رشتہ طے کرتے وقت
کسی عورت سے نکاح کرنے کے لیے چار چیزوں کو مد نظر رکھا جاتا ہے .
1 . اس کا مال
2 . حسب ونسب
3 . حُسْن وجمال
4 . دین
پھر فرمایا : " تم دین دار عورت کے حصول کی کوشش کرو . "
( صحیح بخاری ، کتاب نکاح )
دو شخص
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ . سے روایت ہے کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
" دو ہی شخصوں پر رشک کرنا چاہیے . ایک وہ جس کو اللہ تعالی نے قرآن شریف عطا کیا ہو ، اور وہ دن رات اس کی تلاوت میں مشغول رہتا ہو . "
" دوسرا وہ جسے اللہ تعالی نے مال عطا کیا ہو ، اور وہ دن رات اس کو اللہ کی رضا والے کاموں میں خرچ کرتا ہو . "
تم میں سے بہتر شخص
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
تم میں سے بہتر شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے .
الترمذی
مساجد کی طرف جانا
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص صبح کو اور شام کو مسجد کی طرف گیا اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں مہمان نوازی کا سامان ہر مرتبہ تیار کردیتے ہیں جب بھی وہ صبح یا شام کے وقت گیا۔‘‘
بخاری، کتاب الاذان،باب فضل فن المسجد ومن راح:٦٦۲:مسلم :۲۲۹
Bookmarks