اب جب 21ویںآئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کابل منظور ہو چکا ہے تو یہ جاننا ضروری ہے کہ کن لوگوں ،گروہوں اور جماعتوںکو آرمی ایکٹ کے تحت سزا کے عمل سے گزارا جائے گا۔واضح رہے کہ مندرجہ ذیل جرائم میں ملوث افراد کو سزا دی جا سکے گی۔ ٭ جو گروہ ،وطنِ عزیز کے خلاف ، فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف ہتھیار اُٹھائیں گے ، اُنہیںآرمی ایکٹ کے تحت سزا ئیںدی جائیں گی۔ ٭وہ افرد جو ایسی جماعتوں یا گروہوںکو جو غیر قانونی سرگرمیوں میںملوث ہوتے ہیں،انہیں مالی امداد مہیا کرتے ہیں ،اُن کو سزائیں دی جائیں گی ٭ آرمی ایکٹ کا انہیں سامناکرنا پڑے گا جو قومی اداروں پر حملہ کے مرتکب ہوں گے اور اور اغوا برائے تاوان کے مجرم ہوں گے ۔ ٭ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو مذہب اور فرقے کی آڑ میں مسلح کارروائیاں کرتے ہیں۔ ٭اُن کے خلاف اقدامات لیے جائیں گے جو کسی عسکریت پسند جماعتوں کے اراکین ہوں گے ٭اُن عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جائے گی جو دہشت اور عدم تحفظ کی فضا قائم کرتے ہیں ۔ ٭اُن دہشت گردوں کو اُن کے انجام تک پہنچایا جائے گا جو بیرون ملک سے وطنِ عزیز میں آکر دہشت گردی کے مرتکب ہوتے ہیں ۔ ٭اُن افراد کے خلاف اقدام لیا جائے گا جو سول اور فوجی تنصیبات پر حملے کر چکے ہوں اور دھماکہ خیز مواد کی ترسیل میں معان رہے ہوں۔
Similar Threads:
Bookmarks