google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: سبز دھنیے کے حیران کن فوائد

    1. #1
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      new سبز دھنیے کے حیران کن فوائد



      ممبئی (نیوزڈیسک ) دنیا بھر میں عموماً اور برصغیر پاک و ہند میں خصوصاً دھنیا کچن کا لازمی حصہ ہے۔ یہ کسی بھی ڈش کے ذائقہ میں صرف اضافہ نہیں کرتا بلکہ انتہائی اشتہا انگیز مہک بھی رکھتا ہے۔ دھنیا کے بارے میں جتنا لوگ سوچتے ہیں، اس کے فوائد ان کی سوچ سے کہیں زیادہ ہیں، یہاں ہم آپ کو دھنیا کے چند اہم ترین فوائد سے روشناس کروائیں گے۔
      ذیابیطس: برصغیر کے دو اہم ملک بھارت اور پاکستان دنیا بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کا ہیڈ کوارٹر بنتے جا رہے ہیں، کیوں کہ یہاں کے لوگ اس مرض سے لڑنے کے نئے طریقوں کی کھوج نہیں کرتے، لیکن ہم آپ کو بتائیں کہ دھنیا اس ضمن میں آپ کی بھرپور مدد کر سکتا ہے۔ برطانوی جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق دھنیا کے عرق میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں، جو جب خون میں شامل ہوتے ہیں تو اس سے انسولین میں اضافہ اور شوگر کی سطح کم ہو جاتی ہے۔
      کولیسٹرول: اگر آپ اپنے جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھنے سے پریشان رہتے ہیں تو اس مشکل کا حل قدرت نے آپ کے لئے دھنیے کے پتوں میں رکھ دیا ہے۔ دھنیا آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے سے روکے رکھتا ہے۔
      بلڈ پریشر: اگرآپ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں تو دھنیااستعمال کریں، جو آپ کو نفع پہنچا سکتا ہے۔ دھنیا کے پتے کولنیرجک نامی مرکب اور کیلشیم سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ دونوں جزو خون کی گردش کو متناسب بنائے رکھتے ہیں۔
      نظام انہضام: اگر آپ بدہضمی کا شکار ہےں تو دھنیا آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ مختلف نیوٹرنٹس سے بھرپور دھنیا معدے کو تقویت پہنچا کر نظام انہضام کے کارکردگی کو بہتر بنا دیتا ہے۔
      سوزش: ایک ڈچ جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق دھنیا کے پتے قدرتی طور پر جسم کے کسی بھی حصہ کی انفلیمیشن (سوزش یا جسم کے کسی بھی حصہ کا سرخ ہونا ) کو کم کرنے کا ذریعہ ہے۔ دھنیا کے تیل، اومیگاتھری اور سکس کا ایک مکسچر بنا کر متاثرہ جگہ پر ملنے سے آپ کو فوری آرام مل سکتا ہے۔
      اینٹی بیکٹریل: دھنیا میں اینٹی بیکٹریل مرکبات بھی شامل ہوتے ہیں، جو کسی بھی طرز کی انفیکشن کے علاج میں نہایت معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
      ان کے علاوہ کینسر کے علاج، قوت مدافعت میں اضافہ اور اچھی نیند لانے میں بھی دھنیا میں شامل اجزاءاہم کردار ادا کرتے ہیں۔


      Similar Threads:





      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: سبز دھنیے کے حیران کن فوائد

      Umda


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •