google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: غالب کا عصری طاقت کے بارے اظہار خیال

    1. #1
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      84

      غالب کا عصری طاقت کے بارے اظہار خیال


      غالب کا عصری طاقت کے بارے اظہار خیال


      طاقت اپنی ذات میں اٹل اور حرف آخر ہوتی ہے۔ وہ کسی کے سامنے جوابدہ نہیں ہوتی۔ اس کے کہے اور کیے کو آءین کا درجہ حاصل ہوتا۔ اس کی علمداری میں آنے والی ہر شے اور ہر ذی نفس اس کا تابع اور اس کے حضور جواب دہ ہوتا ہے۔ کسی کو اس کے کہے اور کیے پر لب کشائ کی اجازت نہیں۔ اس کے ظلم وستم پر جءے جءے کار کرنے والی زبانیں ہی سلامت رہتی ہیں۔ تنی گردنیں کٹ کر اس کے جوتوں کی ٹھوکر میں ہوتی ہیں۔ معافی درگزر صبر کی دولت سے وہ محروم ہوتی ہے۔

      الله کی غیر تابع طاقت کے متعلق خوش کن کلمے اس عہد کی جی حضؤری کے سوا کچھ بھی نہیں ہیں۔ انہیں محض افسانوی اددب سے زیادہ کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ بے سری بے مہاری اور غیرتابع طاقت کا سوچ اپنی ذات سے باہر نہیں نکلتا۔ وہ اوروں کے لیے نہیں سوچتی اور دوسرے اس کے اہداف اور ترجیعحات میں نہیں ہوتے۔ ان کی حیثیت لیبر بیز سے زیادہ نہیں ہوتی ان کی زندگی اور موت اسی کے لیے ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ال ه کی غیر تابع طاقت قاءم بلذات نہیں ہوتی۔ نسلوں کے بعد سہی زوال کا شکار ہو جاتی ہے۔

      شاعر کے پاس علامتیں استعارے اشارے اور کناءیے ہوتے ہیں۔ وہ ان کے سہارے اپنے عہد کے معاملات کا اظہار کر دیتا ہے۔ غزل کا شاعر محبوب کا نام لے کر طاقت کے رویے طور اور وتیرے کا کھل کر اظہار کر دیتا ہے۔ اس کے پاس یہ بڑا کارگر اور زبردست ہھتیار ہے۔ اگر کسی عہد کی اصلی اور حقیقی صورت دیکھنا ہو تو شاعری کا پوری توجہ سے مطالعہ کیا جاءے۔ دودھ کا دودھ پانی سامنے آ جاءے گا۔ شاعر کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ مبالغہ کرتا ہے لیکن اس کا مبالغہ مورخ سے ٹن ٹءم کم ہوتا ہے۔ غالب دنیاءے ش ر وادب میں اپنا الگ سے مقام رکھتے ہیں۔ ان کی غزل میں سو سے زیادہ شعر اس عہد کی تاریخ کا درجہ رکھتے ہیں۔ ظفر کی شاعری گذشتہ کی شاعری ہے لیکن غالب کی شاعری بال سے باریک اور تلوار سے تیز دھار کی شاعری ہے۔ یہ بھی کہ اسے بات کرنے کا ڈھنگ اور سلیقہ آتا ہے۔

      طاقت کے بارے میں نے جو عرض کیا اس کی سند میں غالب کا یہ شعر ملاحظہ ہو:
      بات پر واں زبان کٹتی ہے وہ کہیں اور سنا کرے کوئ
      واں وہ اور کوئ قابل توجہ ہیں۔ اس سے اگلا شعر دیکھیں کس طرح پلنترا بدلا ہے:
      بک رہا ہوں جنوں میں کیا کچھ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئ
      غالب دانستہ سب کچھ کہہ گیے ہیں اور اب لیپا پوچی کرنے کے ساتھ یہ بھی ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ یہی کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ اس ذیل میں جنوں کی قبا اوڑھ رہے ہیں۔ وہ پورے ہوش میں ہیں اور جو لکھ رہے ہیں پوری ذمہ داری سے لکھ رہے ہیں۔ پوری غزل کو دیکھ لیں اس عہد کی سچی تصویر ہے۔ لوگوں کی حالت زار کے تحت کئ رنگ اختیار کرتے ہیں۔ کبھی ناصح بنتے تو ہیں کبھی مولوی تو کہیں مورخ۔ ترغیب اور بغاوت جوابی کاروائ کی تلقین بھی ملتی ہے۔ حضور کریم کی حدیث کو کوڈ کرتے ہیں۔
      پہلا شعر اور آخری شعر قاری کی خصوصی توجہ چاہتا ہے۔ شک و شبہ کی کسی سطع پر گنجاءش ہی نہیں رہتی۔

      ابن مریم ہوا کرے کوئ میرے دکھ کی دوا کرے کوئ
      مرض نہیں دک ھ۔ دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔۔ اب آخری شعر ملاحظہ ہو:
      جب توقع اٹھ گئ غالب کیوں کسی کا گلہ کرے کوئ
      دیسی طاقت کی موت کا کھلا اعلان ہے۔ اس میں مجموعی آپسی حالات اور تعلقات کا تذکرہ بھی ہے۔ اس عہد کے مجموعی رویے اور طور وانداز کی بھی نشاندہی ملتی ہے۔ غیر متوازن منتشر اور ذات تک محدود شخصی چلن کو اس سے بڑھ کر کھلے انداز میں واضع نہیں کیا جا سکتا۔ غزل کا ہر شعر عدم آسودگی اور بےسکونی کی تصویر ہے ورنہ غالب کوئ مصلح اور عملی پیر یا صوفی نہ تھے۔ تصوف کے اشعار مل جانے کی وجہ سے انہیں خواجہ درد کی طرح کا صوفی قرار نہیں دیا سکتا۔ میرے خیال میں اس غزل کے چوتھے شعر اور مجموعی تشریح یہی بنتی ہے تاہم میرا خیال حرف آخر کا درجہ نہیں رکھتا۔


      Similar Threads:

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: غالب کا عصری طاقت کے بارے اظہار خیال

      Hmm nice


    3. #3
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      84

      Re: غالب کا عصری طاقت کے بارے اظہار خیال

      shukarriya janab


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •