google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: ہم سب خطرے میں ہیں .... ہم سب خطرے میں ہیں .

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ہم سب خطرے میں ہیں .... ہم سب خطرے میں ہیں .




      ڈاکٹر صاحب خطرے کی کوئی بات تو نہیں۔ ہلکی ہنسی کے ساتھ سی ایم ایچ کے ڈاکٹر خالد راجہ گویا ہوئے۔ ہم سب خطرے میں ہیں جب تک ہم زندہ ہیں۔ معمول کا چیک اپ، نارمل رپورٹس مگر انسان کے اندر ڈر کسی نہ کسی کونے کھدرے مےں چُھپا ضرور ہوتا ہے۔ سو استفسار کا اتنے خوبصورت پیرائے میں جواب کوئی صاحب فن ہی دے سکتا تھا۔ بشری وجود جتنا مضبوط ہے تو اتنا ہی کمزور بھی ہے۔ اگر اس کی ٹھیک طریقے سے حفاظت، دےکھ بھال نہ کی جائے تو انگنت بیماریاں گھیر لیتی ہیں۔ فاسد مادوں کا گڑھ بن جاتا ہے۔ جس طرح آج پاکستان فاسد مادوں کی آماجگاہ بن چُکا ہے۔ کائنات کے آفاقی اصولوں کو اپنانے اور انسانی وجود کی بقا تحفظ کے لئے لازم احتیاطی تدابیر اختیار کرنے والا کبھی بھی خطرے کی حدود مےں داخل نہیں ہوتا۔ سچائی، دےانت داری اور ایمان داری اپنے پیشے سے وفاداری اور رزقِ حلال خطرے سے محفوظ رہنے کی جڑی بوٹیاں ہےں۔ غفلت، ناقدری سے جسم طاقت کھو دےتا ہے۔ خصوصاً بیماری مےں لاپرواہی صحت کو مزید بگاڑ دےتی ہے۔ شاید ایسے ہی ہم نے اپنے وطن کی قدر نہیں کی۔ اِس کے وسائل تو ہاتھوں، پیروں سے لُوٹے مگر اِس کے مسائل حل کرنے مےں یکسر غفلت شعاری کا مظاہرہ کےا۔ اپنے معاملات کو مافیا کے ہاتھوں مےں سونپ کر اُن سے فرشتوں جیسے عملِ صالح کی توقع باندھے68 سال گزار دئیے۔ اس کا نتیجہ ہے کہ مختلف سماجی، معاشی عوارض مےں مبتلا پشاور سانحہ کی وجہ سے آئی سی یو مےں پڑے ہےں۔ امریکی تھنک ٹھنک نے پاکستان کو دنیا کا آٹھواں خطرناک ترین ملک قرار دیا ہے۔ ہمیں الزام نہیںدرجہ پر اعتراض ہے۔ ہمارا نمبر پہلا ہونا چاہئے کیونکہ ہم تب تک خطرے مےں ہیں جب تک پورے ملک مےں پھیلے ہوئے اسلحہ کے ذخائر تلف نہےں کر دئیے جاتے۔ آج پورے ملک مےں کرفیو کا سماں ہے۔ شہریوں سے زیادہ پولےس فورسز نظر آ رہی ہےں۔ ریڈ الرٹ سے بھی آگے کا منظر ہے۔ دو دن سے تمام چینلز پر مختلف جیلوں کے بیرونی مناظر، خطرناک مجرمان کے کوائف، پھانسی کی تیاریاں، گاڑیوں کے نمبر، قانون نافذ کرنے والوں کے چہرے بریکنگ نیوز کے خطرناک مواد مےں لپیٹ کر قوم کے زخموں پر پھینک رہا ہے۔ Rating کی خوفناک دوڑ سے باہر نکلنے کو تیار نہیں۔ میڈیا والو ہوش میں آﺅ۔ یہ نازک وقت ہے۔ ےہ Rating نہیں بلکہ دہشت گردوں کو گائیڈ نس کا سامان فراہم کر رہے ہو۔ ایسی خبریں اُن کے جذبہ انتقام کو اُبھاریں گی۔ حکومت، فوج اِس پر مکمل پابندی لگوائیں۔ دہشت گردی کا آغاز کیسے ہوا۔ اسباب کیا بنے؟ دھرنا کیوں شروع ہوا۔کون سی وجوہات باعث بنیں۔ طول کیوں کھینچا؟ ہر دو صورتوں مےں مکمل تفتیش، ہوم ورک کرکے ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ ریاست اور حکومت تب تک خطرے مےں ہیں۔ جب تک دونوں کے اسباب، مددگارعوامل اور ساز گار حالات ختم نہیں کر دئیے جاتے۔ ہم تب تک خطرے مےں ہیں۔ جب تک فرقوں کے ناموں پر مساجد تعمیر ہوتی رہےں گی۔ قوم سب سے زیادہ مصائب مےں مبتلا اور ذاتی ہلاکتوں کی صورت نقصانات سہہ رہی ہے۔ یہ تب تک خطرے مےں ہے جب تک ہمارے شہر، دیہات کی دیواریں اور پُل، لسانی وفرقہ وارانہ تنظیموں کے اشتہارات سے بھرے رہیں گے۔ خطرے سے نکلنا ہے تو اِس عمل کو غیر قانونی قرار دےں۔ جرمانہ، سزا بیک وقت دی جائے۔ لسانیت، عصبیت کے زہر آلود ماحول کو بدلنے کے لئے پورے ملک مےں سرکاری منظور شدہ خطبہ جمعہ، عیدےن پڑھا جائے۔ جب تک اےک بھی افغانی ہماری زمین پر ہے تب تک ہم محفوظ نہےں۔ اِن کو نکال باہر کرےں۔ ہم تب تک خطرے مےں ہیں جب تک قیادت قصداً حیلہ جوئی، غفلت شعاری کو ترک نہےں کر دیتی۔ سانحات پر وقتی اتحاد کی عادت نہیں چھوڑ دیتی۔ اشتعال انگیز بیانات تصادم کو ہوا دیتے جارحانہ بیانات کی راہ سے نہیں مُڑتی۔ ہم تب تک خطرے میں ہیں جب تک فوج بھی ماضی کے بوجھ کو اُتار نہےں پھینکتی۔ ضیاالحق دور کی جنگ نے مشرف دور مےں عروج، طاقت پکڑی۔ بے شک قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مگر اب لازم ہے کہ سیاہ ابواب کو کُھرچ کر دشمنوں کو بے نقاب کر دے۔ وطن فروشوں کے سودے رُکوائے۔ اگر افغانستان زبان کی مٹھاس چکھنے سے انکاری ہو جائے تو پھر اپنے دشمن کا کُھلا تعاقب کرے۔ کرپشن کے سامنے ڈٹ جائے۔ سب کو no more کا پیغام دے کیونکہ قوم کے کندھوں پر نازک پھولوں، چھوٹے کفن کا بوجھ بہت بھاری ہو رہا ہے۔ ہم تب تک خطرے سے باہر نہےں نکل سکتے۔ جب تک درست ترجیحات کا تعین نہیں کریں گے۔ ہم نے نیکٹا تو بنا لی مگر اُس کا بجٹ بڑھانے کی بجائے سنگین سکیورٹی خطرات کے باوجود اُس کے بجٹ میں کمی کر دی۔ آج تک اِس کا ایک بھی اجلاس نہیں ہوا۔ آپریشن ضرب غضب کے تناظر مےں داخلی سلامتی کے تحفظ کے لئے ٹھوس حکمت عملی بنانے کی بجائے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کو ترجیح دی گئی۔ موجودہ موٹروے کی تزئین وآرائش مزید ریسٹورنٹس کی تعمیر زیادہ ضروری ہے یا پھر قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی مناسب راہ اپنانا، شاہرات پر اربوں روپے مختص کر دئیے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مالی مشکلات کا سامنا رہا۔ انا پرستی، سیاسی مفادات سب پر حاوی رہے۔ تبھی تو آج ملک کربناک کیفیت مےں ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق صرف پنجاب مےں 35 ہزار سے زائد سکولز مےں ایک بھی گارڈ نہیں تو پھر خطرہ کیسے دور ہو گا؟ قارئین ہم تب تک خطرے میں ہیں جب تک پشتنی حکمرانوں سے انصاف، مساوات، جاگےر داروں سے جمہورےت، تاجروں اور صنعتکاروں سے عوامی ریلیف بہبود ملنے کے خواب سجائے اِن کو ووٹ دیتے رہیں گے۔ کم اُجرت پر اِن کی فیکٹریوں میں کام کرکے ان کی دولت بڑھانے رہیں گے۔ یہ کیچڑ سے گھی نکالنے کے مترادف ہے۔ بالکل صحیح، سنجیدہ سوچ ہے کہ قوم کو اب سیاستدانوں سے زیادہ نفسیاتی ماہرین کی ضرورت ہے۔ تمام طبقہ ہائے زندگی کا نفسیاتی علاج ایکسر سائز کرنا اشد ضروری ہو چُکا ہے۔ رویئے بدلنے، سچ بولنے اور عادات مثبت بنانے کی طرف سفر کرنا پڑے گا۔ خون کبھی رائیگاںنہیں جاتا۔ لاکھوں مجاہدوں کا خون سمندر کی صورت بہا تو پاک وطن منصہ شہود پر آیا۔ 150 پھولوں نے کفن پہنے تو سیاستدان متحد ہو گئے۔ ہمیں تب تک کوئی خطرہ نہیں جب تک سیاستدان، قوم اور فوج متحد ہیں۔




      Similar Threads:

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-21-2016)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: ہم سب خطرے میں ہیں .... ہم سب خطرے میں ہیں .

      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing

      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (03-22-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ہم سب خطرے میں ہیں .... ہم سب خطرے میں ہیں .

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •