google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: کہو تو لوٹ جاتے ہیں

    Hybrid View

    1. #1
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html ayesha's Avatar
      Join Date
      Jul 2014
      Posts
      2,117
      Threads
      446
      Thanks
      3
      Thanked 45 Times in 40 Posts
      Mentioned
      183 Post(s)
      Tagged
      6972 Thread(s)
      Rep Power
      131

      کہو تو لوٹ جاتے ہیں



      کہو تو لوٹ جاتے ہیںکہو تو لوٹ جاتے ہیں
      ابھی تو بات لمہوں تک ہے، سالوں تک نہیں آئی
      ابھی مسکانوں کی نوبت بھی، نالوں تک نہیں آئی
      ابھی تو کوئی مجبوری، خیالوں تک نہیں آئی
      ابھی تو گرد پیروں* تک ہے، بالوں تک نہیں آئی
      کہو تو لوٹ جاتے ہیں
      چلو اک فیصلہ کرنے شجر کی اوٹ جاتے ہیں
      ابھی کاجل کی دوری، سرخ گالوں تک نہیں آئی
      زباں دانتوں تلک ہے، زہر پیالوں تک نہیں آئی
      ابھی تو مشکِ کستوری، غزالوں تک نہیں آئی
      ابھی رودادِ بےعنواں ہمارے درمیاں ہے،
      دنیا والوں تک نہیں آئی
      کہو تو لوٹ جاتے ہیں
      چلو اک فیصلہ کرنے شجر کی اوٹ جاتے ہیں
      ابھی نزدیک ہیں گھر اور منزل دور ہے اپنی
      مبادا نار ہوجائے یہ ہستی نور ہے اپنی
      کہو تو لوٹ جاتے ہیں
      چلو اک فیصلہ کرنے شجر کی اوٹ جاتے ہیں
      یہ رستہ پیار کا رستہ
      رسن کا دار کا رستہ
      بہت دشوار ہے جاناں
      کہ اس رستے کا ہر ذرہ بھی کہسار ہے جاناں
      کہو تو لوٹ جاتے ہیں
      چلو اک فیصلہ کرنے شجر کی اوٹ جاتے ہیں
      میرے بارے ناں کچھ سوچو
      مجھے تو ساتھ تمہارے امر ہونے کی حسرت ہے
      مجھے طے کرنا آتا ہے یہ رسن کا دار کا رستہ
      یہ آسیبوں بھرا رستہ
      یہ اندھی غار کا رستہ
      تمہارا نرم و نازک ہاتھ میرے ہاتھ میں ہو تو
      میں یہ سمجھوں
      کہ جیسے دو جہاں ہوں میری مُٹھی میں
      تمہارا قُرب ہو تو مشکلیں کافور ہو جائیں
      یہ اندھے اور کالے راستے پُر نُور ہو جائیں
      تمہارے گیسوؤں کی چھاؤں مل جائے،
      تو سورج سے الجھنا بات ہی کیا یے
      اُٹھا لو اپنا سایا تو میری اوقات ہی کیا ہے
      مجھے معلوم ہے اتنا کہ دیامِ زندگی پوشیدہ ہے
      ان چار قدموں میں
      بُہت سی راحتیں مضمرِ ہیں اِن دشوار رستوں میں
      میرے بارے ناں کچھ سوچو
      تم اپنی بات بتلاؤ
      کہو تو چلتے رہتے ہیں
      کہو تو لوٹ جاتے ہیں


      Similar Threads:


    2. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: کہو تو لوٹ جاتے ہیں

      Very nice sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •