google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: فونز کو چوری ہونے سے بچانے،کا طریقہ

    1. #1
      Mobile Expirt www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Aseer e Wafa's Avatar
      Join Date
      Aug 2014
      Posts
      792
      Threads
      170
      Thanks
      72
      Thanked 60 Times in 41 Posts
      Mentioned
      432 Post(s)
      Tagged
      4343 Thread(s)
      Rep Power
      68

      Pen فونز کو چوری ہونے سے بچانے،کا طریقہ



      ٹیکنالوجی کے اس دور میں ہر شخص ہی تقریباً تمام کام اپنے سمارٹ فون پر سرانجام دیتا ہے۔ دوستوں، رشتہ داروں سے خوش گپیاں لگانی ہوں یا کاروباری معاملات نمٹانے ہوں، انٹرنیٹ استعمال کرنا ہو یا پھر موسیقی سے لطف اندوز ہونا ہو، سب کچھ سمارٹ فون کی ذمہ داری بن چکی ہے جبکہ کوئی بھی شخص یہ نہیں چاہے گا کہ اس کا چہیتا سمارٹ فون چوری ہو جائے اور اگر ہو بھی جائے تو وہ کسی نہ کسی طرح سے اسے ڈھونڈ لے۔
      اس خبر میں آپ کو کچھ ایسے ہی طریقہ کار بتائے جا رہے ہیں جن کے ذریعے آپ سمارٹ فون کو چوری ہونے سے بچا سکتے ہیں اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو چوری شدہ فون تک رسائی حاصل کر کے نا صرف اس میں موجود پرسنل ڈیٹا ڈیلیٹ کر سکتے ہیں بلکہ اپنے سمارٹ فون کو واپس بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
      * جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ احتیاط اچھی چیز ہے اسی لئے سب سے پہلے تو اپنے سمارٹ فون پر ایک مشکل سکرین لاک ضرور لگائیں تاکہ اگر کوئی چور موبائل فون چھین لے تو وہ آسانی سے اس میں موجوڈ ڈیٹا تک رسائی حاصل نہ کر سکے اور اس میں موجود ان ایپلی کیشنز کو ڈیلیٹ نہ کر سکے جن کے ذریعے موبائل فون کو ٹریک کیا جا سکتا ہے۔
      * آج کل کے سمارٹ فونز میں جی پی ایس کی سہولت موجود ہوتی ہے اسے ہر صورت آن رکھیں اور اگر ایسا ممکن نہیں تو گھر یا دفتر سے باہر نکلتے وقت اسے ضرور آن کر لیں تاکہ خدانخواستہ آپ کا موبائل چوری ہو جائے تو آپ جی پی ایس کے ذریعے باآسانی ٹریک کر کے ضرورت کے مطابق اقدام اٹھا سکیں۔
      * پاکستان میں 3G اور 4G کی آمد کے بعد موبائل فونز پر تیز ترین انٹرنیٹ تک رسائی ممکن ہو چکی ہے اس لئے کوشش کریں کہ جب آپ گھر یا دفتر سے باہر نکلیں تو موبائل ڈیٹا ضرور آن رکھیں کیونکہ کسی بھی موبائل کو جی پی ایس یا کسی دوسری ٹریکنگ ایپلی کیشن کے ذریعے ٹریک کرنا انٹرنیٹ کے بغیر ممکن نہیں۔
      * گوگل کے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ کیلئے ایک ڈیفالٹ ایپلی کیشن اینڈرائڈ ڈیوائس منیجر مارکیٹ میں موجود ہے جو کسی بھی موبائل فون کو ٹریک کرنے کا کام کرتی ہے۔ یہ آپشن کسی بھی جدید اینڈرائڈ سمارٹ فون میں پہلے سے موجود ہوتی ہے اور صارف کو محض Administration میں جا کر اسے آن کرنا پڑتا ہے جس کے بعد آپ کسی بھی دوسرے موبائل یا کمپیوٹر براﺅزر کا استعمال کرتے ہوئے باآسانی اپنے موبائل کو ٹریک کر سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے آپ موبائل فون کو لاک کر سکتے ہیں، اس پر رنگ بھیج سکتے ہیں، وارننگ میسج بھیج سکتے ہیں اور حتیٰ کہ اس موبائل میں موجود ڈیٹا کو بھی مکمل طور پر فارمیٹ کر سکتے ہیں۔
      * اگر آپ اینڈرائڈ ڈیوائس منیجر استعمال نہیں کرتا چاہتے تو مارکیٹ میں بہت سی دوسری ٹریکنگ ایپلی کیشنز موجود ہیں جو اس طرح کی آپشنز کی حامل ہیں۔ ان میں سے کسی بھی ایپلی کیشن کو انسٹال کیا جا سکتا ہے تاکہ موبائل چوری ہونے کی صورت میں واپس ملنے کی کچھ آس امیدباقی رہ گئے کیونکہ اگر آپ نے ایسی کوئی بھی ایپلی کیشن انسٹال نہیں کر رکھی تو پھر اپنے موبائل فون کو ٹریک کرنا بھی ممکن نہیں رہتا۔

      * اگر آپ نے اوپر بتائے گئے کوئی بھی طریقہ کار پر عمل نہیں کیا اور آپ کا موبائل چوری ہو گیا ہے تو پھر ماسوائے پولیس کے پاس جانے کے کوئی اور چارہ نہیں رہتا۔ فوراً سے پہلے قریبی تھانے جائیں اور موبائل چوری ہونے کی رپورٹ درج کرائیں۔ اس کیلئے آپ کو اپنے موبائل فون کے IMEI نمبر کی ضرورت پڑے گی جو موبائل فون کے باکس پر موجود ہوتا ہے اور اگر نہیں ہے کہ ممکن ہے کہ پولیس آپ کی رپورٹ ہی درج نہ کرے اور اگر آپ رپورٹ درج کرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں تو اس کی فوٹو کاپی حاصل کرنا مت بھولیں۔
      * فوراً سے پہلے اپنے موبائل فون آپریٹر کی ہیلپ لائن پر کال کریں اور اپنی سم کو بند کروائیں اور اگر آپ نے ایف آئی آر درج کرا رکھی ہے تو اس کی کاپی انہیں فراہم کریں جس پر وہ آپ کے موبائل فون کو ٹریک کر کے اس کی موجودہ جگہ کے بارے میں بتا دیں گے اور اس طرح آپ اپنا موبائل فون ڈھونڈ سکتے ہیں۔


      Similar Threads:
      * ρяιηcєѕ *

    2. #2
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      965
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      244

      Re: فونز کو چوری ہونے سے بچانے،کا طریقہ

      hmmm


    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: فونز کو چوری ہونے سے بچانے،کا طریقہ

      Wah ji wah
      umda


    4. #4
      Family Member www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Forum Guru's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Location
      Pakistan
      Posts
      1,069
      Threads
      232
      Thanks
      0
      Thanked 34 Times in 30 Posts
      Mentioned
      43 Post(s)
      Tagged
      2895 Thread(s)
      Rep Power
      82

      Re: فونز کو چوری ہونے سے بچانے،کا طریقہ

      Hmm Nice Sharing Useful Information





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •