google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: لہسن کے پوشیدہ فوائد

    1. #1
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      new لہسن کے پوشیدہ فوائد




      ممبئی(نیوزڈیسک) ہمارے کھانوں میں لہسن بہت ذیادہ رغبت سے استعمال کیا جاتا ہے لیکن کھانوں میں ذائقے کے علاوہ بھی اس کے کئی فوائد ہیں جبکہ متعدد اور خطرناک بیماریوں کے لئے بھی اس کو بہت کارآمد پایا گیا ہے۔
      ٭زکام:
      سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی زکام بہت تیزی پھیلتا ہے اور ہر شخص نزلہ و زکام کی شکایت کرتا ہے۔اگر لہسن کھایا جائے تو جسم کا مدافتی نظام بہتر ہوتا ہے اور نزلہ و زکام کا احتمال کم ہو جاتا ہے ۔
      ٭کیل مہاسے:
      اکثر لوگ کیل مہاسوں سے بچنے کے لئے لہسن کو ان کے مہاسوں پر رگڑتے ہیں ۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ اس سے بہت فرق پڑتا ہے ۔ اگر لہسن کو کھا بھی لیا جائے تو یہ مہاسوں کو ٹھیک کرتا ہے۔
      ٭جراثیم کے خلاف موثر :
      مختلف قسم کے نقصان دہ بیکٹیریا لہسن کے استعمال سے مر جاتے ہیں، اگر لہسن مستقل استعمال کیا جائے تو جسم توانا رہتا ہے۔
      ٭گرتے بالوں کا علاج:
      اگر لہسن کو ایسی جگہ رگڑا جائے جہاں سے بال اڑ چکے ہوں تو اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ اس جگہ بال اگ آتے ہیں۔
      ٭جلد پر اثرات :
      اگر آپ کو جلد کا مسئلہ درپیش ہو تو آپ کو لازمی لہسن استعمال کرنا چاہیے کیونکہ یہ جلد پر موجود جراثیم کو ختم کرتا ہے۔اگر آپ متاثرہ جلد کے حصے کو نیم گرم پانی اور لہسن کے محلول میں آدھ گھنٹے تک بھگو کر رکھیں تو آپ کی جلد نرم اور تازہ ہو جائے گی۔
      ٭ دل پر مثبت اثرات :
      اگر آپ بلند فشار خون یا دل کے عارضے میں مبتلا یا اس سے بچنے خواہش مند ہیں تو لہسن کے استعمال ضرور کریں ۔ آپ اگر کچا لہسن کھاتے ہیں تو خون پتلا ہوگا اور آپ کا فشار خون(بلڈ پریشر) کم ہوگا۔
      ٭ کینسر سے بچاو:
      کینسر ایک خوفناک مرض ہے جو جسم میں گٹلیوں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔جسم میں موجود پروٹین ایک خطرناک مادہ میں تبدیل ہو کر کینسر بناتی ہے اگر آپ لہسن کھاتے ہیں تو یہ اسے خطرناک مادہ بننے سے روک دیتا ہے۔
      ٭آئرن میں اضافہ:
      اگر آپ لہسن استعمال کریں تو یہ خون میں ایک پروٹین بناتا ہے جو آئرن جذب کرتی ہے اور آپ کے جسم میں آئرن کی کمی واقع نہیں ہوتی۔
      ٭دانت کا درد:
      ااگر آپ کے دانت میں درد ہے تو لہسن کو متاثرہ دانت پر رگڑیں ۔ اس طرح کرنے سے دانت میں درد کی وجہ سے جراثیم ختم ہو جاتے ہیں اور دانت کا درد کم ہو جاتا ہے۔
      ٭موٹاپے کا اعلاج:
      تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جسم میں فاسد مادوں کی موجودگی سے چربی بنتی ہے اور انسان موٹا ہو جاتا ہے لیکن اگر لہسن باقائدگی سے استعمال کیا جائے تو زہریلے مادے ختم ہوتے ہیںاور موٹاپا کم ہونا شروع ہو جائیگا۔
      ٭بانجھ پن میں مفید:
      دنیا کے اکثر ممالک میں مانا جاتا ہے کہ لہسن کھانے سے بانجھ پن پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔
      ٭ذیابیطیس میں مفید:
      طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن کھانے سے انسولین بننے میں مدد ملتی ہے اور یہ ذیابیطیس کے مریضوں کے لئے مفید ہیں۔
      ٭ہڈیوں کی مضبوطی :
      لہسن کھانے سے جسم کے زہریلے مادے کم ہو تے ہیں۔خون میں آئرن کی مقدار بڑھتی ہے اور آپ کو ورزش کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
      مچروں سے نجات:
      اگر آپ مچھروں اور حشرات سے تنگ ہیں تو لہسن متاثرہ جگہ پر رکھ دیں ۔ تمام قسم کے کیڑے مکوڑے بھاگ جائیں گے۔





      Similar Threads:





      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: لہسن کے پوشیدہ فوائد

      KHoob


    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: لہسن کے پوشیدہ فوائد

      Nice Sharing


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •