzz


    3. #3
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: شیشے میں اپنا آپ اکثر برا لگنا بھی بیماری ہ

      Acha ji


    4. #4
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: شیشے میں اپنا آپ اکثر برا لگنا بھی بیماری ہ

      Nice sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •