Quote Originally Posted by ayesha View Post
نہ گلا ہے کوئی حالات سے نہ شکایتیں تیری ذات سے
خود ہی سارے ورق جدا ہوئے میری زندگی کی کتاب سے

تجھے چاہا تھا تجھے پا لیا تجھے پا کے بھی کھو دیا
مجھے خواہشوں کی تھی آرزو میری زندگی میں عذاب تھے

میری وحشتوں کی راہ میں فقط محفلوں کے سراب تھے
کاٹی عمر جن کی تلاش میں مرے رت جگوں کے وہی خواب تھے


یوں بھٹک بھٹک کے تمام عمر مجھے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا
جنھیں کھو دیا تیرے عشق میں وہ سپنے بےحساب تھے

بہت عمدہ۔۔۔۔۔۔۔
لاجواب شیئرنگ