برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے وہ مناظر جنہیں دیکھ کر ہمارے حکمرانوں شرم سے مر جانا چاہئے
لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کا شمار دنیا کے طاقتور اور امیر ترین ملکوں میں ہوتا ہے اور اس ملک کی کامیابی اور خوشحالی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اس کے حکمران اقتدار میں آنے کے بعد لوٹ مار نہیں کرتے بلکہ اپنے سادہ طرز زندگی پر ہی قناعت کرتے ہیں۔
حال ہی میں آئی ٹی وی کی صحافی سوزانا ریڈ برطانوی وزیراعظم کے سرکاری گھر ٹین ڈاﺅننگ سٹریٹ پہنچیں اور نہ صرف وزیراعظم کا انٹرویو کیا بلکہ گھر کا کونہ کونہ بھی دنیا کے سامنے پیش کیا۔ اس گھر کو دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ یہ ملک کے طاقتور ترین شخص کی رہائش گاہ ہے۔ برطانوی وزیراعظم کے گھر میں موجود باورچی خانہ کسی عام چھوٹے گھر کے باورچی خانے کی طرح ہی ہے اور اس میں جگہ کی کمی کے باعث سامان اوپر تلے ٹھونس کر رکھا گیا ہے۔ باورچی خانے میں ناشتہ تیار کرتے ہوئے وزیراعظم برتنوں اور دیگر سامان کے درمیان گھرے نظر آتے ہیں۔ وہ سادہ بریڈ، مایونیز اور سلاد پر مشتمل اپنا ناشتہ خود تیار کرتے ہیں۔ چھوٹی سے فریج میں بھی زیادہ جگہ چٹنیوں، سبزیوں اور سلاد جیسی چیزوں نے گھیر رکھی ہے جبکہ اس کے دروازے پر بچوں کی بنائی ہوئی تصاویر اور کارٹون چسپاں ہیں۔
برطانوی وزیراعظم جس میز پر بیٹھ کر عموماً کام کرتے ہیں اس پر دلیے کے ڈبے، چند برتن اور بچوں کے زیر استعمال سٹیشنری بھی نظر آتی ہے اور وہ اکثر کوئی ضروری نوٹ لکھ کر دلیے کے ڈبے یا چٹنی کی بوتل کے نیچے بھی رکھ دیتے ہیں۔ اس گھر میں وسیع و عریض چمکتے دمکتے ہال یا ہیروں جواہرات سے مزیئن فرنیچر نظر نہیں آتا بلکہ چھوٹے چھوٹے کمرے ہیں جن میں سادہ فرنیچر رکھا گیا ہے جبکہ جگہ کی کمی کے باعث ہر جگہ چیزیں اوپر تلے مگر سلیقے سے رکھی نظر آتی ہیں۔
ہمارے ہاں کے رﺅسائ، امراءاور وزراءکے گھروں کے برعکس برطانوی وزیراعظم کے گھر میں قیمتی آرائشی اشیاءکی بجائے کتابوں کی کثرت نظر آتی ہے۔ برطانیہ کے وزیراعظم کی رہائش گاہ کی تصاویر جو منظر پیش کرتی ہیں وہ دیگر مغربی اور یورپی ممالک کے رہنماﺅں کے گھروں سے ملتا جلتا ہے، مگر افسوس کہ غریب اور پسماندہ ممالک کے عوام تو بدحالی کی زندگی گزارتے ہیں مگر ان کے رہنماﺅں کے محلات کسی اور ہی دنیا کا منظر پیش کرتے ہیں۔
Similar Threads:
Bookmarks