پہلی بار چھینک کا جواب دینا مسنون اور لازم ہے اس کے بعد نہ دینے کی رخصت ہے.
سنن ابو داؤد 5037 کا مفہوم
کتاب الادب
____________________________
رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
اپنے بھائی کو اس کی چھینک آنے پر تین بار جواب دے اور جو اس سے زیادہ ہو تو پھر وہ زکام زدہ ہے.
سنن ابو داؤد 5034
کتاب الادب
_____________
رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو چاہیے کہ کہے
الحمد لله علی کل حال.
اور اس کے بھائی یا ساتھی کو چاہیے کہ کہے
یرحمک الله.
اور پھر وہ جسے چھینک آئی ہو کہے
یھدیکم الله و یصلح بالکم.
سنن ابو داؤد 5033
کتاب الادب
__________________________
کوئی غیر مسلم اگر چھینک مارے تو جواب میں کہیں:
یھدیکم الله و یصلح بالکم.
سنن ابو داؤد 5038 کا مفہوم
کتاب الادب
__________________________
رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
ایک مسلمان پر دوسرے مسلمان بھائی کے لیے پانچ باتیں واجب ہیں. سلام کا جواب دینا، چھینک آنے پر جواب دینا، دعوت قبول کرنا، بیمار پرسی کرنا اور جنازے میں شریک ہونا.
سنن ابو داؤد 5030
کتاب الادب
Similar Threads:
Bookmarks