Quote Originally Posted by Rania View Post
چوروں کا ایک سرغنہ اپنے گروہ میں شامل ہونے والے ایک نئے چور کو لے کر علاقے کی وزٹ پر نکلا اور اسے ہر گھر کی تفصیل بتانے لگا کہ کس گھر میں کتنا مال ہے، کتنے لوگ ہیں اور وہاں کیا کیا خطرات ہیں، ذرا دور ایک گھر میں سے روشنی دکھائی دے رہی تھی اس نے اشارہ کر کے بتایا دیکھو وہ گھر وہاں پر بہت مال ہے، میں نے وہاں چار مرتبہ چوری کی اور جھاڑو دیکر مال سمیٹ کر لایا مگر وہ ہر بار اسی طرح بھرا پُرا ہو جاتا ہے اور وہاں کی کوئی خاص حفاظت بھی نہیں اس لئے اگر تم اپنی ابتداء وہاں سے کرو گے تو... بہت اچھا ہو گا۔
یہ سن کر نیا چور بولا، "اُستاد! اگر تمھارے متعدد بار چوری کرنے کے بعد بھی وہ گھر خوشحال ہے اور تم اسی طرح بے سرو سامانی کی حالت میں ہو اور پھر سے اسے لوٹنے کا ارداہ کر رہے ہو، کیوں نہ ہم بھی اسی اللہ سے مانگیں جو ان کو لٹنے کے بعد پھر سے دے دیتا ہے