لندن(نیوزڈیسک)دوہری ٹھوڑی سے نجات اکثرقربہ افراد کی دوہری ٹھوڑی انہیں پریشان رکھتی ہے۔ اس سے نجات پانے کیلئے درج ذیل طریقوں پر عمل کریں۔
-1 سیدھے بیٹھ جائیں اور چھت کی طرف منہ کرلیں اور اپنے منہ کے دہانے کے اوپر والے حصے پر زبان سے دباﺅ ڈالیں اور اپنی ٹھوڑی کو اپنے سینے کی طرف کریں۔ یہ مشق 20 مرتبہ کریں۔
-2 سیدھے رخ بیٹھ جائیں اور اپنے نچلے ہونٹ کو ڈھیلا چھوڑ کر لٹکانے کی بھرپور کوشش کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنی تھوڑی کو سینے کی طرف رکھیں۔
-3 اپنے سر کو چھت کی طرف کرکے جتنا ممکن ہے اپنی گردن کی طرف موڑتے جائیں اور اسی دوران اپنے ہونٹوں کو سختی سے بھینچیں۔ یہ پوزیشن 20 سیکنڈ تک برقرار رکھیں۔
-4 یہ طریقہ کار بہت مفید ثابت ہوگا۔ صرف اپنی زبان کوٹھوڑی تک لانے کی کوشش کریں لیکن چہرے کی پوزیشن یوں ہونی چاہیے کہ جیسے کسی نے آپ کا ماتھا تھام کر پیچھے کی طرف کیا ہے اور اسے گردن سے لگانے کی کوشش کررہا ہے۔
-5 اپنی تھوڑی کو متحرک کریں، ایک مرتبہ اپنے سینے کی طرف پھر چہرے کے دونوں اطراف موڑیں، یہ مشق تیز رفتاری سے ہونی چاہیے۔
-6 اس مشق میں سیدھے کھڑے ہوجائیں۔ دونوں پاﺅں پھیلالیں اور ایک ہاتھ فرش پر رکھ کر دوسرا ہاتھ اپنی گردن پر رکھیں۔ اب اپنا سر کاندھوں کی طرف موڑیں۔، 30 سیکنڈ تک یہ مشق جاری رکھیں۔
-7 اپنے جبڑوں کو مسلسل حرکت دیں اور ایسے جیسے آپ چیونگم کھارہے ہوں۔ پھر لمبے لمبے سانس لیں۔ اپنا منہ جتنا کھول سکتے ہیں کھولیں اور زبان کو پچھلے دانتوں سے چھونے کی کوشش کریں۔
-8 ایک جبڑے پر انگوٹھا اور دوسرے پر انگلی رکھیں دوسرے ہاتھ سے سر اور گردن پر زور آزمائی کریں، گویا ایک ہاتھ سے سر کو پیچھے دھکیلنا ہے اور انگوٹھے اور انگلیوں سے جبڑوں کو دھکیلیں، یہ مشق بھی 20 سیکنڈ تک جاری رکھنی ہے۔
-9 ٹھوڑی کے مسلز کو بنانے اور اسے دوہرا ہونے سے بچانے کے لئے یہ طریقہ نہایت ہی کارگر ہے۔ اپنا پورا منہ کھولیں اور زبان جتنی باہر نکال سکتے ہیں نکالیں۔ آپ کو اپنی گردم پر دباﺅ محسوس ہوگا، اس عمل کو دس بار دھرائیں۔
-10 سیدھے کھڑے ہوجائیں اور اپنے جبڑوں کو جس طرف چاہیں دھکیلتے جائیں۔ جبڑوں کی حرکت آپ کی ٹھوڑی کو دوہرا ہانے سے بچائے گی۔


Similar Threads: