google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: مونگ پھلی کھائیے اور لمبی عمر پائیے

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      مونگ پھلی کھائیے اور لمبی عمر پائیے

      مونگ پھلی کھائیے اور لمبی عمر پائیے


      لندن: مونگ پھلی کی افادیت کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں مونگ پھلی کے استعمال کو لمبی عمر کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی مطالعے سے ظاہر ہوا ہے کہ زیادہ مونگ پھلی اور گری دار خشک میوے کھانے والے لوگوں میں عارضہ قلب سے ہونے والی اموات کا خطرے کم تھا۔ 'جاما انٹرنیشنل میڈیسن' میں اسی ہفتے شائع ہونے والی تحقیق امریکہ کی یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن سے وابستہ محقق ڈاکٹر ڑاؤ او شو نے خشک میوے اور موت کے خطرے کی شرح کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی ہے۔ مطالعے کے مصنف ڑاؤ او شو نے کہا کہ ہماری تحقیق میں مونگ پھلی کھانے سے قلبی فوائد ظاہر ہوئے ہیں. مطالعے میں جن لوگوں نے خشک میوے کے طور پر مونگ پھلی کھائی تھی ان میں مطالعے کی مدت کے دوران موت کا خطرہ ایسے لوگوں کی نسبت کم تھا جنھوں نے خشک میوہ کم استعمال کیا تھا یا بالکل نہیں کھایا تھا۔ محقق ڑاؤ او شو نے کہا کہ مونگ پھلی اگرچہ خشک میوہ نہیں ہے اور اس کی درجہ بندی پھلی کے طور پر کی جاتی ہے لیکن اس کے غذائی اجزاء خشک میوے سے ملتے جلتے ہیں۔ انھوں نے تجویز کیا ہے کہ جن لوگوں کو مونگ پھلی سے الرجی نہیں ہے انھیں دل کی صحت کے فوائد کے لیے زیادہ سے زیادہ مونگ پھلی کھانی چاہیئے جو دوسرے میووں کے مقابلے میں سستی بھی ہے۔ امریکی طبی ماہرین کہتے ہیں کہ مونگ پھلی میں دیگر میوہ جات کی طرح انسانی صحت کے لیے بے شمار طبی اور غذائی فوائد چھپے ہیں اس میں اعلی درجہ کی پروٹین وافر مقدار میں موجود ہے جبکہ مونگ پھلی کا مفید روغن، وٹامن ای، نمکیات، فائبر دل کی بیماریوں کے لیے قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ مطالعے میں سائنسدانوں نے 70,000 سے زائد امریکیوں اور افریقہ کے لوگوں کے خوراک سے متعلق سوالنامہ کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا ہے اس کے علاوہ مطالعہ میں چین کے کم آمدنی والے 134,000 مرد اور خواتین کے کھانے پینے کی عادتوں کے بارے میں معلومات کا تجزیہ بھی شامل تھا۔ امریکہ، افریقہ اور چین کے مطالعوں کے شریک گروپوں میں عورتوں نے سب سے زیادہ مونگ پھلیاں کھائی تھیں۔ نتیجہ سے یہ یات سامنے آئی کہ تینوں گروپ میں گری دار میوہ کل اموات اور دل کی بیماری 'سی وی ڈی' سے موت کے کم خطرے کے ساتھ منسلک تھا۔ جبکہ تمام نسلی گروہوں میں زیادہ مونگ پھلیاں کھانے والوں میں دل کی بیماریوں کا خطرہ کم تھا اور یہ تعلق مردوں اور عورتوں دونوں میں ظاہر ہوا جو زیادہ مونگ پھلی کھاتے تھے۔ امریکی مطالعہ کے گروپ کے تجزیہ سے نتیجہ ظاہر ہوا کہ جن لوگوں نے مطالعے کی چھ سالہ مدت کے دوران زیادہ مونگ پھلیاں کھائی تھیں ان میں موت کا خطرہ 21 فیصد تک کم تھا ان لوگوں کے مقابلے میں جو مونگ پھلیاں نہیں کھاتے تھے۔ تجزیہ کاروں نے دیکھا کہ ایشیائی شرکاء کے مطالعے میں جن لوگوں گری دار میوے اور مونگ پھلیوں کا زیادہ استعمال کیا تھا ان میں موت کا خطرہ ایسے لوگوں کی نسبت 17 فی صد کم تھا جو بہت کم مونگ پھلیاں کھاتے تھے۔ تاہم محقق نے کہا کہ مطالعے میں شامل لوگوں کو دن بھر میں 17 سے 18 گرام مونگ پھلی کھانے کی ضرورت تھی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کچی مونگ پھلی کے مقابلے میں تلی ہوئی مونگ پھلی الرجی پیدا کر سکتی ہے جبکہ سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت پر تلنے کی وجہ سے مونگ پھلی میں کیمیائی تغیرات پیدا ہوتے ہیں جس سے انسان کا مدافعتی نظام زیادہ فعال ہو جاتا ہے اور الرجی کا ردعمل ظاہر ہو سکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایشیائی ملکوں میں مونگ پھلی سے الرجی کی شرح بہت کم ہے اور بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مونگ پھلیوں کو تلنے کے بجائے بھون کر یا ابال کر کھانے کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔



      Similar Threads:

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: مونگ پھلی کھائیے اور لمبی عمر پائیے

      KHoob


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •