کبھی ہنس بھی لیا کریں


اگر آپ کو کتا کاٹ لے آپ اسے کاٹ لیں حساب برابر ہو جائے گا۔
دودھ پھٹ جائے تو سفید دھاگے سے سی لیں پتہ بھی نہیں چلے گا۔
اگر آپ کے بال گرتے ہوں تو ٹنڈ کروا لیں اس کے بعد بال نہیں گریں گے۔
اگر رنگ گورا کرنا ہو تو مچھلی کھا کر دودھ پی لیں رنگ گورا ہو جائے گا۔
اگر گلے میں درد خراش یا خرخری ہو تو کسی سے گلا دبوا لیں پھر کبھی بھی گلے کی کوئی تکلیف نہیں ہو گی۔
ٹوٹکوں سے فائدہ ہو تو دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
................

ایک لڑکا اپنی گرل فرینڈ کو گھر لے آیا۔ اسے بیٹھک میں بیٹھا کراندر چلا گیا اور اپنا موبائل میز پر بھول گیا۔ لڑکی نے یہ سوچ کر مس کال کی کہ دیکھوں مجھے کس نام سے فیڈ کیا ہوا ہے۔
نام فیڈ تھا عبدالقادر نلکے والا۔
..............

ڈاکٹر: کیا آپ کا اور آپ کی بیوی کا بلڈ گروپ ایک ہی ہے؟
خاوند: ظاہر ہے ایک ہی ہو گا اٹھارہ سال سے میرا خون پی رہی ہے۔
..............

عقیدت ہو تو ایسی ہو
مسجد میں دوبزرگ قیام فرما تھے۔ ایک بزرگ نے دوسرے سے پوچھا حضرت آپ کس کے مرید ہیں؟ دوسرے بزرگ بولے میں اپنے پیر و مرشد کا نام بے وضو نہیں لے سکتا۔ پھر وہ اٹھے وضو کیا دو نفل ادا کرنے کے بڑی عاجزی سے بولے حضور میں رن مرید ہوں۔
..............

ایک صاحب ایک قبر پر دھاڑیں مارمار کر رو رہے تھے۔ کسی نے پوچھا یہ آپ کی ماں کی قبر ہے انھوں نے کہا نہیں باپ کی ہے انھوں نے کہا نہیں۔ بہن کی انھوں نے کہا نہیں۔ بھائی کی ہو گی انھوں نے کہا نہیں۔
تو پھر کس کی ہے؟
انھوں نے جواب دیا میری بیوی کے پہلے شوہر کی قبر ہے۔
...............

کسی کی بیٹی ڈرائیوار کے ساتھ بھا گ گئی۔ لوگوں نے اس سے پوچھا اب کیا کرو گے۔ اس نے جوابا کہا کرنا کیا ہے جب تک نیا ڈرائیور نہیں ملتا خود ہی کار چلاؤں گا۔
..............

ایک بزرگ کسی کے گھر گئے۔ سارے خاندان کے لوگ بابا جی کے گرد جمع تھے کہ کسی نے ان کی شان میں گستاخی کر دی۔ کچھ ہی دیر بعد انھیں دکھائی دینا بند ہو گیا۔ وہ سب زور زور سے رونے لگے ۔ معافی کے طلب گار ہوئے۔ بابا جی اٹھے جوتی اٹھائی اور سب کو دو دو جڑ دیں اور بولے انی دیو بجلی چلی گئی ہے۔
...............

بیوی: اگر آپ انڈیا گئے تو میرے لیے ساڑھی لانا دبئی گئے تو زیور فرانس گئے تو پرفیوم بھجنا۔ خاوند جل کر بولا جہنم گیا تو کیا بھجوں۔ بیوی نے جواب میں کہا اپنی ویڈیو۔
...............

دکھ اس کا نہیں کہ ہماری بجلی گئی ہوئی ہے لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ سب کی گئی ہوئی ہے اور ہم اس پرچم کے سائے تلے ایک ہیں۔

.............
بیوی: وہ سامنے شرابی دیکھ رہے ہو۔ دس سال پہلے میں نے اس سے شادی کرنے سے انکار کیا تھا اس وقت سے شراب پی رہا ہے۔
خاوند: اتنا لمبا جشنِِ؟
..............

ذرداری: اتنا مصروف ہوں کہ مادر ڈے پر اپنی ماں کو یاد نہیں کر سکا۔
گیلانی: کوئی بات نہیں سر جب لائٹ جاتی ہے تو ساراپاکستان آپ کی ماں ہی کو یاد کرتا ہے۔
...............



پریشان نہ ہوں

اگر آپ کی بیوی کہنا نہیں مانتی تو پریشان نہ ہوں یہ کوئی ایسی بات نہیں۔ آپ کو یاد رکھنا ہو گا کہ کسی کی بھی نہیں مانتی۔
سارے شدہ اس پرچم تلے ایک ہیں۔

مشورہ

ایک بابا زندگی کی آخری سانسیں لے رہا تھا۔ اس کے قریبی رشتہ دار وہاں افسردہ اور سوگوار بیٹھے اس کے مرنے کا انتظار کر رہے تھے۔ خواتین رونے دھونے اور بین بازی کے لیے بےچین و بےکل ہو رہی تھیں۔ ایک صاصب نے مشورہ دیا فارغ بیٹھے ہیں جب تک بابا مرتا نہیں چلو اسے غسل ہی دے دیتے ہیں۔

خاوند

بیمار خاوند: مجھے ڈنگر ڈاکٹر کے پاس لے چلو۔
بیوی: وہ کیوں؟
بیمار خاوند: روز صبح مرغے کی طرح اٹھ جاتا ہوں پھر گھوڑے کی طرح بھاگ بھاگ کر دفتر جاتا ہوں ۔ وہاں سارا دن گدھے کی طرح کام کرتا ہوں۔ گھر آ کر تمہاری شکائتیں سن کر بچوں پر کتے کی طرح بھونکتا ہوں۔ بھیڑ کی طرح تمہارے حضور میں میں کرتا ہوں۔ بلی کی طرح بچے سمبھلتا ہوں اور تم کھانا پکاتی ہو۔ بکری کی طرح کھانے میں ساگ پات کھاتا ہوں اور رات کو بھینس کے ساتھ لیٹ جاتا ہوں۔



مت پڑھو

توتا دنیا کی ہر زبان بول سکتا ہے۔
اونٹ بغیر کھائے پیے سفر کر سکتا ہے۔
بندر بہت اچھا نقال ہے۔
اور
اس سے آگے مت پوچھو
۔
۔
۔
۔
نہ پڑھو
میں کہتا ہوں نہ پڑھو
گدھا جس کام سے منع کرو وہی کرتا ہے۔


امی کا جواب

میں پی کر نہیں بہکتا اسے دیکھ کر بہک جاتا ہوں۔ اتنا بتا شراب حرام ہے یا وہ؟
امی کا جواب: شراب حرام ہے اور وہ حرامزادی



ادب کی انتہا


میں صرف یہ سوچ کر پیپر خالی چھوڑ دیتا ہوں
کہ
استاد کہیں یہ نہ سمجھ لے کہ آگے سے جواب دیتا ہے۔



محب مکرم حسنی صاحب: سلام مسنون
ہماری طرف ایک محاورہ مستعمل ہے "ہر فن مولا"۔ شاید آپ نے بھی سنا ہوگا۔ سو آپ بھی "ہر فن مولا" ہیں۔ کیا نظم، کیا غزل، کیا تحقیقی مضمون اور کیا انشائیہ اور اب کیا ہی لطیفے۔ ہر میدان میں آپ پورے ہیں۔ سبحان اللہ۔ دعا ہے کہ اپ اور آپ کا قلم دونوں اسی طرح چلتے رہیں اور ہم مستفید ہوتے رہیں۔ آپ کی یہ پھلجھڑیاں خوب ہیں۔ "ڈانگر ڈاکٹر" والے لطیفے کا آخری جملہ پڑھ کر میں بے اختیار ہنس پڑا۔ یہ کہنا بالکل سچ ہے کہ انجمن کی رونق آپ جیسے لوگوں سے ہی قائم ہے

سرور عالم راز


Similar Threads: