فوٹوگرافی کے شوقین افراد کیلئے اینڈرائیڈ فون بہترین انتخاب
اگر آپ اپنے موبائل فون سے کسی اناڑی کے بجائے ماہر فوٹوگرافر کی طرح تصاویر بنانے کا شوق رکھتے ہیں تو آپ کیلئے بہت اچھی خبر ہے کہ اینڈرائیڈ نے اب ''خام تصویر" (Raw Image) بنانے کی سہولت فراہم کردی ہے
نیویارک (نیٹ نیوز ) جس کی مدد سے ایک عام اینڈرائیڈ فون بھی کسی مہنگے فوٹو گرافی والے کیمرے کے برابر آگیا ہے ۔خام تصویر سے مراد وہ تصویر ہے جو فون کا کیمرہ ابتدائی طور پر محفوظ کرتا ہے اور چونکہ اس میں ڈیٹا کو ابھی کمپریس نہیں کیا گیا ہوتا لہٰذا تصویر کے کسی بھی پہلو میں من پسند تبدیلیاں کرنا بہت آسان ہوتا ہے ۔ یہ تصویر JPEG یا PNG فارمیٹ میں نہیں ہوتی اور اس میں فوٹو شاپ کی مدد سے ردوبدل کیا جاسکتا ہے ، اس سے پہلے یہ سہولت صرف انتہائی مہنگے کیمروں میں دستیاب تھی ۔ اور آئی فون میں یہ ابھی بھی دستیاب نہیں ہے ۔
Similar Threads:
Bookmarks