آداب معاشرت سے متعلق سنتیں.
رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
مرغ کو گالی مت دیا کرو، اس لیے کہ یہ نماز کے لیے جگاتا ہے.
سنن ابو داؤد 5101
کتاب الادب
__________________
رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
جب تم مرغ کی آواز سنو تو الله سے اس کے فضل کا سوال کرو. بےشک اس نے فرشتے کو دیکھا ہوتا ہے. اور جب تم گدھے کی آواز سنو تو شیطان سے الله کی پناہ طلب کرو. بےشک اس نے شیطان کو دیکھا ہوتا ہے.
سنن ابو داؤد 5102
کتاب الادب
____________________________
رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
جب تم رات کو کتوں کا بھونکنا اور گدھوں کی آوازیں سنو تو الله کی پناہ طلب کرو بلاشبہ یہ وہ کچھ دیکھتے ہیں جو تم نہیں دیکھتے ہو.
سنن ابو داؤد 5103
کتاب الادب
Bookmarks