بدلتا موسم اورآنکھوں کی الرجی

ماہرین طب نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی سے مختلف الرجی کے مسائل تیزی سے پھیل سکتے ہیں، ان میں آنکھوں کی الرجی، سوزش، ناک، گلے کی الرجی اور نظام تنفس کے امراض میں اچانک اضافہ ہو سکتاہے ۔ موسم کی تبدیلی کے وقت گندگی اور کچرے سے اٹھنے والے تعفن کے مضر اثرات دوچند ہوجاتے ہیں ۔ موسم کی تبدیلی کے باعث آنکھوں کی الرجی ، سوجن ،آنکھوں سے پانی جاری رہنے سمیت دیگر بیماریاں پھیلنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، جن سے بچنے کے لیے ہاتھ، منہ اور آنکھیں صاف رکھیں۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی اُن لوگوںکی آنکھیں زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جو ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ڈاکٹروں کے مطابق بدلتے موسم میں اکثر لوگ اپنی آنکھ کے حوالے سے بے پرواہ ہو جاتے ہیں ، حالانکہ آنکھوںکامسئلہ بڑا مسئلہ بھی بن سکتا ہے ۔ بدلتے موسم میں آنکھوں میں وائرل انفیکشن ہونے کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کچھ چھوٹی چھوٹی باتوں کو دھیان میں رکھ کر ان پریشانیوں سے بچا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر ہدایت کرتے ہیں کہ آنکھوں کو ملنے سے بچیں اور کسی دوسرے کا استعمال کیا ہوا تولیہ ا ستعمال میں نہ لائیں ۔ ہاتھوں کو ہمیشہ صاف رکھیں۔دھوپ نکلنے پر شیشے کا استعمال کریں، چشمے صرف دھوپ ہی نہیں بلکہ دھوئیں اور گندگی سے ہونے والی الرجی سے بھی بچاتے ہیں، پالتو جانوروں کو نہ چھوئیں اور انہیں بستر پر نہ چڑھنے دیں۔گرمی اور بارش کے دوران آنکھوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں۔ ٭…٭…٭
Similar Threads:
Bookmarks