google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے لئے کوئی حکمت 

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے لئے کوئی حکمت 

      تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے لئے کوئی حکمت عملی موجود نہیں


      احمد بھٹی
      سانحہ پشاور، جسے پاکستان کا نائن الیون بھی کہا جارہا ہے، نے اپنے اثرات ملک بھر میں چھوڑے ہیںاور خاص طور پر اس کے اثرات براہ راست سکولوں پرمرتب ہوئے ہیں ۔ پشاور کے سکول پر ہونے والے حملہ کے بعد ملک بھر کے سکولوں پردہشت گرد حملوں کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سکولوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں موسمِ سرما کی چھٹیوں میںاضافہ کر دیاگیا ہے جب کہ ہنگامی بنیادوں پر سکولوں کی چار دیواری اونچی کی جا رہی ہے جب کہ سکولوں کوسکیورٹی گارڈ رکھنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔ اس نوعیت کے اقدامات راولپنڈی ڈویژن میں بھی کیے جا رہے ہیں ‘ اس عرصہ کے دوران راولپنڈی کے دو سکولوں کوبم دھماکے سے اڑانے کی دھمکیوں کے مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں لیکن پولیس ملزموں کو پکڑنے میں ہنوز ناکام نظر آرہی ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق ضلع بھرمیں 2ہزار سے زائد سرکاری سکول اور کالج ہیںجب کہ رجسٹرڈ نجی سکولوں کی تعداددو ہزاراور غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کی تعدادایک ہزار سے زائد ہے ۔ نئے جاری کیے گئے سکیورٹی پلان کے تحت سرکاری سکولوں کو بیرونی دیوار اونچی کر نے‘ ان پر خار دار تاریں لگانے اور گارڈ رکھنے کے احکا مات جاری کیے گئے ہیں جب کہ کالجوں میں مذکورہ با لا اقدامات کے ساتھ ساتھ واک تھرو گیٹ ، میٹل ڈیٹیکر اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ نجی سکولوں اور کالجوں کو بھی یہ احکامات ہی جاری کیے گئے ہیں۔ سرکاری سکولوں کو احکاما ت تو جاری کر دیے گئے ہیں لیکن ان کے لئے کو ئی فنڈز مختص نہیں کئے گئے بلکہ یہ ہدایت کی گئی ہے کہ فروغ سکول فنڈ جو 20 روپے ماہانہ فی بچہ ہے‘ تعمیر ومرمت کا فنڈ جو 20ہزار روپے فی سکول سالانہ ہے، ان سے یہ اخراجات پورے کیے جائیں جو انتہائی ناکافی ہیں اور یہ فنڈز پہلے ہی مختلف مدوں میں خرچ ہو رہے ہیں ۔سرکاری سکولوں میں سکیورٹی کی یہ صورتِ حال ہے جب کہ ایک ہزار کے لگ بھگ نجی سکول و کالج رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں جہاں پر نہ صرف سکیورٹی کے انتظامات مخدوش ہیںبلکہ ان پر یہ احکامات لاگو بھی نہیں ہوتے کیوں کہ غیر رجسٹرڈ سکولوں کا سرکاری کاغذات میں اندراج نہیںہے۔ سکیورٹی کی موجودصورتِ حال کے باوجود راولپنڈی کے سرکاری ونجی سکولوں میں سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات نہ کیے جانے سے یہ اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ اربابِ اختیار کس حد تک سنجیدہ ہیں؟ راولپنڈی پولیس نے سکول کے سربراہوں کو بھی مراسلہ جاری کیا ہے کہ سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں لیکن تاحال کوئی مناسب انتظامات نہیں کئے جاسکے ۔راولپنڈی پولیس کی جانب سے سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے قریب پولیس کی پٹرولنگ میں اضافہ کیا گیا ہے لیکن سکیورٹی فراہم کرنا سکول اور محکمہ تعلیم کے حکام کی ذمہ داری ہے ۔نجی سکولوں کی رجسٹریشن کے لئے خصوصی ایس او پی موجود ہے جس میں سیکورٹی انتظامات کی شق موجود ہے جس پر عمل در آمد نہیں ہو رہا۔ اگرچہ موسمِ سرما کی چھٹیوں کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے لیکن سکولوں میں تعلیمی سال مکمل ہو نے کے قریب ہے جس کے باعث بچوں کی تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہونے کے خدشات ظاہر کیے جار ہے ہیں‘ اس صورتِ حال پرطالب علم اور ان کے والدین بری طر ح پریشان ہیں۔محکمہ ٔ تعلیم اور پولیس کو سیکورٹی انتظامات کو فوری طور پر مکمل کر نا چاہیے تاکہ بچوں کا تعلیمی سال ضایع نہ ہو اور سیکورٹی کے انتظامات بھی بہتر ہو جائیں ۔ ٭…٭…٭


      Similar Threads:

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-20-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •