ہر مسلمان اپنی زندگی قرآن وسنتﷺ کے مطابق گزارنے کی کوشش کرتا ہے چند احادیث مبارکہ سے ان کا احاطہ کرنا مشکل ہے پھر بھی کچھ احادیث مبارکہ ﷺ شیئر کرتا ہوں اللہ رب العزت ہمیں ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اچھی بات یا خاموشی
رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
جو شخص الله پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے ، اسے چاہیے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے .
( سنن اِبْن ماجہ : 3971 ، جلد پنجم )
گناہوں کی معافی
رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
مسلمان کو جو بھی تھکان ، بیماری ، فکر ، غم اور تکلیف پہنچتی ہے ، حتی کہ کانٹا بھی چبھتا ہے تو اس کی وجہ سے الله تعالی اس کے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے .
( رواہ البخاری )
اخلاقی برائیاں
رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
بد گمانی سے بچتے رہو ، کیوں کے بد گمانی کی اکثر باتیں جھوٹ ہوتی ہیں . لوگوں کے عیب تلاش کرنے کے پیچھے نہ پڑو ، آپس میں حسد نہ کرو ، کسی کی پیٹھ پیچھے برائی نہ کرو ، بغض نہ رکھو ، بلکہ سب الله کے بندے بھائی بھائی بن کر رہو .
( صحیح بخاری 6064 ، جلد 7 )
زبان پر قابو
حضرت حارث بن ھشام رضی اللہ تعالی عنہ نہایت کم سخن تھے ایک بار انہوں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کوئی ایسا عمل بتائیے جس کا میں التزام کر لوں . آپ نے زُبان کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ اس کو قابو میں رکھو وہ پہلے ہی کم سخن تھے انہوں نے کہا یہ تو نہایت آسان کام ہے لیکن ان کا بیان ہے کہ جب میں نے اس پر عمل کرنا چاہا تو وہ نہایت دشوار معلوم ہوا .
جہنم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
" جو شخص میرے نام سے وہ بات بیاں کرے جو میں نے نہیں کہی تو وہ اپنا ٹِھکانا جہنم میں بنا لے . "
( بخاری )
Bookmarks