google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 8 of 8

    Thread: بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اور 786

    Hybrid View

    1. #1
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html ayesha's Avatar
      Join Date
      Jul 2014
      Posts
      2,117
      Threads
      446
      Thanks
      3
      Thanked 45 Times in 40 Posts
      Mentioned
      183 Post(s)
      Tagged
      6972 Thread(s)
      Rep Power
      130

      بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اور 786



      کیا 786 ہندؤں کے بھگوان "ہری کرشنا" کے نام کے حروف کا مجموعہ ہے..؟؟
      عام طور پر خطوط ' دستاویزات اور تحریروں وغیرہ میں بسم اللہ کے بجائے 786 لکھ دیا جاتا ہے.. کہا یہ جاتا ہے کہ ان کاغذات کے زمین پر گرنے سے بسم اللہ کے پاکیزہ حروف کی بے ادبی ہوتی ہے.. ان کو بےادبی سے بچانے کیلئے 786 لکھ دیا جاتا ہے..
      جبکہ اسلامی تعلیم واضح طور پر یہ ہے کہ ہر کام اللہ تعالٰی کے نام سے شروع کرنا چاہیے.. خط یا کسی بھی تحریر سے پہلے بطور بسم اللہ کے 786 لکھنا ایک گمراہ کن بات ہے کیونکہ 786 لکھ کر تحریر شروع کرنے کا یہ طریقہ ہم کو قرآن و سنت میں کہیں بھی نہیں ملتا ہے.. کوئی بھی نیک کام شروع کرنے سے پہلے زبان سے "بسم الله الرحمن الرحیم" ادا کرنا یا لکھنا بہت ہی اچھا اور ثواب کا کام ہے.. اللہ تعالی نے قرآن حکیم کو بھی "بسم الله الرحمن الرحیم" سے ہی شروع فرمایا ہے.. جو کام اللہ تعالٰی کے نام سے شروع نہ کیاجائے اس میں برکت نہیں ہوتی اور وہ پایہ تکمیل تک بھی نہیں پہنچتا..
      یہ بات قابل غور ہے کہ کیا اس طرح اللہ تعالٰی کا نام لینے کے بجائے 786 لکھ دینا صحیح ہے..؟
      فرض کیجیے کسی کے نام کے اعداد کا مجموعہ 420 ہو اور کوئی اسے نام کے بجائے مسٹر 420 کہہ کر پکارے تو اس کا ردعمل کیا ہو گا..؟ اگر کسی کا نام انور ہے تو اس کو 257 صاحب کہہ کرنہیں بلایا جاتا.. اگر کسی کو مولانا صاحب کی بجائے 128 صاحب کہہ کر بلایا جائے تو یقیناً وہ ناراض ہوجائیں گے.. پھر کیا وجہ ہے کہ اللہ پاک کے مقدس نام کے ساتھ ایسا سلوک کیا جائے.. اسی لئے بسم اللہ کی بجائے 786 کا استعمال کسی طرح بھی پسندیدہ نہیں ہے..
      اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر 786 ہے کیا..؟
      جب ہم علم الاعداد پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں انتہائی خطرناک صورتِ حال نظر آتی ہے.. آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ 786 ہندؤں کے بھگوان ہری کرشنا کے نام کے حروف کا مجموعہ ہے.. حروف ابجد کے حساب سے اسی کے یہ اعداد نکلتے ہیں.. برصغیر پاک و ہند کے مسلمان سیکڑوں برس تک ہندؤں کے ساتھ اکٹھے رہے ہیں.. وہ 786 استعمال کرتے ہونگے.. اس کی تشریح انہوں نے مسلمانوں کے سامنے غلط انداز میں کی ہو گی اور انہوں نے اس کو صحیح سمجھ کر 786 کا استعمال شروع کر دیا..
      بسم اللہ کے اعداد کا مجموعہ کسی بھی صورت میں 786 نہیں بنتا.. بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے 786 نہیں بلکہ 787 اعداد ہوتے ہیں اور ہرے کرشنا کے 786 اعداد بنتے ہیں.. تفصیلات حسبِ ذیل ہیں..
      ب س م ا ل ل ہ (بسم اللہ)
      2+60+40+1+30+30+5 (168)
      ا ل ر ح م ا ن (الرحمٰن)
      1+30+200+8+40+1+50 (330)
      ا ل ر ح ی م (الرحیم)
      1+30+200+8+10+40 (289)
      787=168+330+289
      مجموعی نمبر787 ہوتا ہے جبکہ ''ہرے کرشنا'' اور روی شنکرکا مجموعی نمبر786 ہوتا ہے.. تفصیلات حسب ذیل ہیں..
      ہ ر ی ک ر ش ن ا (ہرے کرشنا)
      5+200+10+20+200+300+50+1=786
      ر و ی ش ن ک ر (روی شنکر)
      200+6+10+300+50+20+200=786
      بالفرض اگر مان بھی لیا جائے کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کے اعداد 786 ہی ہیں تو بھی بسم اللہ کیلئے اس طرح کے اعداد کا استعمال درحقیقت اللہ تعالٰی کی ناراضگی کو دعوت دینے کے مترادف ہے.. ذرا سوچئے کہ کیا قرآن کریم علم ہندسہ اور جیومیٹری کی کتاب ہے..؟؟؟ کیا اس کا نزول اسی لئے ہوا تھا کہ اسے اعداد میں تبدیل کیا جائے..؟؟؟
      نہیں' ہرگز نہیں..
      بلکہ یہ عمل کی کتاب ہے.. اس لئے ان اعداد کے استعمال سے مکمل طور پر اجتناب کیا جائے.. بسم اللہ لکھ دیا جائے یا کاغذ پر کچھ بھی نہ لکھا جائے ' زبان سے بسم اللہ پڑھ لینا کافی ہے..!!
      ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب



      Similar Threads:


    2. #2
      ....You don't need to follow trends to be stylish..... Admin Admin's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Dubai , Al Mamzar
      Posts
      8,008
      Threads
      254
      Thanks
      372
      Thanked 294 Times in 242 Posts
      Mentioned
      681 Post(s)
      Tagged
      6427 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اور 786

      Nice sharing Keep it up


    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اور 786

      JazakAllahumda sharing


    4. #4
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      84

      Re: بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اور 786

      issay aam kiya jana chahiay


    5. #5
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      84

      Re: بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اور 786

      wah baita wah
      kamal ki sharing hai.
      dhair sari daad qabool farmaein


    6. #6
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html ayesha's Avatar
      Join Date
      Jul 2014
      Posts
      2,117
      Threads
      446
      Thanks
      3
      Thanked 45 Times in 40 Posts
      Mentioned
      183 Post(s)
      Tagged
      6972 Thread(s)
      Rep Power
      130

      Re: بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اور 786

      Quote Originally Posted by Dr Maqsood Hasni View Post
      wah baita wah
      kamal ki sharing hai.
      dhair sari daad qabool farmaein
      jazak Allah uncle...



    7. #7
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اور 786

      Umda


    8. #8
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      965
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      244

      Re: بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اور 786

      sahi
      Bismillah ko arabic mai hi istemal krna behtar hai
      Ku k counting hmari zuban nhi k code use kr lain khud se


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •