گاجر سرطان کیخلاف قوت مدافعت پیدا کرنیکی صلاحیت رکھتی ہے
فیصل آباد(قدرت نیوز)ماہرین نے کئی سالوں کی تحقیق کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ گاجرکا استعمال نا صرف کینسرکی گٹھلیاں بننے کے عمل کو روکتا ہے بلکہ اس کا مسلسل استعمال سرطان کے موذی مرض پر قابو پانے میں بھی معاون ثابت ہوا ہے ۔ ماہرین کی ایک ٹیم نے کئی سال تک کینسر زدہ چوہوں پرگاجر کے استعمال کی تحقیق کی تو یہ بات سامنے آئی کہ گاجر کا لگاتار استعمال سرطان کے موذی مرض کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جن چوہوں پر تجربات کئے گئے تھے ان میں سے ہر تیسرا چوہا سرطان کے مرض میں بری طرح مبتلا تھا تاہم گاجر کے بتدریج استعمال سے ان کے مرض پر قابو پا لیا گیا۔
Similar Threads:
Bookmarks