google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: شہری سال بھر لٹتے رہے

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      شہری سال بھر لٹتے رہے

      شہری سال بھر لٹتے رہے


      محمد کاشف نعیم
      کراچی شہر میں جرائم کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ کراچی کی شاہرائوں پر روزانہ تقریباً30موٹر سائیکلوں اور10کاروں میں اضافہ ہوتا ہے لیکن وارداتوں کی شرح بھی اسی رفتار سے بڑھ رہی ہے اور گاڑیاں چھینے جانے کے بعد دوسرے صوبوں میں سمگل ہوجاتی ہے ۔رواں برس کے دوران یکم جنوری سے 10دسمبر تک شہر کے مختلف علاقوں سے 3556کاریں ،21277 موٹر سائیکلیں اور29382موبائل فون چوری یا چھین لئے گئے جبکہ گاڑیاں اور موبائل فون چھینے جانے کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزموں کی فائرنگ سے بیسیوں افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق کراچی کے باسیوں سے 6ارب سے زائد مالیت کی گاڑیاں وموبائل فون چھینے یا چوری کیے گئے۔رواں برس کے آغاز سے10دسمبر تک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جہاں شہر میں ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم پر قابو نہیں پا سکے تو دوسری جانب ان واقعات میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لئے بھی کوئی حکمت عملی تیار نہیں کرسکے اور کراچی پولیس کی گاڑیوں کے چوری وچھینے جانے کے واقعات میں ملوث ملزموں کی سرکوبی کے لیے بنائے جانے والے اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اگر ہم سال رواں میں گاڑیوں اور موبائل فونز کے چوری یا چھینے جانے کے واقعات کا سی پی ایل سی کے مرتب کئے جانے والے ریکارڈ سے تقابلی جائزہ لیں تو ماہ جنوری میں شہر کے مختلف علاقوںسے 1733 موٹر سائیکلیں ،335 کاریں اور2242موبائل فون چوری یا چھین لئے گئے۔ فروری میں 1649موٹر سائیکلیں ، 353کاریں اور2099موبائل فونمارچ میں2017 موٹر سائیکلیں، 382 کاریں اور 2486موبائل فون اپریل میں1704 موٹر سائیکلیں، 265کاریں اور2486موبائل فون، مئی کے مہینے میں1801 موٹر سائیکلیں ،304کاریں اور2629موبائل فون چوری یا چھین لیے گئے۔ اسی طرح جون کے مہینے میں 1866 موٹر سائیکلیں ،334 کاریں اور2833 موبائل فون چوری یا چھین لیے گئے۔جولائی کے مہینے میں 2197موٹر سائیکلیں ،336کاریں اور 2294 موبائل فون چوری ہوئے یا چھین لئے گئے۔ اگست کے مہینے میں 2050 موٹر سائیکلیں ،297کاریں اور 2063موبائل فون ستمبر کے مہینے میں 2144موٹر سائیکلیں ،369کاریں اور 3232موبائل فوناکتوبر کے مہینے میں 1861موٹر سائیکلیں ،296کاریں اور 3065موبائل فون،نومبر کے مہینے میں 1625موٹر سائیکلیں،285کاریں اور2765موبائل فون چوری ہوئے یا چھین لئے گئے۔اس ہی طرح10دسمبر تک 630 موٹر سائیکلیں، 100کاریں اور1050موبائل فون چوری ہوئے یا چھینے جاچکے ہیں۔رواں سال 10دسمبر تک 6ارب سے زائد مالیت کی موٹر سائیکلیں ، کاریں اورموبائل فون چوری یا چھین لئے گئے جب کہ گاڑیاں اور موبائل فونز کے چھینے جانے کے واقعات میں ملزموں کی فائرنگ سے درجنوں افراد جاں بحق اورسینکڑوں زخمی بھی ہوئے۔ دریں اثناء سندھ پولیس کی جانب سے مرتب کئے جانے والے ریکارڈ کے مطابق سال رواں کے دوران16083موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں جب کہ6201چھین لی گئیں جبکہ 3222 کاریں چوری اور846کاریں چھین لی گئیں۔ اسی طرح 10501موبائل فون چوری ہوئے یا چھین لئے گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور سی پی ایل سی کی جانب سے مرتب کئے جانے والے ریکارڈ میں تضاد ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ پولیس گاڑیوںموٹرسائیکلوں اور موبائلوں کے چوری یا چھینے جانے کے واقعات کی ایف آئی آر درج نہیں کرتی جس کے باعث اعداد و شمار میں یہ فرق آ رہا ہے۔ کراچی پولیس کے سینئر پولیس افسر نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر بتایا کہ گاڑیوں کے چوری وچھینے جانے کے واقعات کو کنٹرول کرنے اور ان کارروائیوں میں ملوث ملزموں کو گرفتار کرنے کے لئے سندھ پولیس کے خصوصی شعبے اینٹی کارلفٹنگ سیل کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان اٹھتا ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ اینٹی کارلفٹنگ سیل میں تعینات پولیس افسر واہل کاروں کے کئی برسوں سے تبادلے نہیں ہوئے اور وہ ایک ہی جگہ پر تعینات ہیں جس کے باعث اینٹی کارلفٹنگ سیل میں تعینات پولیس افسراواہلکار وں کے کارلفٹنگ گروہ سے مبینہ طور پر اچھے مراسم ہیں اور کچھ کارلفٹر گروہوں کو اے سی ایل سی پولیس کے افسروں واہلکاروں کی آشرباد بھی حاصل ہے اور اے سی ایل سی میں تعینات اہلکار کراچی سے انتہائی قیمتی گاڑی کے چوری یا چھینے جانے کے بعد ملزموں اور گاڑی مالکان کے درمیان معاملات بھی طے کرواتے ہیں اور اپنا حصہ رکھ کر مالک کو گاڑی بھی واپس دلواتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اینٹی کارلفٹنگ سیل میں تعینات اہلکاروں کو شہر کے چھوٹے وبڑے تمام کار و موٹر سائیکل لفٹرزکا علم ہے کہ کون کس جگہ واردات کرتا ہے لیکن اے سی ایل سی میں موجود چند ایسی کالی بھیڑوں کو کچھ برس سالوں پیش تر بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن اگر یہ سلسلہ تواتر سے جاری رہتا ہے تو صورتحال میں بہتری آسکتی ہے۔ ٭٭٭


      Similar Threads:

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-21-2016)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: شہری سال بھر لٹتے رہے

      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing

      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (03-22-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: شہری سال بھر لٹتے رہے

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •