google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 6 of 6

    Thread: روسی لوک کہانی

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      روسی لوک کہانی


      روسی لوک کہانی






      ہر ملک، ہر قوم کی اپنی اپنی لوک کہانیاں ہوتی ہیں جن میں اس قوم کی روایات اور رسم و رواج کی خصوصیات کا عکس ملتا ہے۔روس لوک کہانیاں بھی اپنے آپ میں انوکھی ہیں۔مضبوط بھالو، چالاک لومڑی، بھیانک بھیڑیا، بزدل خرگوش، شیخی باز مرغا اور محنت کش خارپشت روسی لوک کہانیوں کے بنیادی کردار ہیں۔ان کہانیوں میں یہ سب جانور ویسے ہی پیش آتے ہیں جیسے انسان سماج میں پیش آتے ہیں۔یہ جانور بولتے ہیں، چالاکی کرتے ہیں، ایک دوسرے کو دھوکہ دیتے ہیں، دشمنی کرتے ہیں اور آپس میں دوستی بھی کرتے ہیں۔یوں لگتا ہے کہ جانوروں کے بارے میں لوک کہانیاں جیسے لوگوں کے بارے میں ہوں۔اس بات کی ایک مثال ایک روس لوک قصہ ہے جس کا نام شلجم ہے۔ایک بوڑھے نے شلجم بویا۔شلجم بڑھتے بڑھتے اتنا بڑا ہو گیا کہ اسے اکھاڑنا اکیلے بوڑھے کے بس کی بات نہ رہی ۔ اس نے بوڑھیا کو مدد کے لیے بلایا لیکن وہ دونوں مل کر بھی شلجم نہیں اکھاڑ سکے۔بوڑھیا نے پوتی کو بلایا۔پھر پوتی نے مدد کے لیے اپنے کتے کو بلایا، کتے نے بلی کو بلایا لیکن وہ پانچوں مل کر شجلم کو اکھاڑنے سے قاصر رہے۔وہیں سے ایک چوہا گزر رہا تھا۔وہ ان سب کی مدد کے لیے آگے بڑھااور اسی کی مدد سے شلجم باہر آیا۔یہ لوک کہانی بڑی مزاحیہ سی کہانی ہے۔مگر اس میں یہ خیال چھپا ہوا ہے کہ کم سے کم مدد بھی بے کار نہیں جاتی اور کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ چھوٹی مدد نہ ہونے کے باعث ہی کوئی بڑا کام پورا نہیں ہو پاتا۔ لڈو کے بارے میںبھی ایک ایسی ہی لوک کہانی ہے۔ایک بوڑھیا نے ایک بڑا لڈو بنا کر اسے ٹھنڈا کرنے کے لیے کھڑکی پر رکھ دیا۔لڈو وہاں سے لڑھک بھاگا۔وہ لڑھکتے ہوئے سڑک پر جا رہا تھا اور یہ گیت گا رہا تھا: میں گول گول ہوں، لال لال ہوں، خوبصورت ہوں، خوب کمال ہوں، بوڑھیا کو چقمہ دے کر بھاگ گیا ہوں، میں چالاکی کی مثال ہوں یہ گیت گاتے ہوئے لڈو جنگل میں گھوم رہا تھا۔راستے میں اسے پہلے ایک خرگوش ملا، پھر ایک بھالو ملا، پھرایک بھیڑیا ملا۔سب نے لڈو کو کھانے کی کوشش کی لیکن وہ بڑی آسانی سے سب کو چکمہ دے کر بچ نکلا۔اس کے بعد لڈو کا سامنا چالاک لومڑی سے ہوا۔لومڑی کے من میں بھی لڈو کھانے کی خواہش پیدا ہوئی۔اس نے لڈو سے کہا: ارے، تم کتنا اچھا گاتے ہو! لیکن میں ذرا بہری ہوں اور تمہارا گیت ٹھیک سے نہیں سن پا رہی ہوں۔ایسا کرو! میری زبان پر بیٹھ جاؤ اور میرے کان کے پاس آ کر پھر سے اپنا گیت سناؤ۔لڈو کو اپنی چالاکی پر پورا بھروسہ تھا اس لیے وہ ساری احتیاط اور ہوشیاری کو بھول کر لومڑی کی زبان پر کود کر چڑھ گیااور لومڑی اسے ہڑپ کر گئی۔ کئی مشہور روسی مصنفین نے لوک کہانیاں جمع کی تھیں جن میںالیکساندرپشکن اور ٹالسٹائی کی ایسی کہانیاں دنیا بھر میں مشہور ہیں


      Similar Threads:

    2. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html ayesha's Avatar
      Join Date
      Jul 2014
      Posts
      2,117
      Threads
      446
      Thanks
      3
      Thanked 45 Times in 40 Posts
      Mentioned
      183 Post(s)
      Tagged
      6972 Thread(s)
      Rep Power
      130

      Re: روسی لوک کہانی

      nice...



    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: روسی لوک کہانی

      Quote Originally Posted by ayesha View Post
      nice...


      بہت بہت شکریہ


    4. #4
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      965
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      244

      Re: روسی لوک کہانی

      mazee ki likhty hain .......


    5. #5
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: روسی لوک کہانی

      Nice sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    6. #6
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: روسی لوک کہانی






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •