google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: غالب اور جنت کی خوش خیالی

    Hybrid View

    1. #1
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      84

      غالب اور جنت کی خوش خیالی



      غالب اور جنت کی خوش خیالی

      غالب آزاد خیال تھے یہ حقیقیت ہر شک سے بالاتر ہے۔ ہر فرقہ ہر مسلک اور ہر مذہب سے متعلق لوگ ان کے حلقہءاحباب میں داخل تھے۔ کسی قسم کی تفریق وامتیاز کے بغیر پیش آتے تھے۔ یہ سب اپنی جگہ ان کی مسلمانی پر شک کرنا بہت بڑی زیادتی ہو گی۔ گنہگار ہونا اور مذہب یا مذہب کے کسی حصہ سے انحراف‘ دو الگ باتیں ہیں۔
      اپنے کہے کی سند میں کچھ باتیں عرض کرتا ہوں:

      ١۔ غالب نجف اور حرمین جانے کی شدت سے خواہش رکھتے تھے۔ اس امر کا اظہار مختف جگہوں پر ملتا ہے۔ سند میں غالب کا یہ شعر ملاحظہ فرماءیں
      مقطع سلسلہءشوق نہیں ہے یہ شہر
      عزم سیر نجف و طوف حرم ہے ہم کو

      ٢۔ بہادر شاہ ظفر نے جب حج کرنے کا قصد کیا تو غالب نے بھی ساتھ جانے کی خواہش کی۔ سند میں یہ شعر ملاحظہ ہو
      غالب! اگر اس سفر میں مجھے ساتھ لے چلیں
      حج کا ثواب نذر کروں گا حضور کی

      ٣۔ ان کی پوری زندگی میں ایسا کوئ واقعہ نہیں ملتا جس سے اسلام سے انحراف واضح ہوتا ہو۔ ان کی زبان سے نکلا کوئ لفظ بھی ریکارذ میں نہیں ملتا جس سے اسلام سے پھرنے یا اس ذیل میں انحراف کا پہلو سامنے آتا ہو۔

      لف جب کسی دوسری زبان میں مہاجرت اختیار کرتے ہیں تو وہ اپنی اصل زبان کا کلچر وغیرہ برقرار نہیں رکھ پاتے۔ لفظ حور عربی ہے‘ یہ عربی میں جمع ہے اور جنت کی عورت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اردو میں یہ واحد استغمال ہوتا ہے اور اس سے مراد خوبصورت عورت لی جاتی ہے۔ ایک ہی کیا ہزاروں لفظ دوسری زبانوں میں جا کر مفاہیم استعمال تلفظ ہیءت وغیرہ کھو دیتے ہیں۔ وٹران و سپٹران کس انگریزی کے لفظ ہیں۔ لفظ ہند کے عربی فارسی اور اردو مفاہیم قطعی الگ سے ہیں۔ ہونسلو کس عربی کا ہے۔ فرمایے عینک کس زبان کا لفظ ہے۔ یہ عین اور نک سے ترکیب پایا ہے۔ قلفی کوئ لفظ ہی نہیں لیکن مستعم ل ہے۔ تابعدار کو غلط سمجھا جاتا ہے۔ اپنی حقیقت میں غلط نہیں۔ میں اس ذیل میں کئ مثالیں دے سکتا ہوں۔

      قرآن مجید کا ہر لفظ‘ اس پر ایمان رکھنے والوں کے لیے ہر شک سے بالا ہے تو پھر غالب کس طرح کہتے ہیں:

      ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیت لیکن
      دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے

      قرآن میں جنت کے حوالہ سے جو بھی کہا گیا ہے‘ واضح کہا گیا ہے۔ کسی سطع پر ابہام پیدا نہیں ہوتا۔ جب ابہام نہیں تو غالب اس طرح کی باتیں کیوں کرتے ہیں۔ غالب کی مسلمانی مشکوک نہیں۔ آدھی مسلمانی بھی اس طرح کی باتیں نہیں کرتی۔

      یہ قرآن مجید والی جنت مراد نہیں۔ یہ شعر غالبا ١٨٢١ کا ہے اور یہ دور شاہ عالم ٹانی کا ہے۔ شاہ عالم ثانی شاعر تھا اور آفتاب تخلص کرتا تھا۔ اس عہد کے شعرا‘ خود آفتاب کے ہاں لفظ جنت کئ معنوں میں باندھا گیا ہے۔ غالب کے ہاں ان معروضات کے تناظر میں لفظ جنت کے معنوں دریافت کر لیں:

      ١۔ یہ شدید افراتفری کا دور تھا۔ اندرونی بیرونی قوتیں برسرپیکار تھیں۔ اس کے ساتھ ہی اصلاح احوال کے داعی بھی کوشاں تھے۔
      لوگ امید کر رہے تھے کہ یہ خطہ پھر سے امن و سکون کا گہوارہ بن جاءے گا۔ لفظ جنت امن و سکون کے لیے استعمال ہوتا آیا ہے۔

      ٢۔ مغربی تہذیب اور مغرب والوں کو بھی سکون اور ترقی کا منبع سمجھا گیا ہے اور یہ خوش فہی آج بھی موجود ہے۔

      ٣۔برصغیر بلاشبہ جتت نظیر خطہ ارض ہے۔ وساءل قدرت‘ مین پاور‘ ذہانت‘ محنت‘ کوشش‘ موسموں وغیرہ کے حوالہ سے کوئ خطہ اس کے جوڑ کا نہیں۔ پوری دنیا کو غلہ سبزیات یہاں سے فراہم ہوتی تھیں اور آج بھی صورت مختلف نہیں۔ اس دور کے حالات میں اسے جنت نظیر کہنا خوش طبعی سے زیادہ بات نہ تھی۔

      ٤۔ اہل صوف کے ہاں جنت کے معنی الگ سے ہیں۔ حالات سے تنگ ہو کر لوگ دنیا تیاگنے پر مجبور ہو گءے تھے۔ گویا تصوف کی آغوش ہی باقی رہ گئ تھی۔


      درج بالا معروضات کی روشنی میں اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ غالب اپنے اس شعر میں کس جنت کو خوش خیالی کا نام دے رہے ہیں۔ الب کے شعر کی یہی شرح بنتی ہے‘ مجھے قطعا اصرار نہیں۔ ہاں یہ ممکن ہے کہ ان توجہحات کی روشنی میں غالب کی فکر تک رسائ کی کوئ راہ نکل آءے۔



      Similar Threads:

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: غالب اور جنت کی خوش خیالی

      Wah ji wah


    3. #3
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      84

      Re: غالب اور جنت کی خوش خیالی

      shukarriya janab


    4. #4
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: غالب اور جنت کی خوش خیالی

      بھت اچھی شئرنگ






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    5. #5
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      84

      Re: غالب اور جنت کی خوش خیالی

      shukarriya baita


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •