google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: سینے کی جلن کے اسباب اوراس کا علاج

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      سینے کی جلن کے اسباب اوراس کا علاج

      سینے کی جلن کے اسباب اوراس کا علاج




      سینے کی جلن ایک طرح سے ہاضمے کی خرابی کی ہی ایک شکل ہے۔یہ جلن اس وقت ہوتی ہے جب تیزابی مادے اور ہاضمے میں مددینے والے رفیق مادے واپس غذا کی نالی کی طرف آتے ہیں۔اس نالی کے اندر چونکہ حفاظتی جھلی نہیں ہوتی ،لہٰذا اس میں سوزش اور درد پیدا ہو جاتاہے۔اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو جلن بڑھتے بڑھتے غذائی نالی میں قرع اور سرطان کا سبب بن جاتی ہے اس جلن کے دوران ہوتا یہ ہے کہ سینے کے بالائی حصے میں سینے کی ہڈی کے پیچھے بے چینی اور سوزش کا احساس ہوتاہے منہ کا مزہ کھٹا کھٹا ساہوجاتا ہے ڈکار اور کھانسی آتی ہے خرخراہٹ ہوتی ہے ،کھانے کے بعد نیند مشکل سے آتی ہے کھانا الٹ کر منہ کو آتاہے اور گلے میں خراش ہو جاتی ہے یا آواز بھاری ہوجاتی ہے۔جو عوامل سینے کی جلن کا موجب بنتے ہیں ان میں تمباکو نوشی ،بسیار خوری خصوصاً رات کوسونے سے پہلے زیادہ کھالینا ،وزن کی زیادتی اور کمر کے گرد تنگ لباس پہن کر زیادہ جھکنا شامل ہیں۔تاہم تازہ ترین تحقیق سے ایک یہ خیال بھی سامنے آیا ہے کہ شاید سینے کی جلن ہمارے طرز زندگی کا پیدا کردہ مسئلہ نہیں ہے یعنی تمباکو نوشی، مسالحے دار سالن ،وزن کی زیادتی اور پنیر وغیرہ کھانے سے اس کا تعلق نہیں۔بعض تحقیقی مطالعوں کے دوران معلوم ہواکہ چالیس سے اوپر کے وہ لوگ جو نہ تمباکو نوشی کرتے تھے اور نہ ان کا وزن زیادہ ہو تا تھا کافی عرصے تک سینے کی جلن میں مبتلارہے۔تاہم یہ خیال اب بھی عام ہے کہ اس تکلیف کا تعلق طرز زندگی سے ہے لہٰذا جن لوگوں کو سینے میں جلن کی شکایت ہے ،انہیں اپنی غذا میں تبدیلی کرنی چاہیئے۔ورزش کی طرف توجہ دینی چاہیئے ،اگر معد ے پر بوجھ ہو اور تمباکو نوشی کی جائے تو سینے کی جلن کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔کھانے کے بعد کمر کے بل اس طرح جھکنے سے گریز کیجئے کہ معدے پر بوجھ پڑے۔ایسے مریضوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتاہے کہ وہ چاکلیٹ ،ٹوفی ،زیادہ چکنائی والی غذاء گیس آمیز مشروبات اور ٹماٹر اور سنگترے کے رس سے جس قدر ہوسکے پرہیز کریں۔بعض تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ چیونگم نظام ہضم کے دوران نقصان دہ تیزابی مادوں کا توڑ کرتی ہے۔ خیال ہے کہ سبزیاں زیادہ کھائی جائیں اور زیادہ ریشے والی چیزیں غذا میں خوب شامل کی جائیں۔پہلے خیال تھا کہ دودھ پینے سے معدے کی تیزابیت کم ہوتی ہے۔اسی طرح پپرمنٹ کو سینے کی جلن کے لئے مفید سمجھاجاتاہے اب اس کے بارے میں بھی کہاجارہاہے کہ نقصاندہ ہے۔رات کے وقت سینے کی جلن کا ایک علاج یہ بھی ہے کہ تکیہ تقریباً چھ انچ اونچا کرلیا جائے۔بائیں کروٹ سے سونے کا مشورہ بھی دیاجاتاہے اور یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ گھٹنوں کے نیچے سخت فوم کے گدے رکھیں جائیں تو بہتر ہوتاہے۔سینے کی جلن کیلئے ہم خود جو مختلف دوائیں استعمال کرتے ہیں وہ غلط ہے اوریہ صرف معالج کے مشورے ہی سے استعمال کی جانی چاہئے۔ ٭…٭…٭


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: سینے کی جلن کے اسباب اوراس کا علاج

      Bohat Khoob


    3. #3
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: سینے کی جلن کے اسباب اوراس کا علاج

      Great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    4. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html ayesha's Avatar
      Join Date
      Jul 2014
      Posts
      2,117
      Threads
      446
      Thanks
      3
      Thanked 45 Times in 40 Posts
      Mentioned
      183 Post(s)
      Tagged
      6972 Thread(s)
      Rep Power
      131

      Re: سینے کی جلن کے اسباب اوراس کا علاج

      thanx for sharing..



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •