google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: ہارٹ اٹیک کے خطرے کے خلاف دو سے تین کپ کافی ر

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ہارٹ اٹیک کے خطرے کے خلاف دو سے تین کپ کافی ر

      ہارٹ اٹیک کے خطرے کے خلاف دو سے تین کپ کافی روزانہ


      اس بارے میں سامنے آنے والے چند نئے مفروضات کے مطابق کافی الزائمر اور سرطان سے بچاتی ہے اور درد شقیقہ یا میگرین کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہوتی ہے تاہم یہ گرم مشروب فشار خون یا بلڈ پریشر بڑھاتا بھی ہے۔
      کافی کے ایک کپ کی تیاری میں جتنے کافی بینز استعمال میں آتے ہیں، کم و بیش اتنی ہی اس مرغوب مشروب کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں مختلف آراء بھی پائی جاتی ہیں۔
      جنوبی کوریا کے کانگ بُک ہسپتال میں کافی کے صحت پر اثرات سے متعلق ایک حالیہ مطالعاتی جائزے سے پتہ چلا ہے کہ کافی شریانوں کو بلاک ہونے سے محفوظ رکھتی ہے۔ دن بھر میں تین سے پانچ کپ تک کافی پینے کا عمل اس ضمن میں کافی ہوتا ہے۔
      جنوبی کوریا کے اس ہسپتال کے سائنسدانوں نے اپنے اس تجربے کے لیے 25 ہزار سے زیادہ ملازمین کی کام کے دوران طبی نگرانی کی۔ ان میں سے ایسے ملازمین جو یومیہ تین سے لے کر پانچ کپ تک کافی پیتے تھے، اُن میں دل کے عارضوں کے آثار بہت کم پائے گئے۔ طبی محققین کے اس تجربے کے نتائج نے نئے سرے سے یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا کافی دل کے لیے اچھی ہے؟

      کافی مغربی ممالک میں عوامی گرم مشروب کی حیثیت رکھتی ہے

      اس بارے میں چند دیگر مطالعاتی تجزیوں کے نتائج کی روشنی میں اب تک یہ کہا جاتا رہا ہے کہ کافی سے بلڈپریشر بڑھتا ہے، یہ کولسٹرول کی سطح میں اضافہ بھی کرتی ہے اور اس لیے کافی دل کے امراض کے دیگر رِسک فیکٹرز یا ممکنہ پرخطر عوامل میں سے ایک ہے۔ تاہم اس بارے میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے، نہ ہی جنوبی کوریا میں ہونے والی تازہ ترین ریسرچ کا ہی ایسا کوئی نتیجہ سامنے آیا ہے۔
      حیران کُن تعلق
      درحقیقت جنوبی کوریا میں ہونے والی تازہ ترین ریسرچ کا مرکزی موضوع کافی تھا ہی نہیں بلکہ محققین شریانوں کے امراض کی وجوہات کے بارے میں تحقیق کر رہے تھے۔ وہ یہ جاننا چاہتے تھے کہ آیا قلبی شریانوں میں دلمیت خون پیدا ہونے سے ہارٹ اٹیک ہوتا ہے یا نہیں، کیونکہ دل کی اس قسم کی بیماری میں شریانوں میں بتدریج فربہ مواد کے اخراج سے شریانیں بند ہو جاتی ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ دل کو آکسیجن کی مطلوبہ مقدار نہیں پہنچتی۔
      محققین نے اسکینِنگ کی مدد سے قلبی دمیوں کی دیواروں پر کیلشیم کے چھوٹے چھوٹے ذروں کے ذخائر کا پتہ چلایا۔ یہی پہلی علامت ہوتی ہے دل کی شریانوں کے بلاک ہونے کی۔ کافی کے اثرات کے بارے میں کیے جانے والے اس تجربے میں شامل افراد میں سے کسی ایک میں بھی دل کی شریانوں کے بند ہونے کے آثار نظر نہ آئے۔ تاہم تجربے میں شامل ہر دس میں سے ایک سے زیادہ افراد میں کیلشیم کے نمکیات جمع ہونے کے ابتدائی آثار پائے گئے۔

      بہت سے مشرقی معاشروں میں کافی کو بہت روایتی انداز میں تیار کیا جاتا ہے

      محققین نے اس تجربے میں شامل ہر شخص کی طرف سے کافی کے ذاتی استعمال کو بھی ریکارڈ کیا اور اس کے نتائج میں ان افراد کے خاندان میں پائے جانے والے دیگر ممکنہ کارڈیک رسک فیکٹرز کو بھی شامل کیا جن میں تمباکو نوشی اور جسمانی نقل و حرکت وغیرہ بھی شامل تھے۔
      اس مطالعاتی جائزے کے نتائج سے پتہ چلا کہ ایسے افراد جنہوں نے دن میں ایک یا دو کپ کافی پی ہو، اُن کے دل کی شریانوں میں کیلشیم کے جمع ہونے کی مقدار اُن افراد کے مقابلے میں بہت کم پائی گئی جنہوں نے سرے سے کافی پی ہی نہیں تھی یا جنہوں نے اوسط سے کہیں زیادہ مقدار میں کافی کا استعمال کیا تھا۔




      Similar Threads:

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: ہارٹ اٹیک کے خطرے کے خلاف دو سے تین کپ کافی 

      V good


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •