اسپائسی پوٹیٹو بریڈ رول Spicy Potato Bread Rolls
- آلو 4 عدد (ابلے ہوئے) (Potatoes 4 boiled)
- ڈبل روٹی 1 عدد (سلائس) (Bread slice 1)
- انڈے کی سفیدی 2 عدد (Egg white 2)
- ہری مرچ 4 عدد (باریک کٹی) (Green chilies 4 finely chopped)
- ہرا دھنیا ایک گٹھی (باریک کٹا) (Fresh coriander 1 bunch finely crushed)
- بریڈ کرمبز ایک پیکٹ (Bread crumbs 1 packet)
- لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی) (Red chili powder 1 tsp)
- کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی) (Black pepper powder 1 tsp)
- سویا ساس دو کھانے کے چمچ (Soy sauce 2 tbsp)
- چاول کا آٹا تین کھانے کے چمچ (Rice flour 3 tbsp)
- تیل حسبِ ضرورت (Oil as required)
- نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
پہلے اُبلے ہوئے آلوؤں (boiled potatoes) کو چھیل (peel)کر کانٹے کی مدد سے کُچل (crush) لیں۔
اب ڈبل روٹی کے سلائس (bread slices)کے کنارے کاٹ کر تھوڑے پانی میں سویا ساس (soy sauce) کے ساتھ بھگو (soak) دیں۔
پھر انہیں اچھی طرح میش (mesh) کرکے چھلنی میں دبا دبا کر پانی نکال دیں۔
اب اس میں آلو ملائیں (mix)اور پھر نمک، پسی لال مرچ، ہرا دھنیا، ہری مرچ، چاول کا آٹا اور کالی مرچ شامل کرکے چھوٹے چھوٹے رولز (small rolls) بنائیں۔
اس کے بعد رولز (rolls)کو انڈے کی سفیدی میں ڈپ (dip) کرکے بریڈ کرمبز (bread crumbs) لگائیں۔
پھر فرائینگ پین (frying pan) یا کڑاہی میں تیل گرم کرکے رولز (rolls)کو ڈیپ فرائی (deep fry) کرلیں۔
جب گولڈن براؤن (golden brown) ہوجائیں تو نکال کر گرم گرم چلی ساس (chili sauce) کے ساتھ سرو (serve) کریں۔
Bookmarks