ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے موقف کو غلط قرار دے دیا ہے۔کیوی منیجر کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے چوتھا میچ منسوخ یا موخر کرنے کا نہیں کہا۔نیوزی لینڈ ٹیم کے منیجر نے پول کھول دیا۔ کیوی منیجر نے پی سی بی کے موقف کوغلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ منسوخ یا موخر کرنے کا نہیں کہا۔پی سی بی نے موقف اختیار کیا تھا کہ میچ موخر کرنے کی بہت کوشش کی لیکن براڈ کاسٹرز اور کیوی مینجمنٹ نے رضامندی ظاہر نہیں کی، جس کے بعد چوتھا ون ڈے شیڈول کے مطابق ہوا۔ کھلاڑیوں نے میچ سے قبل دومنٹ کی خاموشی اختیار کی اور ہاتھوں پر سیاں پٹیاں باندھ کر میچ میں حصہ لیا۔
Similar Threads:
Bookmarks